آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

سعادت

تکنیکی معاون
ویسے عمران سیریز کے نوولز نمبر 15 سے 18 تک جو قسط وار کہانی ہے وہ ابنِ صفی کی بہترین تخلیق کہی جاتی ہے اور "شکرال والی مہم" کے نام سے مشہور ہے۔ نوولز کے نام ہیں: کالے چراغ، خون کے پیاسے، الفانسے اور درندوں کی بستی۔نئے ایڈیشن میں جلد نمبر 15 میں یہ سارے نوول ایک ساتھ شایع ہوئے ہیں۔
شکرال کی مہم تو خوب ہے ہی، لیکن ذاتی طور پر مجھے ایڈلاوا اور باؤل دے سوف والے سلسلے زیادہ اچھے لگتے ہیں۔ :)
 
رانا

محفلین

اتفاق سے میں بھی ماہی بہنا کو شکرال والی مہم ہی سجیسٹ کرنے لگا تھا لیکن پھر دیکھا کہ آپ نے بھی یہی کی ہے۔ اسکا مطلب شکرال والی مہم واقعی دلچسپ ہے۔ نئے ایڈیشن میں یہ جلد نمبر پانچ میں مکمل سیٹ کی شکل میں شائع ہوئی ہے۔ ویسے امین بھائی کی بات درست ہے کہ ابن صفی کی عمران سیریز کے 120 ناولوں میں سے چند ایک کا ذکر کرنا واقعی مشکل ہے کہ سب کا الگ الگ لطف ہے۔ اتفاق سے آجکل آفس میں اپنے ٹیم لیڈ کو ابن صفی کی لت لگا بیٹھا ہوں نتیجہ یہ کہ ہر ہفتے ایک جِلد ٹیم لیڈ کے لئے لے کر جانا بھی خاکسار کی ذمہ داری ٹھہری۔:) وہ صاحب مظہر کلیم کے دلدادہ تھے میں نے ویسے ہی باتوں باتوں میں ذکر کردیا کہ ابن صفی کے سامنے مظہر کلیم کچھ بھی نہیں۔ ساتھ یہ بھی ذکر کردیا کہ میرے پاس ساری جلدیں موجود ہیں تو بس پھر ان کی فرمائش کہ ابن صفی کے پہلے ناول سے لا کردوں تاکہ وہ شروع سے عمران کو ایکسٹو بنتا دیکھ سکیں۔ ان صاحب کو بھی شکرال والی مہم بہت پسند آئی۔ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ شکرال والے ناول کا الگ ہی لطف تھا۔ ابھی گذشتہ ہفتے انہیں جلد نمبر 25 دی کہ یہ بھی شکرال سے متعلق ہے تو بہت خوش ہوئے کہ دوبارہ شکرال جانے کا موقع ملا۔:) البتہ ماہی بہنا شکرال کے علاوہ پڑھنا چاہیں تو تھریسیا سے متعلق کوئی بھی ناول پڑھ لیں۔ تھریسیا کے سارے ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ شکرال میں تھریسیا پہلی بار متعارف ہوتی ہے۔
 
باول دے سوف واقعی لاجواب ہے۔ لیکن نئے پڑھنے والے باؤل دے سوف سے صحیح معنوں میں اس وقت ہی لطف اٹھا سکتے ہیں جب انہوں نے تھریسیا کے گذشتہ ناول پڑھے ہوں۔
 
