شہزاد وحید

محفلین
ابھی ابھی میں نے ایک فلم Vacation دیکھی ہے۔ بہت دیر بعد کوئی فلم بہت زیادہ پسند آئی ہے۔ میں تو رائیٹ کر کے رکھنے لگا ہوں اسے۔
 
وجی

لائبریرین
برائے مہربانی یہاں دیکھی گئی فلم کا ذکر کرنے کی بجائے صرف 5 پسندیدہ فلموں کا ذکر کریں
کوئی ایک دو فلمیں دیکھی ہوں تو اسکا ذکر یہاں کردیں
 
جٹ صاحب

محفلین
Million Dollar Baby: یہ ایک فی میل باکسر کے بارے میں ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی کام کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی خاص طور پر کسی کھیل میں۔ انسان محنت کر کے کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے۔

SAW: یہ ایک تجسس اور Mechanism پر مبنی فلم ہے۔

Undisputed 2: اس فلم میں ایک MMA فائٹرکی کہانی ہے جو ناقبل شکست ہوتا ہے۔ اور جو لوگ مارشل آرٹس سے منسلک ہیں یا شوق رکھتے ہیں اُن کے لیے بہت دلچسپ ہے کیونکہ اس میں منفرد ککس کا استعمال کیا گیا ہے۔
 
سعدی غالب

محفلین
گلیڈیٹر وہ فلم ہے جس سے مجھے ہالی ووڈ کا چسکا پڑا
اس کا تعارف تو اوپر ہو چکا ہے، لیکن پسندیدگی کی وجہ تو مجھے ہی بتانی پڑے گی
ایک تو مجھے اس فلم کی ڈائریکشن نے بہت متاثر کیا، ڈائریکٹر کے فن کی داد دینی پڑتی ہے اس فلم کو دیکھ کر
ایکٹنگ میں ہر اداکار نے جوہر دکھائے لیکن رسل کرو تو چھا گیا، اور اس فلم کے بعد رسل کرو میرے فیورٹ ہیروز کی لسٹ آگیا
میوزک اس فلم کا کمال ہے، (اسی فلم کا میوزک جواد احمد نے فلم موسیٰ کیلئے بھی کاپی کیا تھا)
بریو ہارٹ اور ٹرائے بھی ہیں، لیکن یہ فلم ان دونوں سے ہزار درجے بہتر ہے
اس فلم کو بے شمار مرتبہ دیکھا ہے، اور اب تو اس کا ایک ایک مکالمہ زبانی یاد ہے

پائریٹس آف دی کیربیئن
یہ وہ فلم ہے جس کی تعریف کرنا ممکن نہیں، (میری پسندیدہ ترین فلم)
شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے یہ فلم نہ دیکھی ہو
بحری قزاقوں پر بنائی گئی یہ فلم ڈائریکشن، میوزک، سکرین پلے، ڈایئلاگز، اور ایکٹنگ یہ فلم ہر لحاظ سے بہترین ہے
اس فلم سے جونی ڈیپ میرا موسٹ موسٹ موسٹ فیورٹ اداکار بنا اور اب اس کی ہر فلم دیکھنا میرے لیے لازم ہو چکا ہے
اس فلم کے اب تک 4 حصے ریلیز ہو چکے ہیں
1۔ پائریٹس آف دی کیریبئن ۔کرس آف بلیک پرل
2۔ ڈیڈ مین چیسٹ
3۔ ایٹ دی ورلڈز اینڈ
4۔ آن سٹریجر ٹائیڈز
اس فلم میں دراصل ایک سچی کہانی کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، لیکن کیپٹن جیک سپیرو کا کردار جو ولن کے طور پر پیش کیا گیا وہ ہیرو سے بھی زیادہ مقبول ہو گیا
اس فلم کا پس منظر یہ تھا کہ جب سپین پر عیسائیوں کا قبضہ ہوا تو اس وقت بحر اوقیانوس پر 2 مسلمان قزاقوں کی دہشت چھائی ہوئی تھی
1۔ طرغوت (جسے عیسائی داراگوت کہاکرتے تھے) اس فلم میں طرغوت کا کردار جونی ڈیپ نے کیپٹن جیک سپیرو کے طور پر کر کے اس کردار کو امر کر دیا ہے
2 ۔ خیر الدین باربروسہ ( اسے سرخ داڑھی کی وجہ سے عیسائی باربروسہ کہتے تھے، مطلب آگ کی داڑھی والا) اسے بھی اس فلم میں ولن کے طور پرپیش کیا گیا ۔ باربروسہ کا کردار جیوفرے رش نے کیپٹن باربروسہ کے روپ میں اد کیا، اور کردار نگاری کا حق ادا کر دیا
اور کیپٹن باربروسہ ہی تاریخ میں وہ پہلا شخص ہے جو بحری جہاز کو سمندر کی تہہ میں چھپا لیتا تھا اور اچانک سمندر کی سطح پر نمودار ہو کر ایسٹ انڈیا کمپنی اور برطانوی بحری افواج کی ایسی تیسی کر دیتا تھا
اس فلم کے تمام حصے اب تک بے شمار بار دیکھے ہیں اور اس کا ہر مکالمہ انگش اور اردو میں زبانی یاد ہے

