آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جیہ

لائبریرین
میں کل ہی مالک رام کی کتاب "حمو ربی اور بابلی تہذیب و تمدن" پڑھ کر فارغ ہوئی ہوں۔ 255 صفحات پر محیط یہ کتاب اتنی دلچسپ تھی کہ میں نے 2 دن ہی میں پڑھ ڈالی۔

ہمو رابی جسے مالک رام حمو رابی کہنے پر مصر ہیں، دنیا کے پہلے تحریری آئین کے بانی ہیں، آج سے 5000 سال پہلے گزرے ہیں، یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ہم عصر ہے۔ اس کا تحریر کردہ آئین ایک ستون پر 282 نکات پر مبنی کندہ آج سے کوئی 100 سال پہلے دریافت ہوا تھا۔
کتاب کا بپلا باب اس آئین کا ترجمہ ہے باقی چار باب اس آئین کی تشریح اور اس کی روشنی میں بابلی تہذیب و تمدن پرمفصل بیان ہے۔

یاد رہے کہ یہ وہی مالک رام ہے جس نے دیوان غالب بھی مرتب کیا تھا
 

فرخ منظور

لائبریرین
فرخ صاحب میں ہاتھ اٹھا رہا ہوں، علی عباس جلالپوری کو پڑھنے سے نہیں بلکہ آپ کی بات کے اقرار میں۔

حضور سمجھا نہیں کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں‌کہ "علی عباس جلالپوری" کا نام لکھا ہوا پڑھا ہے :) - قبلہ میں تو پوچھ رہا تھا کہ "علی عباس جلالپوری" کی کتابوں کا مطالعہ کسی نے کیا ہے؟
 

تلمیذ

لائبریرین
فرخ صاحب میں ہاتھ اٹھا رہا ہوں، علی عباس جلالپوری کو پڑھنے سے نہیں بلکہ آپ کی بات کے اقرار میں۔

فرخ جی ۔۔آپ کو سمجھنے میں مغالطہ ہوا ہے، وارث صاحب کا یہی مطلب تھا کہ انہوں نے علی عباس جلالبوری کی کتابوں کو پڑھا ہے اور جس طرح کلاس میں کسی سوال کا جواب دینے کے لئے ہاتھ کھڑا کرتے ہیں، ویسے ہی انہوں نے اثبات میں جواب دیا ہے۔

میری بھی خواہش ہے کہ میں اس عظیم مصنف کو پڑھوں خصوصآ ان کی کتاب "رسومِ اقوام عالم"۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
حضور سمجھا نہیں کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں‌کہ "علی عباس جلالپوری" کا نام لکھا ہوا پڑھا ہے :) - قبلہ میں تو پوچھ رہا تھا کہ "علی عباس جلالپوری" کی کتابوں کا مطالعہ کسی نے کیا ہے؟

فرخ صاحب، محترم تلمیذ صاحب نے بہت خوب ترجمانی کی :)

جلالپوری برس ہا برس سے میرے پسندیدہ مصنفین میں شامل ہیں، روایاتِ فلسفہ، روحِ عصر، عام فکری مغالطے، خرد نامہ جلالپوری، اقبال کا علمِ کلام، وغیرہ میری پسندیدہ کتابیں ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ وارث صاحب اور تملیذ میں سمجھا شائد وارث صاحب شرارتی موڈ میں‌ہیں- :) جی ہاں وارث صاحب یہ سب بہت عمدہ کتابیں ہیں اور میں نے بھی پڑھی ہیں لیکن کیا آپ نے انکی کتاب "انسان اور کائنات" پڑھی ہے -
 
اللہ کا انتظار پاکستان جمہوریت کی تلاش میں​

اس کتاب کی مصنفہ کرسٹینا لیمب ہیں جو پاکستان میں بھی رہی ہیں اور افغانستان میں بھی ۔ بنیادی طور پر یہ کتاب بینظیر بھٹو کی سیاسی زندگی پر مشتمل ہے۔ سرورق پر بینظیر کی دیدہ زیب تصویر ہے اور دیباچہ میں کرسٹینا لیمب نے پاکستان کی کافی تعریف کی ہے اور پاکستان میں بہت سے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کتاب ابھی شروع ہی کی تھی کہ ابو نے میری پھوپھو کو زبردستی پڑھنے کے لیے دے دی۔ امید ہے کہ یہ کتاب مستقبل قریب میں میرے ہاتھ لگ جائے گی ۔ :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
علی عباس جلاپوری کی یہ کتابیں میری لائبریری کا حصہ ہیں
رسوم اقوام
اقبال کا علم کلام
خردنامہ جلالپوری
روایات فلسفہ
جنسیاتی مطالعے

