آپ کا یہ سال کیسے گزرا

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ سال بھی اُداس رہا رُوٹھ کر گیا
تجھ سے ملے بغیر دسمبر گذر گیا

السلام علیکم
دوستوں امید ہے اللہ تعالیٰ کے خاص کرم کے سائے میں ہونگے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمشہ خوش و خرم رکھے آج اس سال کا آخری دن ہیں تو میں آپ سے درخواست کروں گا کے اپنے گزرتے ہوئے سال کے آخری وقت کے لیے کچھ نا کچھ لکھے آپ کا یہ سال کیسے گزرا
شکریہ
خرم شہزاد خرم
 
شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی جو گزر گیا سو گزر گیا۔ اچھا ہی گزرا، اب تو آگے کی فکر کرنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے کہ نیا سال سب کے لیے خوشیاں لائے، خاص کر پاکستان کے لیے نیا سال ایک مبارک سال ہو۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آمین
شمشاد بھائی آپ نے ٹھیک کہا ہے آنے والے سال کو سوچنا چاہے لیکن میں چاہ رہا ہوں کے یہاں آپ گزرے دنوں کی یاد تازا کرے شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس سال بھی میں نے کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں دیکھیں۔ میں کافی مشکلات سے دوچار رہا ہوں لیکن اللہ تعالی کے فضل سے مجھے ان مسائل سے نجات بھی ملی ہے۔ پاکستان کے لیے یہ سال زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا ہے اور پے در پے سانحات رونما ہوتے رہے ہیں۔ پہلے 12 مئی کو کراچی میں قتل و غارت گری ہوئی۔ پھر لال مسجد کا سانحہ پیش آیا۔ ملک میں ایک بار پھر آمریت کی تاریکی چھا گئی، اور اب بے نظیر کی ہلاکت کا واقعہ پیش آ گیا ہے۔ ہم سب کو مل کر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔

آنے والے سال میں مجھے ذاتی طور پر کئی چیلینجز در پیش ہیں۔ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دعاؤں میں مجھے یاد رکھیں۔
اور میری دعا ہے کہ آنے والا سال پاکستان اور عالم اسلام کے لیے بہتری کا سال ثابت ہو۔ آمین۔
 
محمد وارث

لائبریرین
2007 ذاتی طور پر مجھے بھی کئی نشانیاں دے گیا، خاص طور پر میری صحت کے حوالے سے تو بہت ہی برا گزرا یہ سال، زیادہ تر مہینے میں بیمار ہی رہا :(۔ اور خوشی کی بات یہ رہی کہ مجھے "محفل" مل گئی، اچھا دل لگا ہوا ہے یہاں :)

اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور نیا سال پاکستان اور عالم اسلام کیلیئے بہتری لے کر آئے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ محمد وارث۔ اس سال کی اچھی باتوں میں ایک یہ بھی ہے کہ ہمیں آپ جیسے دوستوں کا ساتھ نصیب ہوا ہے۔ :)
 
ابوشامل

محفلین
گذشتہ سال اچھا تو نہیں گذرا البتہ کئی لحاظ سے یادگار ضرور رہا، مارچ میں چیف جسٹس کے معاملے سے لے کر 27 دسمبر کو بے نظیر کی شہادت تک اور 12 مئی کو کراچی میں بدترین دہشت گردی اور لال مسجد میں کشت و خون تک بہت ہنگامہ خیزیاں دیکھیں۔ اب تو اللہ تبارک و تعالٰی سے یہی دعا ہے کہ نیا سال ملک و قوم کے لیے بہتر ثابت ہو۔
ذاتی طور پر اس سال کی آخری سہ ماہی میرے لیے پریشان کن رہی البتہ مجموعی طور پر سال بہتر رہا۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس سال بھی میں نے کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں دیکھیں۔ میں کافی مشکلات سے دوچار رہا ہوں لیکن اللہ تعالی کے فضل سے مجھے ان مسائل سے نجات بھی ملی ہے۔ پاکستان کے لیے یہ سال زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا ہے اور پے در پے سانحات رونما ہوتے رہے ہیں۔ پہلے 12 مئی کو کراچی میں قتل و غارت گری ہوئی۔ پھر لال مسجد کا سانحہ پیش آیا۔ ملک میں ایک بار پھر آمریت کی تاریکی چھا گئی، اور اب بے نظیر کی ہلاکت کا واقعہ پیش آ گیا ہے۔ ہم سب کو مل کر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔

