آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جیہ

لائبریرین
اچھا تو کتابیں تیر مارلینے کے لیے پڑھی جاتی ہیں، تبھی تو مجھے تیر مارنے کی خواہش ہورہی تھی
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ تو آپ کو صحیح وہ بتلائیں گے جو 'تلبیسِ ابلیس' دو دو بار پڑھ چکے ہیں، ہم تو تیر مارنے کے چکر کمان ہی گم کر چکے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
فی الوقت تو آن لائن کتب پر ہی گذارا ہے۔ ابھی جماعت اسلامی کی روداد والے دو حصے پڑھے ہیں اور ان کے اقتباسات یہی ایک جگہ جواب میں لکھے ہیں‌کہ مودودی صآحب کیا کہتے ہیں اور ان کے پیروکار کیا کہہ رہے ہیں
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ نبیل پھر آ پ کہیے گے کہ ہر جگہ دہشت گردی ؟ لیکن اب فطرت ہی بدل گئی ہے اج کل میرے زیر مطالعہ "فضائل جہاد کامل " ہے جو کہ مطالعہ بھی کر رہا ہوں اور ساتھ ساتھ فورم کے دوستوں کے لیے ٹائپ بھی کر رہا ہوں دوسری کتاب ہے "آپ کے مسائل اور ان کا حل"

ہاں تیسری کتاب جو کہ زیر مطالعہ ہے Mobile communication by Jochen Schiller
 

نبیل

تکنیکی معاون
واجد، یہ تو بتاؤ کہ فضائل جہاد کس کی لکھی ہوئی ہے؟ اور تم کن مسائل کا حل دریافت کر رہے ہو؟ تمہاری زیر مطالعہ موبائل کمیونیکیشن کی کتاب کا ربط ذیل میں ہے:

[ame="http://www.amazon.com/Mobile-Communications-Second-Jochen-Schiller/dp/0321123816"]Mobile Communications[/ame]
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
کتاب کا ان لائن لنک دینے کا شکر یہ جزاک اللہ
جی نبیل بھائی کتاب کا مختصر تعارف جو کہ کتاب ہی سے لیا گیا

تعارف فضائل جہاد کا مل


٭ زیر نظر کتاب ’’فضائل جہاد کامل‘‘ علامہ ابن النحاس شہید رحمہ اللہ (متوفی 814ھ) کی ایمان افروز اور مقبول کتاب ’’مشارع الاشواق الی مصارع العشاق و مثیر الغرام الی دار السلام‘‘ کی اردو تلخیص و تشریف ہے۔

٭ مشارع الاشواق کا جو نسخہ بندہ کے سامنے ہے وہ دارالبشائر الاسلامیہ بیروت نے 1410ھ مطابق 1990ء کو شائع کیا ہے یہ نسخہ دو جلدوں پر مشتمل ہے دونوں جلدوں کے صفحات کی تعداد بارہ سو ستائیس ہے جن میں سے ایک ہزار پچیس صفحات پر کتاب کا اصل مواد ہے جبکہ باقی صفحات پر دیگر الحاقی مواد اور مختلف فہرستیں ہیں۔یہ کتاب جامعہ ام القری مکہ مکرمہ کے دو متخصصین شیخ محمد علی اور شیخ محمد خالد اسطنبولی کی تحقیق کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔

٭ بندہ کے پیش نظر اصل کتاب کی تلخیص و تشریح تھی اس لئے بندہ نے ا س کے حاشیہ کو موضوع بحث نہیں بنایا۔