محمد امین

لائبریرین
اتفاق سے میں بھی ماہی بہنا کو شکرال والی مہم ہی سجیسٹ کرنے لگا تھا لیکن پھر دیکھا کہ آپ نے بھی یہی کی ہے۔ اسکا مطلب شکرال والی مہم واقعی دلچسپ ہے۔ نئے ایڈیشن میں یہ جلد نمبر پانچ میں مکمل سیٹ کی شکل میں شائع ہوئی ہے۔ ویسے امین بھائی کی بات درست ہے کہ ابن صفی کی عمران سیریز کے 120 ناولوں میں سے چند ایک کا ذکر کرنا واقعی مشکل ہے کہ سب کا الگ الگ لطف ہے۔ اتفاق سے آجکل آفس میں اپنے ٹیم لیڈ کو ابن صفی کی لت لگا بیٹھا ہوں نتیجہ یہ کہ ہر ہفتے ایک جِلد ٹیم لیڈ کے لئے لے کر جانا بھی خاکسار کی ذمہ داری ٹھہری۔:) وہ صاحب مظہر کلیم کے دلدادہ تھے میں نے ویسے ہی باتوں باتوں میں ذکر کردیا کہ ابن صفی کے سامنے مظہر کلیم کچھ بھی نہیں۔ ساتھ یہ بھی ذکر کردیا کہ میرے پاس ساری جلدیں موجود ہیں تو بس پھر ان کی فرمائش کہ ابن صفی کے پہلے ناول سے لا کردوں تاکہ وہ شروع سے عمران کو ایکسٹو بنتا دیکھ سکیں۔ ان صاحب کو بھی شکرال والی مہم بہت پسند آئی۔ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ شکرال والے ناول کا الگ ہی لطف تھا۔ ابھی گذشتہ ہفتے انہیں جلد نمبر 25 دی کہ یہ بھی شکرال سے متعلق ہے تو بہت خوش ہوئے کہ دوبارہ شکرال جانے کا موقع ملا۔:) البتہ ماہی بہنا شکرال کے علاوہ پڑھنا چاہیں تو تھریسیا سے متعلق کوئی بھی ناول پڑھ لیں۔ تھریسیا کے سارے ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ شکرال میں تھریسیا پہلی بار متعارف ہوتی ہے۔

جی میں 5 ہی لکھنا چاہ رہا تھا، ٹائپو ہوگیا۔۔۔۔ بہت شکریہ رانا بھائی۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
عمران سیریز کے 120 نوولز اور جاسوسی دنیا یعنی فریدی کے 124 نوولز۔ اس کے علاوہ بھی کچھ متفرق کتب۔ کل 250 سے بھی زیادہ ۔۔ ان میں سے اچھا سا بتانا میرے لیے بہت مشکل ہے کیوں کہ اکثر اچھے نوولز قسط وار ہیں، کچھ تو 7،6 قسطوں میں۔ میرا مشورہ تو یہ ہوگا کہ عمران اور جاسوسی دنیا، دونوں سیریز کو آپ پہلے نوول سے پڑھنا شروع کیجیے، تبھی منظر نامہ اور کرداروں کے مزاج کے بارے میں درست آشنائی ہوگی۔ اگر شروع کے نوولز بور لگیں یا سر پر سے گزریں، تب بھی پڑھتی رہیں، تھوڑے دنوں میں "لت" لگ جائے گی، اگر واقعی جاسوسی نوولز والا مزاج ہوا آپ کا تو۔ ابنِ صفی کسی مہنگے ریستوران کے کھانے کی طرح نہیں بلکہ گھر کی چائے کی طرح ہیں کہ بندہ روز پیتا ہے۔۔

ویسے عمران سیریز کے نوولز نمبر 15 سے 18 تک جو قسط وار کہانی ہے وہ ابنِ صفی کی بہترین تخلیق کہی جاتی ہے اور "شکرال والی مہم" کے نام سے مشہور ہے۔ نوولز کے نام ہیں: کالے چراغ، خون کے پیاسے، الفانسے اور درندوں کی بستی۔نئے ایڈیشن میں جلد نمبر 5 میں یہ سارے نوول ایک ساتھ شایع ہوئے ہیں۔
یہاں میں ایک بات بتاوں.... ایک اقرار... وہ یہ کہ....

میں نے عمران سیریز پڑھی ہوئی ہے
مگر
مجھے
آج پتا چلا
وہ
ابن صفی نے لکھی ہے....... :noxxx:
معذرت
 