آنے والے سال میں مجھے ذاتی طور پر کئی چیلینجز در پیش ہیں۔ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دعاؤں میں مجھے یاد رکھیں۔
اور میری دعا ہے کہ آنے والا سال پاکستان اور عالم اسلام کے لیے بہتری کا سال ثابت ہو۔ آمین۔

نبیل بھائی آپ نے ٹھیک کہا ہے میں پاکستان اور آپ دونوں کو اپنی دعاوں میں‌شامل رکھوں گا اللہ تعالیٰ جان جی آپ کی اور پاکستان کی پرشانیاں دور کرے آمین
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
2007 ذاتی طور پر مجھے بھی کئی نشانیاں دے گیا، خاص طور پر میری صحت کے حوالے سے تو بہت ہی برا گزرا یہ سال، زیادہ تر مہینے میں بیمار ہی رہا :(۔ اور خوشی کی بات یہ رہی کہ مجھے "محفل" مل گئی، اچھا دل لگا ہوا ہے یہاں :)

اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور نیا سال پاکستان اور عالم اسلام کیلیئے بہتری لے کر آئے۔

محمد وارث صاحب آپ کے لیے دعا ہے کے اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو صحت عطا فرمائے جہاں اس محفل میں بہت اچھے اچھے دوست ہیں وہاں آپ کا نام بھی عزت کے ساتھ لیا جاتا ہے مجھے خود جو ممبر اچھے لگے ہیں یہاں ان میں‌آپ کا نمبر تیسرے نمبر پر ہے گو کے میری آپ سے زیادہ بات نہیں ہوئی لیکن آپ کی تحریریں مجھے اچھی لگتی ہیں بہت شکریہ اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو صحت عطا فرمائے آمین
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
گذشتہ سال اچھا تو نہیں گذرا البتہ کئی لحاظ سے یادگار ضرور رہا، مارچ میں چیف جسٹس کے معاملے سے لے کر 27 دسمبر کو بے نظیر کی شہادت تک اور 12 مئی کو کراچی میں بدترین دہشت گردی اور لال مسجد میں کشت و خون تک بہت ہنگامہ خیزیاں دیکھیں۔ اب تو اللہ تبارک و تعالٰی سے یہی دعا ہے کہ نیا سال ملک و قوم کے لیے بہتر ثابت ہو۔
ذاتی طور پر اس سال کی آخری سہ ماہی میرے لیے پریشان کن رہی البتہ مجموعی طور پر سال بہتر رہا۔

ویسے تو میرے لیے بھی یہ سال اچھا رہا لیکن پاکستان کے لیے اچھا نہیں تھا ویسے کیا میں آپ سے پوچھ سکھتا ہوں کے آخری سہ ماہی آپ کے لیے کیوں پرشان کن تھی
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث صاحب آپ کے لیے دعا ہے کے اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو صحت عطا فرمائے جہاں اس محفل میں بہت اچھے اچھے دوست ہیں وہاں آپ کا نام بھی عزت کے ساتھ لیا جاتا ہے مجھے خود جو ممبر اچھے لگے ہیں یہاں ان میں‌آپ کا نمبر تیسرے نمبر پر ہے گو کے میری آپ سے زیادہ بات نہیں ہوئی لیکن آپ کی تحریریں مجھے اچھی لگتی ہیں بہت شکریہ اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو صحت عطا فرمائے آمین

بہت شکریہ خرم صاحب آپ کی نیک دعاؤں کیلیئے، نوازش آپکی۔
 
Top