سید عمران
محفلین
یہ کراچی کے جگت ماموں ہیں۔
جگت ماموں کیا ہوتا ہے؟؟؟
یہ کراچی کے جگت ماموں ہیں۔
ہر عمر کے فرد کے لیے ماموں ہوتے ہیں۔جگت ماموں کیا ہوتا ہے؟؟؟
جگت بیگم بھی ہوسکتی ہے کیا؟؟؟ہر عمر کے فرد کے لیے ماموں ہوتے ہیں۔
جگت بیگم بھی ہوسکتی ہے کیا؟؟؟
ارے پھر تعارف پورا کیے دیتا ہوں۔بحوالہ محمد تابش صدیقی بھائی :
بٹ ریسٹورنٹ کی چکن جنجر اور چکن کستوری بوٹی۔ یہ لاہور کے مشہور بٹ کڑاہی والے ہیں۔ اب اسلام آباد میں بھی برانچز ہیں، ایف-۸ مرکز اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن۔
ان کا کوئی بھی پکوان ذائقہ دار ہے یا نہیں؟؟؟ارے پھر تعارف پورا کیے دیتا ہوں۔
ویسے تو ان کا کوئی بھی پکوان ذائقہ دار ہے۔ مگر ان کی اصل سپیشلٹی دیسی چکن کی مکھنی کڑاہی ہے۔
اب قبول ہے؟ان کا کوئی بھی پکوان ذائقہ دار ہے یا نہیں؟؟؟
خلیفہ کی خطائیاں اندرونِ لاہور میں کسی جگہ سے ملتی ہیں۔ شاید اکبری منڈی کے نزدیک۔ ہم خود وہاں کبھی نہیں گئے، لیکن ہمارا ایک کولیگ اکثر ہمارے لئے لے کر آیا کرتا تھا۔ زبردست چیز ہے۔میٹھے پر یاد آیا کہ لاہور میں خلیفہ کی نان خطائیاں بڑی مزے دار ہوتی ہیں...
یہ کہاں ملتی ہیں ہمیں نہیں معلوم کوئی لاہوریا ہی بتائے گا...
ہمیں تو گھر بیٹھے کھانے کو مل جاتی ہیں!!!
لاہور میں مسلم ٹاون میں "پھجے کے سری پائے" کا بھی کسی زمانے میں کافی شہرہ تھا۔ اب کا علم نہیں کیونکہ بس چند گھنٹوں کے لیے بھاگم بھاگ جانا ہوتا ہے۔
انارکلی کی طرف بانو بازار کی چاٹ بہت مشہور ہے۔
گوجرانوالہ داخل ہوتے ہی سڑک کنارے "بابا جی کی دودھ کھوئے والی قلفی" کی ریڑھیاں نظر آتی ہیں۔ یہ ایک بابا جی سے کئی بابا جی بن گئے ہیں۔ اصلی کونسے والے ہیں, پتہ نہیں چلتا۔ لیکن قلفی ہوتی بہت مزے کی ہے۔
خوشاب کا ڈھوڈا ملتان کے سوہن حلوے کی طرح کافی مشہور ہے، خوشاب اڈے پر کافی ساری دوکانیں بنی ہیں اور سبھی کا دعوی ہے کہ اصلی اور سب سے پرانی ڈھوڈے کی دوکان.
ویسے مشہور امین ڈھوڈا یا حافظ ڈھوڈا ہے.
کاغان کیفے؟ایبٹ آباد میں کسی ایک خاص دکان کے کباب بھی مشہور ہیں۔ لیکن مجھے دکان کا نام یاد نہیں کیونکہ میزبانوں نے کھلائے تھے۔
کیا راولپنڈی صدر میں راحت بیکری بھی ہے؟پنڈی کی راحت بیکری برانچز کا پیزا, سیم روسٹ اور سلاد بہت اچھا ہوا کرتا تھا۔ لیکن جب سے تہذیب اور راحت کا مکمل بریک اپ ہوا ہے, تہذیب ہر ایک میں زیادہ بہتر ہو گئی ہے۔ حتی کہ اب راحت کی صدر والی برانچ میں بھی کوالٹی ویسی نہیں رہی۔
بقول شخصے "چرسی چرسی ہوتا ہے"پشاور میں اب طرح طرح کے چرسی تکے کھل گئے ہیں۔ اگر یہ رہنمائی بھی کر دیں کہ کون سا چرسی تکہ والا اصلی ہے، تو بہتر رہے گا۔
میاں جی کی دال تو تقریباً ہمارے ہمسائے میں ہی واقع ہے۔جی روڈ پر ہی سفر کرتے گجرات اور کھاریاں کے سنگم پر میاں جی دا ہوٹل جس کی مشہور ترین ڈش ان کی دال ہے. جب سے ہوش سنبھالا ان کی دال فرمائشی پروگرام پر کھائی. اب تو ان کے بیٹوں/پوتوں نے اس کو بہت بڑے ریستوران کی شکل دے دی ہے. لیکن دال کا ذائقہ ویسا ہی بہترین ہے.