٭ مصنف رحمہ اللہ جو آٹھویں صدی کے اخیر اور نویں صدی کے آغاز کی مشہور علمی، روحانی اور جہادی شخصیت ہیں نے اپنی اس کتاب کی ترتیب میں قرآن مجید کے علاوہ ایک سو اکتیس سے زائد کتب سے مدد لی ہے چنانچہ ان تمام کتابوں کے حوالے آپ کو بکثرت ملیں گے۔
٭ کتاب کی تلخیص و تشریح کے دوران کہیں خالص ترجمے اور کہیں خالص تشریح کا انداز اختیار کیا گیا ہے اور بعض مقامات پر مفید تبدیلیاں اور اضافے بھی کئے گئے ہیں بعض بہت زیادہ ضعیف احادیث، مکر رات اور دور حاضر کے اعتبار سے بعض غیر اہم مباحث کو حذف کردیا گیا ہے اور ہر باب کے آخر میں دعوت جہاد یا دعوت فکر کا بطور تعلیق اضافہ کیا گیا ہے بندہ کی طرف سے کئے جانے والے اکثر اضافات کے اول اور آخر میں یہ نشان [ ] دیا گیا ہے البتہ خاتمۃ الکتاب کے دونوں حصوں میں مصنف اور مترجم کی عبارت کے درمیان امتیازی خط نہیں ہے کیونکہ اس میں کافی تبدیلی کی گئی ہے۔
٭ کتاب کے مصنف علامہ ابن النحاس ابو زکریا احمد بن ابراہیم بن محمد دمشقی ثم دمیاطی شہید نور اللہ مرقدہ ایک خوش نصیب عالم دین اور بزرگ تھے انہوں نے مشارع الاشواق جیسی جامع اور مقبول کتاب لکھی جس کی ہر سطر اپنے پڑھنے والے کے دل میں ایمان کی حلاوت اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شوق پیدا کرتی ہے۔ یہ کتاب مصنف رحمہ اللہ کیلئے بہترین صدقہ جاریہ ہے۔ دوسری طرف مصنف رحمہ اللہ خود بھی جانباز مجاہد تھے اور وہ صلیبیوں کے خلاف مجاہدین کی قیادت کرتے ہوئے شہید ہوئے اور انہوں نے اپنی اس کتاب میں لکھے ہوئے تمام فضائل کا خود کو مستحق ثابت کردیا۔ اللہ تعالیٰ اس مرد حق کی شہادت کو قبول فرمائے اور ان کی اس جذبات آفرین کتاب کو بھی۔


اللہ اکبر کبیرہ
 
آج کل میرے زیرِ مطالعہ جو کتاب ہر تھوڑے دن بعد آجاتی ہے وہ میرے نصاب کی کتاب ہے۔ :) علم مدنیت پر۔۔۔۔ "مدنیاتِ پاکستان"۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم چوہدری کی لکھی ہوئی ہے۔ بہت دلچسپ اور معلوماتی ہے۔
 

زونی

محفلین
بہت اچھا تھریڈ ھے میں تو آجکل مشرف انکل کی آپ بیتی اور جگ کیتی پڑھ رہی ہوں واہ واہ واہ کیا اچھے انسان ہیں ،ایسی بے مثال ہستی بار بار پیدا نہیں ہوتیں اقبال انکل نے کہا تھا

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ھے
بڑی مشکل سے ہوتا ھے چمن میں دیدہ ور پیدا :grin:
 

ابوشامل

محفلین
"تاریخ سلاطین عثمانیہ" زیر مطالعہ ہے۔ طرز تحریر میں خامیوں کے باوجود مجموعی طور پر بہت معلوماتی کتاب ہے۔ علاوہ ازیں محمد قطب کی "اسلام اور جدید ذہن کے شبہات" اور برقیانے کے کام کے باعث مولانا مودودی کی "سنت کی آئینی حیثیت" زیر مطالعہ ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
آپ کا ذوق مطالعہ خوب ہے۔ قطب صاحب کی کتاب"اسلام اور جدید ذہن کے شبہات" میری لائبریری کا حصہ ہے۔ خوب کتاب ہے
 

ابوشامل

محفلین
کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی کتب میلے کی برکات سے ہمیں ایک کتاب تحفتاً ملی ہے جو مشہور زمانہ خطاط اور مصور "اسلم کمال" کی تحریر کردہ ہے اور اس کا نام ہے "اسلامی خطاطی"
بہت شاندار کتاب ہے، اسلم کمال خطاطی و مصوری کے علاوہ زبان و بیان پر بھی عبور رکھتے ہیں اور تحریر کا انداز بہت رواں ہے اور اردو کے قدر دانوں کے لیے کشش رکھتاہے۔ کتاب میں خطاطی کی تاریخ، معروف خطاطین کے احوال زندگی، کارنامے، خطاطی کے قدیم و جدید انداز، ان کے نمونے اور دیگر معلومات دی گئی ہیں۔ افسوس رہے گا کہ مصروفیت کے باعث کتب میلہ نہ دیکھ سکا اور وہ کل ختم بھی ہو گیا :(
 

جیہ

لائبریرین
پرسوں میں نے محمد بن اسحاق الندیم کی مشہور کتاب "الفہرست" پڑھنی شروع کی ہے۔ اس کی تفصیلی معلومات تو بعد میں اگر موقع ملا تو لکھ دوں گی، سر دست اتنا بتانا کافی ہوگا کہ یہ کتاب بلامبالغہ ہزاروں کتابوں اور مصنفین، فنون، ماہرین فنون،مشہور (اچھے یا برے) لوگوں کی ایک جامع لسٹ ہے جو ندیم نے 326 ہجری میں مرتب کی ہے۔

