آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

بات جزوی درست ہے۔اگر دماغی طبی خرابی نہ ہو تو عقل و شعور کے دائروں کو وسعت دینا عین ممکنات میں سے ہے۔ علامہ صاحب نے پہلے خطبے میں اس موضوع سے بھی ذرا مختلف انداز میں بحث کی ہے۔ شعور ایسی چیز نہیں جسے ادھار لیا جاسکے ، لیکن ایسی چیز بھی نہیں جس میں وقت اور ماحول کے ساتھ تبدیلی رونما نہ ہوسکے، اسی طرح عقل کے زوایے اور دائرے پیدائش سے موت تک تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
سر ابھی میں لاشعور کے تابع نہیں ہوئی اور ایسا بھی نہیں کہ شعور کی رو بہتی چلی جائے۔۔۔۔اور آپ یہ عمران بھائی کی باتوں پہ دھیان بالکل نہ دیں:(:(
 
سید عمران

محفلین
سر ابھی میں لاشعور کے تابع نہیں ہوئی اور ایسا بھی نہیں کہ شعور کی رو بہتی چلی جائے۔۔۔۔اور آپ یہ عمران بھائی کی باتوں پہ دھیان بالکل نہ دیں:(:(

ایسے ہی مذاق کیا ہے۔۔۔
محفل صبح سے ٹھنڈی پڑی تھی۔۔۔
سوچا تھوڑا سی آگ لگا دی جائے۔۔۔
تاکہ گرم ہوجائے۔۔۔
محفل!!!
 
سر ابھی میں لاشعور کے تابع نہیں ہوئی اور ایسا بھی نہیں کہ شعور کی رو بہتی چلی جائے۔۔۔۔اور آپ یہ عمران بھائی کی باتوں پہ دھیان بالکل نہ دیں:(:(
شعور لاشعور کے بنا ممکن نہیں ۔ شعور کے دائروں کو وسعت دینا ممکن ہے۔ ویسے میں نے ابھی تک لاشعور پر بات نہیں کی ۔
 
شعور ایسی چیز نہیں جسے ادھار لیا جاسکے ، لیکن ایسی چیز بھی نہیں جس میں وقت اور ماحول کے ساتھ تبدیلی رونما نہ ہوسکے
سر جی پہلے میں کون سا مستعار شعور کے زیر سایہ تھی:cry: تبدیلی وقت کے ساتھ ہی ہوگی نا دیکھیے ٹھہرتی ہے عقل جا کر کہاں:)
 
محمد وارث

لائبریرین
سر مجھے تو اقبال کے اس خطبے کی سر آصف اعوان کی کتاب سے بھی سمجھ نہیں آئی:cry:
اقبال کے خطبات کی روح تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ اقبال نے جس زبان میں یہ خطبے لکھے یا پڑھے ہیں قاری بھی اُسی زبان میں پڑھے اور سمجھے، باقی سب کچھ کاغذ کے ٹکڑے مطلب ڈگریاں ہی ہیں۔ :)
 
اقبال کے خطبات کی روح تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ اقبال نے جس زبان میں یہ خطبے لکھے یا پڑھے ہیں قاری بھی اُسی زبان میں پڑھے اور سمجھے، باقی سب کچھ کاغذ کے ٹکڑے مطلب ڈگریاں ہی ہیں۔ :)
وارث بھائی انگریزی نہ آئے تو بندہ کیا کرے:cry:
 
فہد اشرف

محفلین
غزل اور مطالعۂ غزل از عبادت بریلوی کے حوالے اکثر نظر سے گزرتے رہے ہیں، اس لیے پڑھنے کا ارادہ ہے، کتاب ڈیفیکٹیڈ ہونے کے ناتے آدھے دام پہ مل گئی

IMG_20170903_085514.jpg
 
Top