آپ کو اپنے ملک کی شہریت پر کتنا فخر ہے؟: سروے رپورٹ

"اسی سروے" میں 70 فیصد پاکستانیوں نے اپنی اسلامی پہچان کو ملکی پہچان پر ترجیح دی اور 83 فیصد پاکستانیوں کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

معذرت خواہ ہوں۔۔۔ سمجھ نہیں پایا ابھی بھی :)
یہ دو الگ الگ سوال تھے اسی سروے کے ایک سوال اپنی قومیت پر فخر کے حوالے سے جو اس دھاگے کا عنوان ہے اور دوسرا سوال آپکی پہلی ترجیحی پہچان کیا ہے؟ مسلمان ہونا یا پاکستانی ، مصری وغیرہ ہونا۔ دوسرا یہ تھا جو کل ایک دھاگے کا عنوان تھا،
national.vs.muslim.jpg
 
شمشاد پاکستان اور پاکستانیت کے خلاف کچھ نہ سننا نہ دیکھنا نہ بولنا چاہتے ہیں
ان کو پاکستان کی ہر برائی تک پسند ہے۔
یہ ایک انتہاپسند پاکستانی کی پہچان ہے
انتہا پسند نہیں، عاشق پاکستانی :) ویسے یہ سروے پاکستان یا پاکستانیت کے خلاف نہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہ سوال انتہائی احمقانہ ہے اور پسماندہ ذہنیت کا عکاس ہے۔ اگر آپ پاکستان کی جگہ کینیا، افغانستان، جرمنی یا کسی اور ملک میں پیدا ہوتے تو کیا اس پر بھی فخر کرتے؟ جس چیز پر آپ کا اختیار ہی نہیں اس پر فخر کرنا کم از کم میری سمجھ سے تو بالاتر ہے۔
 
نہیں شاہ صاحب ایسی بھی بات نہیں۔ اپنے وطن پر فخر کرنا انسان کی فطرت ہے۔ انسان جس سے محبت کرتا ہے اس میں سے خوبیاں ڈھونڈ ہی لیتا ہے۔
 
اکثر لوگوں کو ائیر پورٹ پر روک لیا جاتا ہے
تو آپ ان کو بتا دیا کریں کے بھئی میں شکل سے تو لگتا ہوں کچھ کچھ پاکستانی پر ہوں کوریا کا، بلکہ ائیر پورٹس پہ آتے جاتے ایک ٹیگ لگا لیا کریں ڈونٹ مِس جج، آئی ایم پراؤڈ کورین :lol:
 
یہ سوال انتہائی احمقانہ ہے اور پسماندہ ذہنیت کا عکاس ہے۔ اگر آپ پاکستان کی جگہ کینیا، افغانستان، جرمنی یا کسی اور ملک میں پیدا ہوتے تو کیا اس پر بھی فخر کرتے؟ جس چیز پر آپ کا اختیار ہی نہیں اس پر فخر کرنا کم از کم میری سمجھ سے تو بالاتر ہے۔

میرا خیال ہے سوال پاکستانی ہونے پہ فخر کا ہے ہی نہیں بلکہ ہر ملک کے نمائندے سے اس کی قومیت کا سوال پوچھا گیا ہے، اگر سوال کینیا کے بندے سے ہے تو وہ کینیا کے بارے میں جواب دے گا نہ کہ پاکستانی ہونے کا۔
اور فخر تو ویسے انسان ہونے پر بھی نہیں کیوں کہ وہ بھی کسی کی مرضی سے زبردستی انسان پیدا کر دیے گئے :lol:
 
اور مجھے اس انتہا پسندی پر فخر ہے۔

بے کار کی بات ہے
ذرا ایک نظر ادھر بھی
برطانیہ سے نکالے جانے والے پاکستانیوں کا تناسب 150 گنا زیادہ

میں نہ مانوں کی ضد چھوڑیں اور مان لیں کہ بہت سے برے پاکستانیوں کے کرتوتوں کی وجہ سے پاکستانی دنیا بھر میں بدنام ہیں۔ جس پر خود شریف پاکستانی شرمسار ہیں
 
تو آپ ان کو بتا دیا کریں کے بھئی میں شکل سے تو لگتا ہوں کچھ کچھ پاکستانی پر ہوں کوریا کا، بلکہ ائیر پورٹس پہ آتے جاتے ایک ٹیگ لگا لیا کریں ڈونٹ مِس جج، آئی ایم پراؤڈ کورین :lol:

آپ کو شاید اپکے بزرگوں نے بات کرنے کی تمیز نہیں سکھلائی
بات میری نہیں ہورہی ۔ ذاتیات سے پر اتر انا صرف اپکی ذہنی پستی کی علامت ہے

بات پاکستان شہریت پر فخر کی ہورہی ہے ۔ یہ ایک عمومی بات ہے
 
آپ کو شاید اپکے بزرگوں نے بات کرنے کی تمیز نہیں سکھلائی
بات میری نہیں ہورہی ۔ ذاتیات سے پر اتر انا صرف اپکی ذہنی پستی کی علامت ہے