ندیم ایک ورّاق تھے۔ یہ اس زمانے میں ایک معزز پیشہ تھا۔ وراقی کتابیں نقل کرنے، تصحیح کرنے کے بعد فروخت کا پیشہ تھا۔ ندیم کو بھی ہزاروں کتابیں دیکھنے نقل کرنے اور فروخت کرنے کا موقع ملا تھا، جتنی بھی کتابوں کو انہیں دیکھنے کا موقع ملا ان کی تفصیل اب "الفہرست" کی صورت ہمارے سامنے ہے۔
 
اب میں‌نے شیخ احمد دیدات کی کتاب "دی چوائس - اسلام اینڈ کریسچینٹی" کا پہلا والیوم پڑھنا شروع کیا ہے۔

talkislam_1979_3416913827

کتاب کی شروعات شیخ نے ایک عیسائی پادری سے ساوتھ افریقہ میں‌ایک ملاقات سے کی ہے جو انھوں‌ نے اپنی اوائل عمری میں‌کی۔ یہ کتاب رد عیسائیت کے لیے بہت بہترین ہے اور ان لوگوں کو ضرور پڑھنی چاہیے جو عیسایت زدہ ممالک میں‌رہ رہے ہیں۔
 

زیک

مسافر
ابھی میں نے خالدابو الفضل کی کتاب [ame="http://www.amazon.com/o/ASIN/1851682627/104-8960864-6286346?SubscriptionId=18TBRS2V0T692TAXJER2"]Speaking in God's Name: Islamic Law, Authority and Women[/ame] پڑھنی شروع کی ہے۔

51T8CXA974L._BO2,204,203,200_PIlitb-dp-500-arrow,TopRight,45,-64_OU01_AA240_SH20_.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب میں‌نے شیخ احمد دیدات کی کتاب "دی چوائس - اسلام اینڈ کریسچینٹی" کا پہلا والیوم پڑھنا شروع کیا ہے۔

talkislam_1979_3416913827

کتاب کی شروعات شیخ نے ایک عیسائی پادری سے ساوتھ افریقہ میں‌ایک ملاقات سے کی ہے جو انھوں‌ نے اپنی اوائل عمری میں‌کی۔ یہ کتاب رد عیسائیت کے لیے بہت بہترین ہے اور ان لوگوں کو ضرور پڑھنی چاہیے جو عیسایت زدہ ممالک میں‌رہ رہے ہیں۔



شکریہ ہمت۔ اس کتاب کا مطالعہ اسلام زدہ ممالک کے لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
میں ضیاء النبی کی جلد دوئم پڑھ رہا ہوں ۔۔
جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کی سیرت پر ایوارڈ یافتہ کتاب ہے ۔۔

تحریر ایسی جیسے موتی پرو دیے ہوں ۔۔
 
میں نے سنیچر کو ایک نئی کتاب تھامی ہے۔۔۔ نام ہے: "لینن"
اس کے مصنفین ہیں: گ۔اوبچکین، ک۔استرواوخووا، م۔پانکراتووا، ا۔سمیرنووا، ی۔استیلیفیر وسفسکایا
ترجمہ کیا ہے: ڈاکٹر ظ۔انصاری نے۔
یہ کتاب روس کے انقلابی لیڈر لینن کی سوانحِ عمری ہے۔ بہت دلچسپ، مفید اور معلوماتی۔ یہ میں دوسری بار پڑھ رہا ہوں اور صرف اس لیے کہ دوبارہ ذہن نشین کرنا چاہتا ہوں کہ لینن انقلاب کس طرح لایا اور اس نے کیسے اپنے لوگوں کو متحد کیا۔۔۔ کیا کیا مصیبتیں آئیں اور کس طرح لوگوں میں جوش و ولولہ بڑھا۔۔۔۔!
 

زیک

مسافر
خالد ابوفضل کی کتاب Speaking in God's Name تو ابھی جاری ہے کہ کافی خشک تحریر ہے۔ ساتھ اب میں نے Charlie Wilson's War فلم دیکھنے کے بعد یہ کتاب شروع کی ہے۔



Charlie Wilson's War: The Extraordinary Story of How the Wildest Man in Congress and a Rogue CIA Agent Changed the History of Our Times جارج کرائل کی لکھی ہوئی ہے اور سوویت یونین کے خلاف افغان جہاد سے متعلق ایک انتہائی اہم کتاب ہے۔
 
Top