آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

آج کل القول التمام فی اثبات التفویض مذہبا للسلف الکرام مطالعہ کررہا ہوں بہترین کتاب ہے ، صفات باری تعالی اور عقیدہ سے متعلق ایک عمدہ کاوش ہے ۔
 

حسان خان

لائبریرین
میں نے ابھی پاکستانی نژاد محقق حاشر ماجوکا کا جامعۂ میک گِل، مونٹریال کے اسلامی مطالعات کے شعبے میں پیش کردہ تحقیقی مطالعہ Islam and the Turkic Tajik Symbiosis in Central Asia یعنی 'اسلام اور وسطی ایشیا میں ترک تاجک ہم زیستی' پڑھ کر ختم کیا ہے۔ مجھے یہ مقالہ بے حد پسند آیا ہے اس لیے گہوارۂ تمدن وسطی ایشیا :lovestruck: بالخصوص ازبکستان اور تاجکستان میں دلچسپی رکھنے والے دوستوں کو یہ مقالہ تجویز کرتا ہوں۔
اسے یہاں سے پڑھا جا سکتا ہے۔
 
کچھ تھوڑا سا تعارف۔۔
موضوع وغیرہ
روسی طرز معاشرت کے تناظر میں سرمایہ داری کے زوال اور اشتراکی انقلاب کے بعد عوام کی زندگی میں جو تغیر آیا ناول کی کہانی اس کے گرد گھومتی ہے مجھےیہ ناول کچھ خاص پسند نہیں آیا بہت خشک اور بور ناول ہے
 

ساقی۔

محفلین
رئیس امروہوی صاحب کی کتاب "ہپناٹزم" کا مطالعہ جاری ہے وقتا فوقتا۔

ان کی ایک کتاب "توجہات" کہیں سے دستیاب نہیں ہو رہی۔ کسی صاحب کو علم ہو کہ کہاں سے خریدی جا سکتی ہے تو آگاہ کر دے۔
 

عبدالحسیب

محفلین
چراغ جلتا رہا
مصنف بورس پولیوائے
مترجم انور عظیم
روسی طرز معاشرت کے تناظر میں سرمایہ داری کے زوال اور اشتراکی انقلاب کے بعد عوام کی زندگی میں جو تغیر آیا ناول کی کہانی اس کے گرد گھومتی ہے مجھےیہ ناول کچھ خاص پسند نہیں آیا بہت خشک اور بور ناول ہے
ترجمہ کس زبان سے کیا گیا ہے؟ کیا ناول اصل زبان باآسانی مل جاتی ہے؟
 

عبدالحسیب

محفلین
ڈپٹی نظیر احمد کی ناول 'ابن الوقت' شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ حالانکہ ابھی تک 'جناح دی گریٹ انیگما'مکمل نہیں ہوئی ہے۔ :)
20140201_151702.jpg
 

تلمیذ

لائبریرین
آوازِ دوست، مختار مسعود
واہ واہ !! کیا کتاب چنی ہے، منصور جی۔
ان کی کتاب 'سفر نصیب' بھی اگر مل سکے، تو پڑھنا نہ بھولئے اور اسی قبیل کی ایک کتاب ہے جسٹس رستم کیانی مرحوم کی جس کا نام ہے 'افکار پریشان' ۔ اگر وہ بھی آپ نے ابھی تک نہیں پڑھی، تو اسے بھی اپنی فہرست میں رکھیں۔
 
Top