وین ہیلسنگ
میرے موسٹ فیورٹ ڈائریکٹر سٹیفن سومرز کا ایک شاہکار
اس فلم سے میرا
Hugs Jackman سے اور سٹیفن سومرز سے جو تعارف ہوا تو پھر ان کی کوئی فلم نہیں چھوڑی
وین ہیلسنگ ایک ماورائی قوتوں کے مالک انسان کی کہانی ہے جس کی یاداشت مٹا کر کلیسا والے اسے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، اور وہ ٹرانسلوینیا (رومانیہ) میں جا کر ڈریکولا اور اس کی آل اولاد کا خاتمہ کرتا ہے، یہ ڈریکولا اور آدمخور بھیڑئیے کے موضوع پر بننے والی سب بہترین فلم ہے
سٹیفن سومرز کے تعارف کیلئے دی ممی ، دی ممی ریٹرنز، اور ڈیپ رائزنگ کا نام ہی کافی ہے، دی سکارپین کنگ کی سٹوری اور سکرین پلے بھی سٹیفن سومرز کا تحریر کردہ ہے
سٹیفن سومرز کی حالیہ فلم "جے ۔ آئی۔ جوئے۔ رائزنگ آف کوبرا" ایک شاندار فلم ہے مگر نجانے کیوں مجھے اس فلم نے متاثر نہیں کیا، لیکن دھانسو قسم کا مشینی ایکشن دیکھنے والے یہ فلم یقینا پسند کرین گے

ہیپی فیٹ
ایک اینیمیشن فلم ہے ، اور ہر لحاظ سے ایک شاہکار فلم ہے
یہ انٹارکٹکا کے ایک پینگوئین کی کہانی ہے جو اپنی کمیونٹی میں سب سے الگ شکل و صورت اور عادات کا مالک ہوتا ہے
کمیونٹی کے بوڑھے اور اس کے والدین اسے منحوس قرار دیتے ہیں
کامیڈی، ڈائیلاگز ، اور سٹوری کے لحاظ سے یہ ایک آؤٹ سٹینڈنگ فلم ہے
جس نے نہیں دیکھی وہ ضرور ضرور دیکھے
نومبر 2011 میں اس کا دوسرا حصہ بھی ریلیز ہو چکا ہے مگر افسوس ابھی تک میں نے نہیں دیکھی

پرنس آف پرشیا
یہ فلم اپنا تعارف آپ ہے
شاندار مناظر اور بہترین ڈائریکشن، متاثر کن ایکٹنگ ، اور کمال کا میوزک
 
ہیپی فیٹ کا دوسرا حصہ کافی دنوں سے میری ہارڈ ڈرائیو کا حصہ بنا ہوا ہے لیکن افسوس میں بھی اسے ابھی تک دیکھ نہیں پایا۔
 
میری پسندیدہ ترین فلموں کی فہرست میں تو پانچ سے کہیں زیادہ فلمیں موجود ہیں، لیکن صرف پانچ ہی کا ذکر کرنا ہو تو:

