خورشیدآزاد

محفلین
بے حد دلچسپ اور ایک اچھا موضوع ہے لیکن حسب معمول اردومحفل کے اراکین دلچسپی نہیں لے رہے۔۔۔۔۔ویسے کام واقعی مشکل ہے کیونکہ بے شمار یادگار اور اچھی فلموں میں سے پانچ کا انتخاب کرنا اور پھر اپنی یاداشت پر زور دے کر اس پر تبصرہ بھی کرنا آسان تو نہیں ہے۔۔۔۔بہرحال میں بھی کوشش کرتا ہوں۔

پسندیدہ کے زمرے میں تو بے شمار فلمیں ہیں لیکن یہاں میں انہی فلموں کا تذکرہ کروں گا جن فلموں کی کہانی ، فنکاری یا ہدایتکاری نے میرے ذہن پر اپنی چھاپ چھوڑی ہو۔

The Saving Private Ryan اس فلم کی تعریف کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہے ۔۔۔۔ایک شاہکار فلم ہے

The Hurricane ایک سیاہ فام امریکی بوکسر روبن ہورکین کارٹر جس کوپولیس کے سفید فام نسل پرست آفیسرز قتل کے الزام میں سزادلواتے ہیں ، کئی سال بعدایک سیاہ فام لڑکا اور اس کے ساتھی اس کو بے گناہ ثابت کرکے بری کروانے کی تگ دو کی داستان۔ اس فلم میں ڈینزل واشنگٹن کی فنکاری لاجواب ہے خاص طور جب اسے جیل کے قوائد ضوابط نہ ماننے کی پاداش میں کال کھوٹری میں بند کردیا جاتا ہے وہ سین ایک شاہکار سین ہے۔

The Bourne Identity ایک اور انتہائی خوبصورت جاسوسی کہانی پر فلم ۔ اس فلم کی ہدایت کاری اور ڈرامہ نگاری کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ اس فلم کی دوسری اور تیسری سیریز بھی بنی ہیں۔

The Departed اس فلم کا ایک مکالمہ جو فلم کی آغاز پر جیک نیکولسن کہتا ہے "میں معاشرے کی پیداوار نہیں بالکہ معاشرے کو اپنی پیداوار بنانا چاہتا ہوں" بہت پسند آیا ۔ کہانی دو خفیہ پولس آفیسرز کی ہے جس میں ایک مافیا میں رہتے ہوئے پولیس کے لیےمخبری کاکام کرتا ہے اور دوسرا پولیس میں رہتے ہوئے مافیا کے لیے کام کرتا ہے۔ اس فلم کا اختتامیہ انتہائی چونکا دینے والا ہے۔

The Sixth Sense ایک لڑکا جو مردہ لوگوں کو دیکھتا ہے اور اس کے نفسیاتی ڈاکٹر کی کہانی۔اس فلم میں بروس ولز نے یادگاراور لاجواب فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ تو تھیں پانچ فلمیں۔ ان کے علاوہ
The Punisher
Unforgiven
Jaws
Rocky
Crash
اورابھی حال ہی میں دیکھی ہے Law Abiding Citizen ایک اچھی فلم ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
بے حد دلچسپ اور ایک اچھا موضوع ہے لیکن حسب معمول اردومحفل کے اراکین دلچسپی نہیں لے رہے
موضوع پسند کرنے کا شکریہ۔ کہہ تو آپ ٹھیک رہے ہیں لیکن فلمیں دیکھنے جیسے صبر آزما اور پھر اس پر تبصرے کرنا اکثر لوگوں کے لیے بڑا مشکل ہوتا ہے، کم از کم میرے لیے تو ہے :)
مجھے لگ رہا ہے کہ پانچ کی پخ خواہ مخواہ میں لگائی ہے، اسے ہٹا دینا چاہیے تھا اور موضوع صرف "آپ کی پسندیدہ فلمیں" ہونا چاہیے تھا، پھر جس کی مرضی ہو جتنی چاہے فلمیں شیئر کرے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
موضوع پسند کرنے کا شکریہ۔ کہہ تو آپ ٹھیک رہے ہیں لیکن فلمیں دیکھنے جیسے صبر آزما اور پھر اس پر تبصرے کرنا اکثر لوگوں کے لیے بڑا مشکل ہوتا ہے، کم از کم میرے لیے تو ہے :)
مجھے لگ رہا ہے کہ پانچ کی پخ خواہ مخواہ میں لگائی ہے، اسے ہٹا دینا چاہیے تھا اور موضوع صرف "آپ کی پسندیدہ فلمیں" ہونا چاہیے تھا، پھر جس کی مرضی ہو جتنی چاہے فلمیں شیئر کرے۔
آپ کی بات بلکل درست ہے۔ دیکھی گئی فلموں کی سٹوری یاد کرتے ہوئے ان پر تبصرہ سوچنا اور پھر لکھنا واقعی ایک مجھ جیسے سست لوگوں کے لئیے مشکل ہے۔:) ویسے کوشش کرتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
میں نے تو اب فلموں سے زیادہ ڈاکومنٹریز پر توجہ شروع کر دی ہے۔ ایک دھاگہ شروع کرتا ہوں جہاں 5 پسندیدہ ڈاکومنٹریز پیش کئے جائیں گی!
 

