آپ کا کیمرہ

عرفان سعید

محفلین
ایسا سوچیں بھی نہیں۔ ایک لینز کافی سال پہلے گرا تھا اور اس کے دو پلاسٹک کے حصے علیحدہ ہو گئے تھے اور الیکٹرانکس نظر آ رہی تھی۔ وہ ایک اچھی رپیئر شاپ کو دیا تھا جنہوں نے ٹھیک کر کے اور ٹیسٹ کر کے واپس کیا۔
آٹو فوکس لینز کے بارے تو کبھی ایسا نہیں سوچوں گا،
لیکن کچھ فنش دوستوں کی وساطت سے مینول فوکس وینٹج لینز کی اچھی خاصی مشترکہ کلیکشن ہو گئی ہے۔ ان میں ایک دو کے اپرچر کی میکانیات کام نہیں کر رہی۔ اس لیے سوچ رہا تھا کہ خود ہی کچھ آپریشن کیا جائے، لینز ٹھیک نہ ہوا تو کچھ سیکھنے کا موقع ہی مل جائے گا۔
 

زیک

مسافر
مینول فوکس وینٹج لینز کی اچھی خاصی مشترکہ کلیکشن ہو گئی ہے۔ ان میں ایک دو کے اپرچر کی میکانیات کام نہیں کر رہی۔
اگر خوب پرانے زمانے کا ہے اور بالکل کام کرنا چھوڑنے پر آپ کو کوئی دکھ نہ ہو گا تو پھر ضرور تجربہ کریں اور تصاویر سمیت ہمیں بھی آگاہ کریں۔
 

زیک

مسافر
پہلے خود سینسر صاف کرنے کا ارادہ کیا لیکن پھر کیمرہ شاپ کا آئیڈیا بہتر لگا کہ مجھے بھی صفائی کے لئے آلات خریدنے پڑتے اور شاپ کی کلیننگ کی قیمت اتنی ہی تھی۔
ایک دن میں سینسر کی صفائی ہو گئی۔ اب اس پر کوئی ڈسٹ سپیکس نظر نہیں آ رہے۔

ساتھ ہی نائکن اے ایف فائن ٹیون استعمال کرتے ہوئے تین لینزز کاآٹو فوکس بھی کیلیبریٹ کرا لیا۔
 
تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا!

دیکھنے میں تو خوب ہے۔ اس کو لینے کے بعد آپ کو پہلے والے کیمرے کی نسبت تصاویر میں کیا واضح فرق محسوس ہوا؟ اور اس کا وزن وغیرہ کیا ہے ہر وقت اگر گردن میں ہوتا ہے تو!!
 

عرفان سعید

محفلین
زبردست زیک
ایک دفعہ پھر مبارک ہو نئی کِٹ۔
ایف 4 پر آپ نے وائیڈ اینگل سے لے کر ٹیلی فوٹو کی اچھی رینج کور کر لی ہے۔ خاص طور سے 14سے 30 ایف 4 متاثر کن ہے، فل فریم پر 14 ایم ایم پر لینڈسکیپ فوٹو گرافی کا اپنا ہی مزہ ہے۔
تیسرا لینز غالبا 100 سے 400 ایم ایم کا ہے، جس سے سپر ٹیلی فوٹو کی بھی آپ اچھی رینج کوور کر رہے ہیں۔
اگر آپ کو تنزانیہ سفاری ٹرپ جیسی فوٹو گرافی کرنا پڑے تو شاید آپ 1،4 یا 2،0 ٹیلی کنورٹر پر غور کریں، گو اےپی ایس-سی کو کراپ فیکٹر کے باعث رینج میں برتری حاصل ہے۔اس طرح کے مواقع کے لیے نائیکون پی 1100 کیمرہ تو زوم میں سب کو مات دے دیتا ہے، لیکن اس کا مقصد محض زوم ہی ہے۔ آپ غالبا رینٹل لے کر بھی گئے تھے؟
 

عرفان سعید

محفلین
پہلے میں سوچ رہا تھا کہ آپ کو نائیکون زیڈ ماؤنٹ پر آپ کے پچھلے نائکون کیمرے کے لینز استعمال کرنے کے لیے نائکون ایف-این سے زیڈ ماؤنٹ کے الیکٹرانک اڈاپٹر کا مشورہ بھی دوں، لیکن پھر خیال آیا کہ آپ کا پچھلا کیمرہ اے پی ایس-سی تھا تو اس کے لینز فل فریم پر نہیں چل سکتے۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
آپ کی میکرو فوٹو گرافی کبھی نظر سے گزری نہیں۔ میکرو کے مخصوص لینز بھی لیےجاسکتے ہے۔معلوم نہیں کہ تھرڈ پارٹی لینز آپ کے زیرِ غور ہیں یا نہیں، لیکن میکرو میں کچھ فینسی قسم کے پروب لینز بھی موجود ہیں۔ جیسے