بہت شکریہ جویریہ یقینا" نہائت عمدہ کتابیں ہیں لیکن میں اس شخص کی تلاش میں ہوں جس نے "انسان اور کائنات" پڑھی ہو-
عام فکری مغالطے

ابھی تک صرف یہی نظر سے گذری ہے ۔ مجھے اچھی لگی یہ تحریر ۔ اسے لائبریری کے لیے مکمل ٹائپ بھی کیا ہے میں نے۔

بہت شکریہ سیدہ شگفتہ! کیا آپ اس کتاب کا ربط فراہم کر سکتی ہیں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
....... لیکن میں اس شخص کی تلاش میں ہوں جس نے "انسان اور کائنات" پڑھی ہو-


فرخ صاحب، آپ ہی کچھ اس کتاب کا تعارف و سیاق و سباق پیش کر دیئں، کیونکہ میرا تجربہ یہی ہے جلالپوری کے ساتھ کہ وہ فلسفہ، سائنسی نظریات اور مذہب و توہمات کے نظریات کو تقریباً اپنی ہر کتاب میں دہراتے ہیں۔ کیا یہ کتاب بھی انہی موضوعات پر ہے جو جلالپوری نے روایاتِ فلسفہ، روحِ عصر، تاریخ کا نیا موڑ، عام فکری مغالطے وغیرہ میں بیان کئے ہیں۔

انہیں اور انہیں سے ملتے جلتے نظریات پر (لیکن بغیر فلسفے کے) مشتمل سید سبطِ حسن کی کتب نویدِ فکر، ماضی کے مزار وغیرہ بھی آپ نے ضرور مطالعہ کئی ہونگی۔ دراصل جلالپوری اور سبطِ حسن دونوں کا مقصد ایک ہی ہے یعنی خرد افروزی، جلالپوری فلسفے کے حوالے سے بات کرتا ہے تو سبطِ حسن سوشلزم اور کمیونزم کے حوالے سے، سوادِ اعظم کے معتوب و ملعون دونوں ہی ہیں :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
وارث صاحب! یقینا" میں نے سبطِ حسن کو بھی پڑھا ہے لیکن میرا خیال ہے سبطِ حسن سے زیادہ دریدہ دہن جلالپوری ہیں - جس طرح "شاہ حسین" سے زیادہ دریدہ دہنی" بلھے شاہ" میں ‌ہے - اور جلالپوری کو میں‌بلھے شاہ ہی سمجھتا ہوں - اس کتاب کا تعارف یہی ہے کہ کسی حد تک تو اس میں‌تقریبا" وہی کچھ ہے جسکا آپ نے کہا کہ "فلسفہ، سائنسی نظریات اور مذہب و توہمات کے نظریات کو تقریباً اپنی ہر کتاب میں دہراتے ہیں" لیکن اس کتاب کو مذہب کے ارتقا کی ایک مختصر ترین تاریخ بھی کہا جا سکتا ہے - کسی حد تک فرائیڈ کی "Totem and Taboo" سے بھی مشابہ ہے - لیکن میں فرائیڈ کی کتاب پوری نہیں‌پڑھ سکا - اگر کسی صاحب نے فرائیڈ کی یہ کتاب پڑھی ہو تو براہِ مہربانی مطلع کریں -
 

ابوشامل

محفلین
ایک صاحب سے 70ء، 80ء، 90ء اور 21 ویں صدی کی پہلی دہائی کے اردو ڈائجسٹ کی بڑی تعداد ملی ہے، ان میں کھنگالنے کے علاوہ دارالسلام کی "اطلس سیرت نبوی" از سر نو زیر مطالعہ ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ردر پریاگ کا آدم خور پڑھی ہے ابھی۔۔۔ جم کاربٹ کا شاہکار ہے اور جاوید شاہین کا ترجمہ۔۔۔ اگر اختصار نہ کیا جاتا تو یہ بہت عمدہ ترجمہ ہوتا
 
Top