یاز

محفلین
ویسے اگر ابن صفی کو پڑھنے کی شروعات کرنی ہو تو پہلا ناول یعنی خوفناک عمارت بھی ایک شاندار آپشن ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
اتفاق سے میں بھی ماہی بہنا کو شکرال والی مہم ہی سجیسٹ کرنے لگا تھا لیکن پھر دیکھا کہ آپ نے بھی یہی کی ہے۔ اسکا مطلب شکرال والی مہم واقعی دلچسپ ہے۔ نئے ایڈیشن میں یہ جلد نمبر پانچ میں مکمل سیٹ کی شکل میں شائع ہوئی ہے۔ ویسے امین بھائی کی بات درست ہے کہ ابن صفی کی عمران سیریز کے 120 ناولوں میں سے چند ایک کا ذکر کرنا واقعی مشکل ہے کہ سب کا الگ الگ لطف ہے۔ اتفاق سے آجکل آفس میں اپنے ٹیم لیڈ کو ابن صفی کی لت لگا بیٹھا ہوں نتیجہ یہ کہ ہر ہفتے ایک جِلد ٹیم لیڈ کے لئے لے کر جانا بھی خاکسار کی ذمہ داری ٹھہری۔:) وہ صاحب مظہر کلیم کے دلدادہ تھے میں نے ویسے ہی باتوں باتوں میں ذکر کردیا کہ ابن صفی کے سامنے مظہر کلیم کچھ بھی نہیں۔ ساتھ یہ بھی ذکر کردیا کہ میرے پاس ساری جلدیں موجود ہیں تو بس پھر ان کی فرمائش کہ ابن صفی کے پہلے ناول سے لا کردوں تاکہ وہ شروع سے عمران کو ایکسٹو بنتا دیکھ سکیں۔ ان صاحب کو بھی شکرال والی مہم بہت پسند آئی۔ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ شکرال والے ناول کا الگ ہی لطف تھا۔ ابھی گذشتہ ہفتے انہیں جلد نمبر 25 دی کہ یہ بھی شکرال سے متعلق ہے تو بہت خوش ہوئے کہ دوبارہ شکرال جانے کا موقع ملا۔:) البتہ ماہی بہنا شکرال کے علاوہ پڑھنا چاہیں تو تھریسیا سے متعلق کوئی بھی ناول پڑھ لیں۔ تھریسیا کے سارے ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ شکرال میں تھریسیا پہلی بار متعارف ہوتی ہے۔
ویسے کیا یہ آنلائن بھی مجود ہیں؟ کافی عرصہ ہوا. پڑھنی چاہئیے دوبارہ.
 
محمد امین

لائبریرین
یہاں میں ایک بات بتاوں.... ایک اقرار... وہ یہ کہ....

میں نے عمران سیریز پڑھی ہوئی ہے
مگر
مجھے
آج پتا چلا
وہ
ابن صفی نے لکھی ہے....... :noxxx:
معذرت

آپ نے مظہر کلیم والی نہ پڑھی ہوں؟ مظہر کلیم جعلی ہے۔۔۔ ابنِ صفی اصلی۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
ویسے کیا یہ آنلائن بھی مجود ہیں؟ کافی عرصہ ہوا. پڑھنی چاہئیے دوبارہ.

اونلائن موجود ہیں ابنِ صفی کی بھی ااور مظہر کلیم کی بھی۔ لیکن ابنِ صفی کے گھر والے پائریٹڈ اونلائن بکس کے خلاف ہیں اس لیے یہاں لنک نہیں دیا جا سکتا۔ ہم نے ایک دفعہ یہیں محفل میں ایک آدھ نوول لائبریری کے لیے ٹائپ کیا تھا تو احمد صفی صاحب نے کوپی رائٹ کی وجہ سے ہٹوادیا تھا رابطہ کر کے۔ آپ گوگل پر تلاش کرلیں، مل جائیں گی۔
 