اگر آپ صرف شغل میں میکرو چاہ رہے ہیں تو کچھ درج ذیل آپشنز بھی ہیں۔ ان سب میں مسئلہ لائٹ میں مزید کمی کا ہے۔اس پر قابو پانے کے لیے میرے پاس ایف 1،4 کے فاسٹ پرائم تھے تو ڈے لائٹ میں زیادہ پرابلم نہیں ہوا۔ آپ کے پاس سے کم سے کم ایف 4 ہے تو روشنی میں کمی تنگ کر سکتی ہے۔ اس لیے بھی حل تو موجو د ہیں۔ آپ ٹارگٹ کے لیے الگ لائٹ سورس، لینز کے لیے رِنگ لائٹ، کیمرے میں فلیش، اور روشنی کو مرتکز کرنے لیے سفید کوور استعمال کر سکتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ مزید یہ کہ اگر آپ پورٹریٹ پرائم خریدنا چاہ رہے ہیں تو کم از کم ایف 1،8 پر تو آپ غور کریں گے تو اس سے روشنی کے معاملے میں سہولت ہو جائے گی۔
1۔ ایکسٹنشن ٹیوب: میں نے غالبا ای بے سے سونی مررلیس کے لیے خریدی تھیں اور کم پیسوں میں کافی مزیدار تجربہ رہا۔
2۔ ریورس رِِنگ : سونی پر یاد نہیں لیکن پرانے کینن پر ٹرائی کیا تھا، اگرچہ فوکس کرنا صبر مانگتا ہے۔
3۔ یہ آپشن میں نے ٹرائی تو نہیں کی لیکن سوچا ضرور تھا کہ لینز پر فرنٹ میگنی فائر لگا کر بھی میکرو فوٹو گرافی کی جاسکتی ہے۔ اس کی دوسری صورت میں نے ضرور استعمال کی ہے، جس میں فرنٹ میں وائیڈ اینگل کنورٹر لگا کر سستے میں وائیڈ اینگل فوٹو گرافی کا مزہ لیا۔
اگر ابھی صرف شغل میں کچھ ٹرائی کرنے کا موڈ ہے تو میکرو کے مخالف سمت فِش آئی ہے۔نائکون کا اپنا تو زیڈ ماؤنٹ کا فِش آئی تو نہیں ہے، لیکن تھرڈ پارٹی آپشنز موجود ہیں۔
 

عرفان سعید

محفلین
ویسے تو فل فریم پر 50 ایم ایم کوہی فطری پورٹریٹ لےلیے مناسب خیال کیا جاتا ہے۔ اس میں ڈیپتھ آف فیلڈ کی ضرورت کے لحاظ سے نائکون کی تین آپشنز موجو د ہیں۔
اگر آپ بوکے کے معاملے میں کافی حساس ہیں اور یہ آپ کے پیشِ نظر ہے تو شاید آپ 85 ایم ایم یا 135 ایم ایم پر جانا پسند کریں۔

حال ہی میں میری ملاقات کچھ سماجی تقریبات میں دو پروفیشنل فوٹو گرافرز سے ہوئی جو تقریبات کی تصاویر لینے پر مامور تھے۔ دونوں کی اپروچ یہ تھی کہ انڈور فوٹو گرافی اور پورٹریٹ کے لیے 70 سے 200 ایم ایم کا ایف 2،8 لینز استعمال کررہے تھے۔ اگرچہ کافی بھاری کِٹ بن جائے گی۔ ٹائٹ شاٹ کے لیے 24 سے 70 یا 105 ایم ایم ایف 2،8 رکھا ہوا تھا۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
زیک
اب آپ نے مررلیس پر ہجرت کی ہی ہے تو فلینج ڈسٹینس میں اچھی خاصی کمی کا بھی فائدہ اٹھائیں۔ میری مراد وینٹیج دور کے وہ قدیم مینول لینزز جو ایس-ایل-آر پر اس پابندی کے باعث قابلِ استعمال نہیں تھے، وہ اب مررلیس کی وجہ سے آسانی سے دوبارہ استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ خاص طور پر وینٹیج پرائم اپنے مخصوص کردار کی وجہ سے آپ کی توجہ اور دلچسپی کا باعث ہوں گے۔
اس کے لیے آپ کو ایک مناسب اڈاپٹر کی ضرورت ہو گی، جو کافی سستے داموں مختلف پرانے لینز ماؤنٹ کے لیے دستیاب ہیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اگر آپ کو تنزانیہ سفاری ٹرپ جیسی فوٹو گرافی کرنا پڑے تو شاید آپ 1،4 یا 2،0 ٹیلی کنورٹر پر غور کریں، گو اےپی ایس-سی کو کراپ فیکٹر کے باعث رینج میں برتری حاصل ہے۔اس طرح کے مواقع کے لیے نائیکون پی 1100 کیمرہ تو زوم میں سب کو مات دے دیتا ہے، لیکن اس کا مقصد محض زوم ہی ہے۔ آپ غالبا رینٹل لے کر بھی گئے تھے؟
1.4 ٹیلی کنورٹر بھی موجود ہے اگرچہ ابھی تک استعمال نہیں ہوا۔ تنزانیہ سفاری کے لئے میں 400 ملی میٹر تک کا لینز ڈی ایکس باڈی کے ساتھ لے کر گیا تھا۔ نئی کٹ میں اس سے معمولی کم فوکل لینتھ تک پہنچ سکتا ہوں۔ ویسے شدید ٹیلی فوٹو کے لئے لینز یا سپرزوم کیمرہ رینٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
 

