آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

راہب

محفلین
جو کتاب میں کل تک پڑھ رہا تھا وہ ان کتابوں میں شامل ہے جن کے بارے میں محترمہ Dorothy Parker یہ فرما گئیں ہیں
This is not a novel to be tossed aside lightly. It should be thrown with great force
اور یہ کتاب ہے ہمارے عزت غرقاب صدر کی خودنوشت In the Line of Fire.
ویسے میں نے اس کتاب کے ساتھ اس سے بھی زیاداہ برا سلوک کیا ہے جو Dorothy Parke نے تجویز کیا تھا
 

ابوشامل

محفلین
سلاجقہ پڑھ لی، بہت شاندار کتاب ہے لیکن افسوس کہ عین اس وقت پر ختم ہوجاتی ہے جب سلجوقی سلطنت اپنے عروج پر پہنچنے والی ہے یعنی الپ ارسلان کے انتقال کے ساتھ ہی کتاب کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ مولانا اس کتاب کو مکمل نہ کر سکے تھے کیونکہ زندگی نے وفا نہ کی۔ بہرحال الپ ارسلان تک کی زندگی تک ہی سہی کتاب بہت اچھی لگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج کل میں محسن حمید کی کتاب [ame="http://www.amazon.com/Reluctant-Fundamentalist-Mohsin-Hamid/dp/0151013047"]The Reluctant Fundamentalist[/ame] پڑھ رہا ہوں۔ اس پر تفصیلی تبصرہ اسے پورا پڑھنے کے بعد ہی کروں گا، مختصراً یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ناول فکشن کی اس قسم سے تعلق رکھتا ہے جسے نائن الیون فکشن کہتے ہیں یعنی جس پر 11 ستمبر 2001 کے واقعات کی چھاپ ہوتی ہے۔ یہ ناول پڑھنے میں کافی دلچسپ ہے۔ محسن حمید نے ایک اور مشہور ناول [ame="http://www.amazon.com/gp/product/?ASIN=0312273231"]The Moth Smoke[/ame] بھی لکھا ہوا، لیکن میں نے ابھی یہ نہیں پڑھا۔ برصغیر سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور، لیکن بدنام زمانہ مصنف کا کہنا ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے بعد یہاں کا تمام عالمی معیار کا لٹریچر انگریزی میں تحریر کیا گیا ہے۔ مجھے محسن حمید کی یہ کتاب پڑھ کر اسی بات کا خیال آ گیا تھا۔
 

ابوشامل

محفلین
ابھی تو آغاز کیا ہے "صَدِیقِ مکرم" کے نام خطوط پڑھنے کا، کل کی طویل لوڈ شیڈنگ کے دوران پہلے ٹارچ اور موم بتی کے سہارے ہی کچھ مطالعہ کر سکا :)
 

جیہ

لائبریرین
واہ کیا کسر نفسی ہے۔۔:)

اور طبیعت کو کیا ہوا ؟ اللہ آپ کو صحت دے آمین
 

محسن حجازی

محفلین
ہم آج کل لوگوں کے چہرے پڑھ رہے ہیں۔ لوگ ہمارا پڑھ رہے ہیں۔
ایک اوپن سورس کے متعلق کتاب پڑھ رہا ہوں جو بہت کمال ہے، نبیل بھائی کے لیے خاص:
http://producingoss.com/
یہ کتاب ہم کو چڑیل کی طرح چمٹ گئی ہے کم بخت چھوٹتی ہی نہیں بجلی نہ ہوتو موبائل کی بتیاں فروزاں کر کے پڑھا کرتے ہیں۔:grin: اصل میں آج کل ہمارا یہی علاقہ ہے جیسے پہلے فونٹ کے معاملات پر پڑھا کرتے تھے۔ اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے کیسا وقت گزارا ہے ہم نے۔:(
اب یہ مطلب ہرگز نہ نکالا جائے کہ ہم ہجے کر کے پڑھتے ہیں جو یہ کتاب ختم ہونے میں نہیں آ رہی:rolleyes:
 

ابوشامل

محفلین
بس بہت سارے "بیرونی عوامل" (بشمول لوڈشیڈنگ) ہیں جن کے باعث طبیعت بحال نہیں ہو پا رہی یا یہ سمجھ لیں کہ مزاج کو تازگی نہیں مل رہی، بخار کبھی اتر رہا ہے اور کبھی چڑھ رہا ہے گزشتہ دو ہفتوں سے یہی معمول ہے، لوڈ شیڈنگ کا بھی اور طبیعت کا بھی۔ اس لیے اردو وکیپیڈيا پر کام بھی نہیں کرپارہا کہ اس کے لیے ذہنی یکسوئی درکار ہوتی ہے۔ آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
مجھے میرے ایک دوست نے ایک کتاب دی ہے۔
میں نے اس کو پڑھنا شروع کیا ہے۔ یہ کتاب ہے۔ لیڈرز ۔از رچرڈ نکسن ۔سابق صدر امریکا۔
 
میں‌اج کل یہ پڑھ رہا ہوں
0716799014.jpg

لائف۔ دی سائنس اف بائیولوجی
بچونگڑوں‌کو پڑھانے کے لیے
اور یہ بھی

0130819085.jpg
 

مسٹر گرزلی

محفلین
آج کل "دوام حدیث " زیر مطالعہ۔یہ کتاب دو مجلدات پر مشتمل ہے۔۔۔اس کے مصنف ہیں مولانا حافظ محمد محدث گوندلوی رحمہ اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔اصل میں یہ حافظ صاحب کے ان مضامین کو کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے جو انہوں نے آج سے قریبا 40 برس قبل مختلف موقر جرائد میں لکھے تھے۔۔۔۔ان مضامین کو کتابی شکل میں پیش کرنے کی سعادت حافظ شاہد محمود فاضل مدینہ یونیورسٹی کو حاصل ہوئی اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں اس پر حواشی اور مفید تعلیقات کا اضافہ کر کے کتاب سے استفادہ کو دو چند کردیا ہے۔۔۔۔۔۔بہت ہی زبردست کتاب ہے اورگوجرانوالہ سے شائع ہوئی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
زیک آپ نے Military Inc. کے سرورق کا جو عکس پیش کیا ہے وہ یہاں چھاپے گئے نسخے سے یکسر مختلف ہے۔ ویسے آکسفرڈ کی ویب سائٹ پر وضاحت ہے کہ ذیل کا نسخہ صرف پاکستان میں فروخت کے لیے ہے۔
9780195475968.jpg
 
Top