A Few Good Men
(1992)
فوجی کمرۂ عدالت کا ڈرامہ۔ دو یو ایس میرِینز پر ایک تیسرے میرِین کے قتل کا مقدمہ درج کیا جاتا ہے اور ایک نا تجربہ کار لیکن تیز فہم وکیل (ٹام کروز) عدالت میں ان میرِینز کا دفاع کرتا ہے۔ فلم میں موجود عدالتی جرح کے مکالموں سے مَیں ہمیشہ لطف اندوز ہوتا ہوں، خصوصاً فلم کے کلائمکس کے دوران ٹام کروز اور جیک نکلسن کے کرداروں میں ہونے والی بحث۔ جیک نکلسن کی ادا کی گئی ایک لائن -- "You can't handle the truth!" -- کو امریکن فلم انسٹیٹیوٹ نے امریکن فلموں کی 29 ویں عظیم ترین لائن قرار دیا تھا۔

Dead Poets Society
(1989)
1959 کے ایک تعلیمی ادارے کی کہانی، جس میں انگریزی کا ایک استاد (رابن ولیمز) اپنے نوجوان شاگردوں کو ادب اور شاعری کی اہمیت سے متعارف کراتا ہے، اور انہیں لگی بندھی زندگیوں اور خیالات سے نکلنے، اور "دن کو تسخیر کرنے" ("carpe diem" -- sieze the day) کی ترغیب دیتا ہے۔ ایک خوبصورت فلم۔

3:10 to Yuma
(2007)
ویسٹرن فلم۔ ایک معمولی مزارع (rancher) (کرسچین بیل) ایک مجرم (رسل کرو) کو اپنی نگرانی میں ایک دوسرے قصبے میں واقع ریل اسٹیشن تک پہنچانے کی ذمہ داری لیتا ہے، اور یوں دونوں اشخاص میں ایک دوسرے کو نِیچا دکھانے کی ٹھن جاتی ہے۔ کہانی کے دوران دونوں کرداروں کے باہمی تعلق کا اتار چڑھاؤ نہایت دلچسپ ہے۔

Good Will Hunting
(1997)
بے پناہ ذہین، ریاضی میں انتہائی غیر معمولی استعداد کے حامل، اور حیرت انگیز یادداشت رکھنے والے وِل ہنٹنگ (مَیٹ ڈیمن) کی کہانی، جو اپنی تمامتر صلاحیتوں کے باوجود ایم-آئی-ٹی میں بطور جمعدار کام کرتا ہے اور تند طبیعت کا مالک ہے۔ ایم-آئی-ٹی ہی میں پڑھانے والے ریاضی کے ایک پروفیسر (اسٹیلَن اسکارسگارڈ) کے ذریعے اس کی ملاقات ایک ماہرِ نفسیات (رابن ولیمز) سے ہوتی ہے، جو اس کی نفسیاتی گرہوں کو کھولنے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم کا سکرپٹ (جو مَیٹ ڈیمن اور بن ایفلیک نے لکھا تھا) اور رابن ولیمز کی اداکاری نہایت جاندار ہیں، اور دونوں نے آسکر ایوارڈز جیتے۔

The Day of the Jackal
(1973)
اسی نام کے ایک ناول پر مبنی۔ فلم میں فرانسیسی صدر کو قتل کرنے کے لیے ایک پیشہ ور قاتل (ایڈورڈ فوکس)، جو صرف "گیدڑ" (Jackal) کے نام سے جانا جاتا ہے، کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ فلم سسپنس سے بھرپور ہے، اور جیکل کی منصوبہ سازی اور جیکل کو پکڑنے کے لیے مامور سراغرساں (مائیکل لونسڈیل) کی کوششیں بہت دلچسپ ہیں۔ اس فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں پسِ پردہ موسیقی نہ ہونے کے برابر ہے۔
کچھ عرصہ قبل Good Will Hunting دیکھی تھی واقعی بہت کمال کی فلم ہے
 
عدیل منا

محفلین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے گجنی ، مومینٹو کا ہی چربہ ہے ۔ اور گجنی تو کسی بھی قسم کے پیغام سے خالی ہے ۔ تھری ایڈیٹس کے کچھ مناظر بھی کسی فلم سے ملتے جلتے ہیں مگر اس بارے میں میں درست رائے نہیں دے سکتا کہ اس کے لئے فلم مکمل دیکھنا پڑے گی ۔
وسلام
گجنی میں یہ پیغام ہے کہ اگر آپ کو بھولنے کی بیماری ہے تو لکھ لیا کریں۔۔۔۔ہا ہاہا۔۔
 