رانا

محفلین
یہاں میں ایک بات بتاوں.... ایک اقرار... وہ یہ کہ....
میں نے عمران سیریز پڑھی ہوئی ہے
مگر
مجھے
آج پتا چلا
وہ
ابن صفی نے لکھی ہے....... :noxxx:
معذرت
لوجی بِستی ہوگئی۔۔۔:whistle: وہی حال ہوا ہمارا جو کبھی کوئی دوست کسی اچھی سی مووی کا نام پوچھتا تو ہم اسے کسی پسندیدہ مودی کا نام بتاتے۔ وہ ماتھے پر شکنیں ڈال کرکہتا کہ یہ کونسی مودی ہے کبھی نام نہیں سُنا۔ ہم ماتھے پر اس سے زیادہ بل ڈال کر حیرت ظاہر کرتے کہ یار تم نے یہ زبردست مووی ہی نہیں دیکھی تو پھر دیکھا ہی کیا۔ اب ہم ایکسائٹمنٹ سے اسے اسٹوری سنانا شروع کرتے اس یقین کے ساتھ کہ ہماری داستان گوئی سے وہ اچھل ہی تو پڑے گا لیکن ابھی پاؤ بھر اسٹوری بھی نہ ہوئی ہوتی کہ وہ ایک لمبا سا ہوکا لے کر کہتا اچھاااااااا۔۔۔۔ اس کی بات کررہے ہو۔۔۔ یہ تو میں نے دیکھی ہوئی ہے۔۔۔۔ بس پھر اندازہ لگا لیں کہ جس جوش و خروش سے دو سو کی اسپیڈ پر جاتے ہوئے ہم اسے اسٹوری سنارہے ہوتے اس پر اچانک بریک لگتا تو جوش و خروش کے سب انجر پنجر ڈھیلے ہوجاتے۔:p
 
مجھے شبہ ہے کہ انہوں نے مظہر کلیم والی ہی پڑھی ہونگی۔۔ ابنِ صفی ہی تھے تو زندہ بااد۔۔۔
 
مقدس

لائبریرین
عمران والی بکس تو میں نے بھی پڑھی ہیں ماہی پر پتا نہیں تھا کہ وہ ابن صفی کی ہیں :rollingonthefloor:
 
مجھے شبہ ہے کہ انہوں نے مظہر کلیم والی ہی پڑھی ہونگی۔۔ ابنِ صفی ہی تھے تو زندہ بااد۔۔۔
مظہر کلیم، ایس قریشی، ایچ اقبال، نجمہ صفی، این صفی اور نہ جانے کون کون لکھ رہا تھا اُن دنوں۔ ابن صفی صاحب ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر راضی نہ ہوتے تھے۔

اور تو اور، ہم نے تو یہ تک سنا تھا کہ یار لوگ کسی بھی کرائے کے ٹٹو سے کہانی لکھوکر اسے این صفی کے نام سے شائع کروادیتے۔

اس سب کے باوجود ، جس دن ابنِ صفی صاحب کی کتاب ریگل چوک سے ڈسٹری بیوٹ ہونا شروع ہوتی، خریداروں کے ٹھٹھ کے ٹھٹھ لگ جاتے تھے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
لوجی بِستی ہوگئی۔۔۔:whistle: وہی حال ہوا ہمارا جو کبھی کوئی دوست کسی اچھی سی مووی کا نام پوچھتا تو ہم اسے کسی پسندیدہ مودی کا نام بتاتے۔ وہ ماتھے پر شکنیں ڈال کرکہتا کہ یہ کونسی مودی ہے کبھی نام نہیں سُنا۔ ہم ماتھے پر اس سے زیادہ بل ڈال کر حیرت ظاہر کرتے کہ یار تم نے یہ زبردست مووی ہی نہیں دیکھی تو پھر دیکھا ہی کیا۔ اب ہم ایکسائٹمنٹ سے اسے اسٹوری سنانا شروع کرتے اس یقین کے ساتھ کہ ہماری داستان گوئی سے وہ اچھل ہی تو پڑے گا لیکن ابھی پاؤ بھر اسٹوری بھی نہ ہوئی ہوتی کہ وہ ایک لمبا سا ہوکا لے کر کہتا اچھاااااااا۔۔۔۔ اس کی بات کررہے ہو۔۔۔ یہ تو میں نے دیکھی ہوئی ہے۔۔۔۔ بس پھر اندازہ لگا لیں کہ جس جوش و خروش سے دو سو کی اسپیڈ پر جاتے ہوئے ہم اسے اسٹوری سنارہے ہوتے اس پر اچانک بریک لگتا تو جوش و خروش کے سب انجر پنجر ڈھیلے ہوجاتے۔:p
مجھے موویز، رائٹرز وغیرہ کے نام نہیں یاد رہتے، بس سٹوری پکی یاد ہوتی ہے :p
 
Top