بات پاکستان شہریت پر فخر کی ہورہی ہے ۔ یہ ایک عمومی بات ہے
سوال اور لڑی کا عنوان دوبارہ سے پڑھیئے بزرگوار۔
ویسے اس فورم پہ عمروں کا اندازہ کس بات سے لگایا جا سکتا ہے بزرگو۔ یا تو لڑیوں میں جو موتی پروئے جا رہے ہیں ان سے پتہ چل سکے لیکن ان موتیوں سے بھی عجب بچکانہ تکراریں ہی منعکس ہوتی دِکھتی ہیں۔
کہیں آپ کی کیفیات میں عجب نظارے ہیں کہ "پنجاب ہی پاکستان ہے"
آپ مجھ سے ذرا اسی فورم پہ اپنے وہ مراسلے بھی شئیر کر دیں جس میں آپ کی علمی باتوں سے سن رسیدہ ہونے کا اندازہ ہو سکے کہ آپ واقعی میرے بزرگ ہیں ۔ باتیں لڑکپن کی کر کے دوسروں سے یہ امید رکھنا کہ انہیں الہام ہو بندے کی شخصیت کا تو انتہائی معذرت کے ساتھ کہ مجھ پر الہام نہیں ہوا کرتا۔ بس قیاس کر سکتا ہوں نشانیاں دیکھ کر۔
اور میں تہہ دل سے آپ کی سن رسیدگی کو ٹھیس پہنچانے پر معافی کا خواستگار ہوں۔
یہاں کچھ بھی پرسنل نہیں ہوتا، جتنی بھی اختلافات ہوں محفل تک ہی محدود رہیں گے اور جب مباحثہ ہو رہا ہو تو وہاں علم اور معلومات کے مطابق باتیں کی جاتی ہیں عمر کے لحاظ سے نہیں۔ ورنہ ایک دھڑے میں آپ ایک دو سن رسیدہ لوگ بٹھا دیں اور دوسری طرف نوجوان لڑکے تو کیا آپ ان نوجوان لڑکوں سے یہ امید رکھیں گے کہ وہ بزرگوں کا خیال رکھتے ہوئے مباحثہ ہی نہ کریں جس مقصد کے تحت وہ آئے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہوسکتا ہے۔
مگر اکثر لوگ پاسپورٹ کے حصول کے لیے بھی کینیڈا یا کسی دوسرے یورپی ملک کی شہریت حاصل کرتے ہیں۔ کہ پاکستان کی شہریت کے ساتھ سفر کرنا اکثر مصیبت کا باعث ہوتا ہے
میرا ذاتی تجربہ اس بات کے خلاف ہے۔ تاہم میں نے یہ چیز نوٹ کی ہے کہ پاکستانی تو کجا کسی بھی ملک کا باشندہ جب ائیرپورٹ سکیورٹی چیک یا کہیں سے بھی گذرتے ہوئے اپنے آپ کو پھنے خان سمجھے یا حکام کی بات پر توجہ نہ دے تو ظاہر ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی ثابت کرانی ہوتی ہے
پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ اگر برے سلوک کی بات کی جائے تو سب سے برا سلوک پاکستان میں پاکستانی اہلکاروں کے ہاتھوں ہی ہوا ہے (اور وہ بھی محض اس حد تک کہ پاسپورٹ پر لگے پرمانینٹ شینجن ویزہ کے بارے سوالات، کہ کیوں لگوایا، کس لئے لگوایا، کیا کرنا ہے جا کر، کتنے عرصے جانا ہے وغیرہ وغیرہ جیسے بے تُکے سوالات)
 
پاکستان اور پاکستانیوں میں خوبیان بھی ہیں اور خرابیاں بھی ۔ فطری سی بات ہے جو پاکستان سے پیار کرتا ہے وہ پاکستان کی خوبیاں ڈھونڈ کر ان کا ذکر کرے گا اور ان پر فخر کرے گا۔ جو پیار نہیں کرتا وہ نقائص ڈھونڈے کر ان کا ذکر کرے گا۔
میں پیار کرنے والوں میں سے ہوں ، البتہ کمزوریوں کی اصلاح پر بھی زور دیتا ہوں۔ مگر کمزوریوں کو اچھالتا نہیں ہوں۔
 
میرے مشاہدے میں ،مصریوں میں قومی تفاخر اکثر تعصب کی شکل اختیار کرتا نظر آتا ہے۔ کچھ تو جوش میں آکر "آل فرعون " بھی کہ جاتے ہیں ۔ (یعنی فرعون کی اولاد)
میں 3 ماہ دوبئی میں رہا ہوں میں نے جو دیکھا ہے اس سے آپ کی بات کی تصدیق ہوتی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
میں 3 ماہ دوبئی میں رہا ہوں میں نے جو دیکھا ہے اس سے آپ کی بات کی تصدیق ہوتی ہے
مجھے مصری دوست نے بتایا تھا کہ وہ فرعون سے اس لئے نسبت جوڑتے ہیں کہ وہ اس وقت کی تاریخ کے سب سے مہذب معاشرے کا حکمران ہوتا تھا
 
مجھے مصری دوست نے بتایا تھا کہ وہ فرعون سے اس لئے نسبت جوڑتے ہیں کہ وہ اس وقت کی تاریخ کے سب سے مہذب معاشرے کا حکمران ہوتا تھا
لیکن سارے مصری ایسے نہیں ہیں، بہت سے مصری کہتے ہیں کہ فرعون چونکہ کافر ہے اس لئے اسکے ساتھ نسبت قابل فخر نہیں ہے۔
 
Top