شہزاد وحید

محفلین
The Prestige یہ فلم میری پسندیدہ ہے۔ ایک وجہ تو یہ ہے کی اس کی کاسٹ میں میرے دو پسندیدہ "ہیرو" Hugh Jackman اور Christian Bale شامل ہیں۔ اور دوسری وجہ اس فلم کا ماورائی موضوع ہے۔ یہ فلم دو شعبدہ بازوں کی کہانی پر مبنی ہے جو کہ شہرت کی خاطر اپنی زندگیاں بھی داؤ پر لگانے کے لئیے تیار ہیں۔ اور پھر یہی جنون انہیں ایک دوسرے کا دشمن بنا دیتا ہے اور پھر دونوں ایک دوسرے سے بہتر بننے اور ایک دوسرے کی تباہ کرنے میں لگ جاتے ہیں۔ بہت ہی دلچسپ فلم ہے۔

Pirates of the Caribbean اس کا پہلا، دوسرا، تیسرا حصہ سبھی مجھے پسند آئے۔ یہ کہانی کپتان جیک سپیرو کی ہے جسے Johnny Depp نے پرفام کیا ہے۔ کپتان جیک سپیرو قزاقوں کے ایک جہاز کا سربراہ تھا لیکن حالات اسے کہیں سے کہیں لے جاتے ہیں۔ اب وہ ایک نیم پاگل کی زندگی گزار رہا ہے لیکن درحقیت اب بھی وہ اتنا ہی شاطر اور مکار ہے۔ بہت ہی مشہور زمانہ فلمیں ہیں یہ مزید تبصرہ بے کار ہے کیوں کہ زیادہ تر لوگوں نے دیکھی ہو گی یہ فلمیں۔

Ocean's Eleven، Ocean's Twelve، Ocean's Thirteen، یہ تینوں بہت زبردست فلمیں ہیں۔ یہ ایسے چوروں کی کہانی ہے جو ایسی چوریاں کرتے ہیں جو کہ بظاہر ناممکن نظر آتی ہیں لیکن زبردست پلانگ، ذہانت اور ٹیم ورک کی وجہ سے یہ چور ہر دفعہ ایسی چوریاں کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ویسٹرن فلموں میں سے مجھے
The Good, the Bad and the Ugly
Mackenna's Gold
Once Upon a Time in the West
For a Few Dollars More
Australia
No Country for Old Men پسند ہیں۔

Robert De Niro کی Taxi Driver اور Goodfellas بھی قابل ذکر ہیں۔ اور Stardust، Miami Vice، Hitman، Saw اور Mean Girls جیسی اور بہت سی عمدہ فلمیں مجھے پسند ہیں۔ اور باقاعدہ میں نے ڈی وی‌ڈیز میں Burn کر کے رکھی ہیں۔
 

طالوت

محفلین
ویسے تو بہت سی پسند ہیں ۔ حالیہ دیکھی گئی میں چند پسندیدہ

Rabbit Proof Fence
آسٹریلیا پر انگریزی راج اور وہاں کے قدیم باشندوں پر مبنی ایک سچی کہانی ۔
Atanarjuat The Fast Runner
اسکیموز سے متعلق ۔
ANGELA's ASHES
امریکا سے پلٹنے والے ایک آئرش خاندان کی کہانی ۔
Imagining Argentina
ارجنٹینا میں ستر اور اسی کی دہائی میں رہنے والی فوجی آمریت پر ایک کہانی ۔

وسلام
 

طالوت

محفلین
برادر اپنے پسندیدہ موضوع پر “ٹاپ 100“ ڈھونڈی تھیں کچھ قابل ذکر ہیں ۔ کچھ دیکھنا باقی ہیں ۔
وسلام
 

تلمیذ

لائبریرین
شاید کسی دوست نے نوٹ کیا ہے یا نہیں کہ ابو شامل کے شروع کردہ اس دلچسپ دھاگے میں انہوں نے کہیں بھی ‘صرف‘ انگریزی فلمیں لکھنے کا نہیں کہا ہے۔ کیا پسندیدہ فلمیں اردو یا پنجابی میں نہیں ہو سکتیں۔ کافی شاہکار بر صغیر میں بھی تیار ہوئے ہیں اور (شاید) ہورہے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
ویسے برصغیری “شاہکار“ کئی بار جعلی نکلتے ہیں ۔
پاکستانی ایک فلم جس میں طارق عزیز نے ولن کا کردار ادا کیا تھا ، کافی پسند آئی تھی ۔ نام تو اب یاد نہیں موصوف اس میں ڈاکٹر بنے تھے اور ایک عدد طاقتور جنگلی نما انسان بھی تیار کر رکھا تھا ۔ پنجابی فلموں کی تو بات ہی نہ کریں ۔ میرے دنیا میں آنے سے پہلے کوئی اچھی فلم بنی ہو تو میں کہہ نہیں سکتا ۔
بھارتی فلموں میں نصیر الدین شاہ اور نانا پاٹیکر کی فلمیں اکثر بامقصد موضوعات پر ہوتی ہیں ۔ وگرنہ وہی ایک ہیرو ایک ہیروین چار چھ غنڈے ۔
وسلام
 

ابو یاسر

محفلین
ویسے برصغیری “شاہکار“ کئی بار جعلی نکلتے ہیں ۔
بھارتی فلموں میں نصیر الدین شاہ اور نانا پاٹیکر کی فلمیں اکثر بامقصد موضوعات پر ہوتی ہیں ۔ وگرنہ وہی ایک ہیرو ایک ہیروین چار چھ غنڈے ۔
وسلام
آپ عامر خا کی فلموں کے بارے میں کیا کہیں گے؟
تارے زمین پے
تھری ایڈیٹس
رنگ دے بسنتی
 

طالوت

محفلین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے گجنی ، مومینٹو کا ہی چربہ ہے ۔ اور گجنی تو کسی بھی قسم کے پیغام سے خالی ہے ۔ تھری ایڈیٹس کے کچھ مناظر بھی کسی فلم سے ملتے جلتے ہیں مگر اس بارے میں میں درست رائے نہیں دے سکتا کہ اس کے لئے فلم مکمل دیکھنا پڑے گی ۔
وسلام
 
Top