آپ کو کچھ کہنا ہے؟

شمشاد

لائبریرین
پاکستان جائے گی تو تب نا، گزشتہ پانچ سالوں سے جا رہی ہے اور ابھی مزید پانچ سال لگیں گے پروگرام بننے میں۔ :wink: (اتنے میں جیہ بوڑھی ہو جائے گی اس کا انتظار کرتے کرتے۔)
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
پاکستان جائے گی تو تب نا، گزشتہ پانچ سالوں سے جا رہی ہے اور ابھی مزید پانچ سال لگیں گے پروگرام بننے میں۔ :wink: (اتنے میں جیہ بوڑھی ہو جائے گی اس کا انتظار کرتے کرتے۔)

ابو آج ہی ٹکٹ لینے گئے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ کون جیتتا ہے۔ :wink:
ویسے مجھے ابو پر اس معاملے میں ذرا برابر اعتبار نہیں ہے۔ :(
 
شمشاد

لائبریرین
باجو ایسا تو نہ کہیں، آخر وہاں اور بھی تو 16 کروڑ عوام بستی ہی ہے ناں۔ تو ایک یہ چلی جائے گی تو کون سا نظام بگڑ جائے گا یا جو بگڑا ہوا ہے وہ سدھر جائے گا۔ :wink:
 
تیشہ

محفلین
:( نظام کیا سدھرنا ہے ؟ آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ آج تک وہاں لوڈ شیڈینگ ، ختم نہیں ہوئی ، آج تک لوگ پانی کو ترستے ہیں ،
اور اس سے زیادہ کئی اور نظام درہم برہم ہیں ، :(

میں تو کبھی نہ جاؤں پاکستان ۔ :lol: بلکے اپنے بچوں کی شادیاں بھی ادھر ہی کروں گی ۔

یہ تو ماورہ کو شوق چڑھ رہے ہیں اک بار رہ آئے پھر پوچھے گے :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
کچھ بھی کہہ لیں باجو لیکن پاکستان پاکستان ہے۔ جو آزادی وہاں میسر ہے ساری دنیا میں نہیں۔
 
تیشہ

محفلین
ہاں مگر ، مجھے پسند نہیں وہاں کے لوگ ، وہاں کے سسٹم ، صرف اب یہی رہ گیا ہے کہ ہمارا اپنا ملک ہے ۔ مگر میں کبھی وہاں نہ جانا پسند کروں زیادہ سے زیادہ بندہ پندرہ دن گزار آئے وہی بہت ہیں ،
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے ملک بھی پیارا ہے، لوگ بھی پیارے ہیں، ہاں سسٹم کی بات صحیح ہے کہ وہاں کوئی سسٹم یا نظام نہیں ہے۔ جس کا جتنا زور ہے اتنی ہی من مانی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
کچھ بھی کہہ لیں باجو لیکن پاکستان پاکستان ہے۔ جو آزادی وہاں میسر ہے ساری دنیا میں نہیں۔

ہاہاہاہا۔ چودہ اگست پر ٹی وی پر ایک معین اختر کا پروگرام لگا تھا۔ اس میں بھی اس نے اتنی اچھی بات کہی کہ جتنا ہمارا ملک آزاد ہے اتنا کوئی ملک نہیں ہو گا۔ :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
اب بھی کچھ نہیں ہو گا بے شک مزید پندرہ سولہ سال گزار آؤ۔ پاکستان کو کچھ فرق نہیں پڑے گا۔
:wink: :wink: :wink:
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
یہ تو ماورہ کو شوق چڑھ رہے ہیں اک بار رہ آئے پھر پوچھے گے :lol:

دعا کریں ایک بار ہو آؤں سہی۔
آخر زندگی کے تقریباً پندرہ،سولہ سال وہاں گزارے ہیں۔ کچھ بھی نہیں ہوا تھا۔ اچھے بھلے گزر گئے تھے۔ :D

چلو ، تم بھی کیا یاد کروگی ، :D دعا کئے دیتی ہوں اس بار اک چکر لگا ہی آؤ پاکستان کا ۔ تمھارا شوق پورا ہو ہی جائے ۔
آتی بار وہاں سے کپڑے ضرور سلوا لانا ۔ اور جو شرٹس بتائیں ہیں وہ بھی لے آنا کہ ویسی یہاں سے نہیں ملنے والی ۔
 
ماوراء

محفلین
رمضان کی برکت کی وجہ سے آج ابو ٹکٹ بھی لے ہی آئے۔ میں نے رمضان میں ہی نماز پڑھنا شروع کی اور پہلی دعا ہی رنگ لائی۔ :lol:
اتنی خوش ہوں کہ آج امی سے کہا ہے کہ افطاری میں آج میں آپ کی مدد کرواؤں گی۔ :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
رمضان کی برکت کی وجہ سے آج ابو ٹکٹ بھی لے ہی آئے۔ میں نے رمضان میں ہی نماز پڑھنا شروع کی اور پہلی دعا ہی رنگ لائی۔ :lol:
اتنی خوش ہوں کہ آج امی سے کہا ہے کہ افطاری میں آج میں آپ کی مدد کرواؤں گی۔ :lol:

ٹکٹ کب کی لائے ہیں؟ اگلے سال کی یا اسی سال کی ہے؟ اور دیکھ لینا کہ وہ تمہاری ہی ٹکٹ ہو، کہیں ان کی اپنی تو نہیں۔ :wink:
 
Top