آپ کو کچھ کہنا ہے؟

شمشاد

لائبریرین
شکریہ زکریا۔
ضرور لکھوں گا، بس ذرا فرصت مل جائے۔ آتے ہی دفتر والوں نے کام کا پہاڑ سر پر لاد دیا ہے، وہ بھی شاید میرا ہی انتظار کر رہے تھے۔
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
باجو اور ماوراء کا کیا حال ہے؟ اور باقی سب اراکین کیسے ہیں؟ کتنے نئے اراکین بنے؟ اعجاز بھائی کیسے ہیں، فرداّ فرداّ سب کا حال احوال پوچھ لیتا ہوں۔


:( میرا حال یہ ہے کہ آپکے جاتے ساتھ ہی بہت سی اپوائنمٹ بھول جانے پر مس ہوئیں ہیں :oops: ، اور ابھی حال اچھا ہے چال بھی اچھا ہے گلے کا آپریشن ستمبر سے ٹل کے اکتوبر میں کیا گیا ہے ۔ باقی سب ٹھیک ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں اب میں آ گیا ہوں اب یاد کروا دیا کروں گا۔
اور یہ کہ اللہ میاں آپ کا حال اور چال بھی اچھا ہی رکھے۔
 

تیشہ

محفلین
تفسیر نے کہا:
.
خدا شکر ہےشمشاد بھائ آپ واپس آگے شادی کا دفتر بند پڑا ہے۔
آپ کا منیجر پیسے لے کر بھاگ گیا۔



:shock: ہائے میں مرآں ، یہاں تو چھوٹے بھائی تو چھوٹے اب بڑے نے بھی اپنی تصویر سچی مچی کی لگا دی :lol:
واہ رے بڑے بھیا یہ تو بہت اچھی لگ رہی ہے لگتا ہے جوانی کی تھی ۔ :p اسکو ‘ چہرے کیا کہتے ہیں ‘ میں لگانا تھا کیا پتا اب حجاب ٹھیک سے اک آخری بار چیک کر لیتی تو کیا معلوم پہلے والی رائے بدل جاتی ۔ :lol:

مگر ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمارے شادی دفتر میں رشتے وہی کے وہی رہے گے چاہے آپ جوانی کی فوٹو لگائیے یا کوئی اور :lol: :p :wink:
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
چلیں اب میں آ گیا ہوں اب یاد کروا دیا کروں گا۔
اور یہ کہ اللہ میاں آپ کا حال اور چال بھی اچھا ہی رکھے۔

چال چلن کی فکر نہ کریں :lol: بہت نیک چال چلن ہیں ،۔ :lol: حال کبھی کبھی بدلتا رہتا ہے ۔ کبھی خوشی کبھی غم ۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے حال چال کی بات کی تھی، چال چلن کا تو مجھے بھی پتہ ہے۔

آپ نے بھی ناں بس لفظ کو توڑ کر کچھ کا کچھ بنا دیا تھا جیسے :

پہلے ان نے مُس کہا پھر تق کہا پھر بِل کہہ دیا
اس طرح ظالم نے مستقبل کے ٹکڑے کر دیئے
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
F@rzana نے کہا:
مجھے تو ایک ہی وجہ سمجھ آ رہی ہے یعنی ‘ بال کی کھال نکالنا‘ ہاہاہا

شمشاد بھائی آپ ہیں کہاں ں ں ں ں ں ؟؟؟ :lol:

یہ لیں آپ نے یاد کیا اور میں حاضر۔

السلام علیکم اہلیانِ محفل۔

واؤ۔۔ شمشاد بھائی آئیں ہیں۔ میں نے ادھر ادھر دیکھا ہی نہیں۔ ابھی جانے لگی تو آپ کا نام اچانک نظر آ گیا۔ لیکن آپ کو ہم نے بہت مس کیا تھا۔ :(

ویلکم بیک شمشاد بھائی۔
ابھی میں چلی۔ پھر بات ہوتی ہے۔

ہیں تم ابھی یہیں ہو؟ میں تو سمجھ رہا تھا کہ سدھار چکی ہو گی اگلے گھر، لیکن تم نے بھی شاید قسم کھائی ہوئی ہے کہ محفل سے نہیں جانا۔

خیر شکریہ تمہارا بہت بہت۔
اب مجھے یقین آ گیا ہے کہ شمشاد بھائی محفل میں آ گئے ہیں۔ lol
میں بھی انشاءاللہ جلد ہی پاکستان جا رہی ہوں۔ پھر دو مہینے محفل کا پیچھا شاید چھوڑ ہی دوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں پہلے کیوں یقین نہیں آیا تھا؟

اور پاکستان تو تم پچھلے کئی مہینوں سے جا رہی ہو، ابھی تک جا ہی نہیں چکی اور آئیندہ بھی یہی ہو گا۔ دیکھ لینا۔
 

ماوراء

محفلین
شاید آپ کی دعائیں قبول نہیں ہو رہی نہ۔ اسی لیے پاکستان کا پروگرام بھی نہیں بن رہا۔ :lol:

شمشاد بھائی یہ نہ کہیں کہ آئندہ بھی ایسا ہی ہو گا۔ اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو۔ اس بار ضرور جانا ہے۔ ابو بہت مشکل سے مانیں ہیں۔ ورنہ ان کو تو پاکستان میں کچھ دکھائی ہی نہیں دیتا۔ :(

انشاءاللہ ضرور جانا ہے۔ (نظر نہ لگا دینا۔)
 

شمشاد

لائبریرین
میری نظر نہیں لگتی اور تمہیں تو بالکل بھی نہیں لگے گی۔ وہ تو میں نے اس لیے کہا تھا کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے جا رہی ہو پاکستان۔ ویسے پاکستان جا کر کرنا کیا ہے؟
 

ماوراء

محفلین
جو آپ نے کیا ہے۔
میں تو رہنا ہی پاکستان میں چاہتی ہوں۔ اپنا ملک چھوڑ کر کسی غیر ملک میں رہنا۔۔۔ میں اس کے حق نہیں ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پچھلی دفعہ کب گئی تھی پاکستان؟

اس وقت کے پاکستان اور اب کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
 

ماوراء

محفلین
5 سال پہلے گئی تھی۔

کیوں کیا اب پاکستان میں سے ک،س،ت اور ا نکال دیا گیا ہے۔ جو اس میں اتنا فرق آ گیا ہے۔
 
Top