زیک

مسافر
تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا!

دیکھنے میں تو خوب ہے۔ اس کو لینے کے بعد آپ کو پہلے والے کیمرے کی نسبت تصاویر میں کیا واضح فرق محسوس ہوا؟ اور اس کا وزن وغیرہ کیا ہے ہر وقت اگر گردن میں ہوتا ہے تو!!
تصاویر پہلے سے کچھ بہتر ہیں۔ زیادہ فرق کم روشنی میں ہے۔ فوکس سسٹم بالکل مختلف ہے۔ یہ بہتر فوکس سسٹم سمجھنے میں کچھ وقت لگا

باڈی اور عام استعمال کے 24 سے 120 ملی میٹر کے لینز کو ملا کر 1.4 کلوگرام وزن ہے۔ لیکن کیمرہ کم ہی گلے میں ہوتا ہے۔ پوری کٹ بیک پیک میں رکھتا ہوں کہ اس طرح اسے پورے دن کے لئے اٹھانا بھی بہت مشکل نہیں۔ اگر صرف کیمرہ اٹھایا ہو تو اسے across the shoulder رکھتا ہوں
 

زیک

مسافر
میکرو کس فوکل لینتھ کا ہوتا ہے
اور پرائم کونسا؟ 35 یا 85؟
میکرو کے بارے میں غور جاری ہے۔ نائکن کا 105 ملی میٹر زبردست ہے لیکن کئی دوسرے سولیوشن بھی ہیں۔

پرائم 50 یا 85 ملی میٹر 1.8 اپرچر کے ساتھ۔ 85 خوب رہتا ہے اگر آپ سبجیکٹ سے کچھ دور رہ سکیں۔

شاید ایک دو سال لگیں مزید لینز لینے میں تاکہ آئیڈیا ہو کہ کہاں کمی ہے میری فوٹوگرافی کے اعتبار سے
 

زیک

مسافر
خاص طور سے 14سے 30 ایف 4 متاثر کن ہے، فل فریم پر 14 ایم ایم پر لینڈسکیپ فوٹو گرافی کا اپنا ہی مزہ ہے۔
14 ملی میٹر بہت خوب ہے۔ سوچتا ہوں گرینڈ کینین کی ہائیک کے وقت ہوتا تو کیا ہی بات تھی۔ لینڈسکیپ کے علاوہ شہر میں آرکیٹیکچر فوٹوگرافی کے بھی کام آتا ہے اگرچہ وہاں پرسپیکٹیو کریکشن کی ضرورت پڑتی ہے۔
ایف 4 پر آپ نے وائیڈ اینگل سے لے کر ٹیلی فوٹو کی اچھی رینج کور کر لی ہے۔
اس کٹ میں میرا گول فوکل لینتھ کوریج کے ساتھ کچھ حد تک فاسٹ اپرچر اور وزن اور سائز بھی ایسا جو ہائیکنگ پر لے جا سکوں۔ اس لئے 2.8 اپرچر پر نہیں گیا۔ اس کا نقصان یہ ہے کہ ساتھ چند فاسٹ پرائم لینے ہوں گے کم روشنی وغیرہ کے لئے۔ ویسے ہائی آئی ایس او پر پرفارمنس بہترین ہے لیکن بیٹی کی انڈور پولو کھیلتے تصاویر لیتے احساس ہوا کہ روشنی کم پڑ ہی جاتی ہے
 
Top