ہادی

محفلین
ویسے برصغیری “شاہکار“ کئی بار جعلی نکلتے ہیں ۔
پاکستانی ایک فلم جس میں طارق عزیز نے ولن کا کردار ادا کیا تھا ، کافی پسند آئی تھی ۔ نام تو اب یاد نہیں موصوف اس میں ڈاکٹر بنے تھے اور ایک عدد طاقتور جنگلی نما انسان بھی تیار کر رکھا تھا ۔ پنجابی فلموں کی تو بات ہی نہ کریں ۔ میرے دنیا میں آنے سے پہلے کوئی اچھی فلم بنی ہو تو میں کہہ نہیں سکتا ۔
بھارتی فلموں میں نصیر الدین شاہ اور نانا پاٹیکر کی فلمیں اکثر بامقصد موضوعات پر ہوتی ہیں ۔ وگرنہ وہی ایک ہیرو ایک ہیروین چار چھ غنڈے ۔
وسلام
ماں بنی دلہن تھی شاید 6 سال کی عمر میں دیکھی تھی
 
ہادی

محفلین
ریڈ کلف سب سے زیادہ پسند آئی ہے۔باقی سب کا ذکر پہلے ہی ہو چکا ہے۔ اس کی پسندیدگی کی وجہ جنگ بڑےمنظم طریقے سے لڑی گئی
 
محمد ساجد

محفلین
میں اکثر وہ فلمیں دیکھتا ہوں جنکی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاری غضب کی ہو اور وہی فلمیں پسند آتی ہیں جنہیں دیکھ کر بار بار ان فلموں کے بارے میں سوچنے کو دل کرے
اب رہ گئیں پانچ پسندیدہ فلمیں تو یہاں ان فلموں کا ذکر کرنا زیادہ مناسب ہو گا جنہیں اوپر کسی دوست نے اپنی پسندیدہ فہرست میں شامل نہیں کیا

(The Green Mile (1999

گارڈز اور ایک مجرم کی کہانی ہے گارڈز جو کہ جیل میں فرائض سرانجام دیتے ہیں اور مجرم ایک لمبا چوڑا حبشی جوان ہے جس پر دو بچیاں اغوا کر کے مارنے کا
جرم ثابت ہو جاتا ہے- اس حبشی کو خدا کی طرف سے ایک تحفہ دیا گیا ہے

(A Beautiful Mind (2001

ایک فطین نوبل انعام یافتہ ریاضی دان کی سچی کہانی جو عجیب و غریب بیماری کا شکار ہو جاتا ہے لیکن پھر خود ہی اس بیماری سے نمٹنے کا حل ڈھونڈ لیتا ہے اس فلم میں رسل کرو کی بہت عمدہ اداکاری ہے

(Forrest Gump (1994

فوریسٹ گمپ (
Tom Hanks) ایسا کردار ہے جو زہین نہیں مگر حادثاتی طور پے ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتا چلا جاتا ہے

(Papillon (1973
دو مجرموں کی سچی کہانی جو ایک ایسے جزیرے پر اپنی سزا کاٹ رہے ہیں جہاں سے بھاگنا ناممکن ہے ان میں سے ایک کو بھاگنے کا خیال آتا ہے اور دوسرے کو اپنے ساتھ ملا لیتا ہے- متعدد بار بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہر بار پکڑے جاتے ہیں اور وقت کی ناو بہتی رہتی ہے وہ اپنی عمر کا کافی حصہ اسی جزیرے پے قیدی بن کے کاٹ دیتے ہیں اور آخر کار ۔ ۔ ۔

کسی اردو فلم کا بھی یہاں ذکر ہونا چاہیئے

(Mera Naam Joker (1972

میں اس فلم کو بھارتی فلموں میں سب سے بہترین فلم مانتا ہوں یہ ایک جوکر کی کہانی ہے جس میں زندگی کے تین ادوار کا احاطہ کیا گیا ہے بچپن، جوانی، بڑھاپا ۔ ۔ ۔اس فلم میں راج کپور کی پہترین اداکاری ہے راج کپور کی سیمی آٹوبایوگرافی بھی کہا جاتا ہے اس طویل دورانیئے کی فلم کو مکمل کرنے میں 6 سال لگے تھے
 
Top