آپ کا کیمرہ

زیک

مسافر
فل فریم بہتر امیجنگ کے لیے لینا ہے۔ یوں سمجھ لیں کہ شوقیہ کے ساتھ سیمی پروفیشنل فوٹوگرافی بھی کرنی ہے۔
فی الحال نائکن ڈی 5500 کے ساتھ 18-140 کِٹ لینز موجود ہے۔ نیکن ڈی 610 کی باڈی کے ساتھ لینز الگ سے لینا ہو گا۔ باڈی یہاں سے ۱۰۰۰ ڈالر تک مل جائے گی۔
میرا مشورہ تو یہی ہو گا کہ نہ لیں۔

اگر صرف ایک لینز ہے تو بہتر ہے کہ یہ پیسے مزید لینز پر خرچ کریں۔
 
عباس اعوان

محفلین

شکریہ۔
فُل فریم کے لیے بجٹ کی کم از کم حد کیا ہونی چاہیے ؟
نیز کچھ لینز کے بارے رہنمائی چاہیے جو ڈی 5500 پر بھی چلے اور مستقبل میں فل فریم پر بھی۔
 
زیک

مسافر
فُل فریم کے لیے بجٹ کی کم از کم حد کیا ہونی چاہیے ؟
معاملہ صرف بجٹ کا نہیں ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ آپ فل فریم کیمرے سے کیا چاہتے ہیں؟ ایسے کیا مسائل ہیں موجودہ کیمرے کی فوٹوگرافی میں جو فل فریم کیمرہ ختم کرے گا؟
 
زیک

مسافر
کچھ لینز کے بارے رہنمائی چاہیے جو ڈی 5500 پر بھی چلے اور مستقبل میں فل فریم پر بھی۔
آپ کس قسم کی تصاویر کھینچتے ہیں؟ لینڈسکیپ؟ میکرو؟ پورٹریٹ؟ سپورٹس؟ وائلڈ لائف؟ وغیرہ

آپ کے موجودہ کٹ لینز میں آپ کو کیا کمی نظر آتی ہے؟

ان سوالوں سے کچھ اندازہ ہو کہ آپ کی ضروریات کیا ہیں تو پھر کوئی لینز تجویز کر سکتا ہوں۔

خیال رہے کہ اگر آپ ڈی ایکس کیمرے پر ایف ایکس لینز استعمال کریں گے تو وہ کام تو ٹھیک کرے گا اور فیوچر پروف بھی ہو گا لیکن اس کا سائز ڈی ایکس لینز سے بڑا ہو گا، وہ بھاری ہو گا اور قیمت بھی زیادہ ہو گی۔
 
عباس اعوان

محفلین
معاملہ صرف بجٹ کا نہیں ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ آپ فل فریم کیمرے سے کیا چاہتے ہیں؟ ایسے کیا مسائل ہیں موجودہ کیمرے کی فوٹوگرافی میں جو فل فریم کیمرہ ختم کرے گا؟
آپ کس قسم کی تصاویر کھینچتے ہیں؟ لینڈسکیپ؟ میکرو؟ پورٹریٹ؟ سپورٹس؟ وائلڈ لائف؟ وغیرہ
آپ کے موجودہ کٹ لینز میں آپ کو کیا کمی نظر آتی ہے؟
ان سوالوں سے کچھ اندازہ ہو کہ آپ کی ضروریات کیا ہیں تو پھر کوئی لینز تجویز کر سکتا ہوں۔
خیال رہے کہ اگر آپ ڈی ایکس کیمرے پر ایف ایکس لینز استعمال کریں گے تو وہ کام تو ٹھیک کرے گا اور فیوچر پروف بھی ہو گا لیکن اس کا سائز ڈی ایکس لینز سے بڑا ہو گا، وہ بھاری ہو گا اور قیمت بھی زیادہ ہو گی۔
چھوٹے بھائی کے لیے ہی چاہیے، موجودہ کیمرہ اُسی کے پاس ہے۔ مقصدویڈنگ فوٹوگرافی ہے۔ فُل فریم بھی اسی لیے چاہیے تھا۔
 
شادی کی پروفیشنل تصاویر کے لئے ایک اچھی پاورفل فلیش لازمی ہے۔

اس کے علاوہ وائڈ اینگل لینز۔ 18-140 لینز جب 18 ملی میٹر پر سیٹ ہو تو اس کا ہوریزونٹل اینگل آف ویو 66 ڈگری ہوتا ہے جبکہ گروپ فوٹو وغیرہ کے لئے آپ کو اس سے زیادہ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ایک اور مسئلہ لائٹ کا ہے۔ اس کا ایک حل فلیش یونٹ ہے۔ دوسرا حل فاسٹ لینز۔ اگر یہ دونوں کافی نہ ہوں تو فل فریم باڈی آپ کو کوئی ایک دو سٹاپ مزید لائٹ فراہم کرے گی۔

نوٹ: یہ کچھ جنرل باتیں تھیں۔ اب اگر آپ کے بھائی کو فوٹوگرافی میں کہاں کمی محسوس ہو رہی ہے کا علم ہو تو لینز، فلیش یا باڈی وغیرہ تجویز کروں
 
اُس کا کہنا ہے کہ فُل فریم بہتر مووی بنانے کے لیے چاہیے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کب لیا؟ کچھ تاثرات؟
کچھ ہی دن ہوئے ہیں ۔
ایس ایل آر کا شوق تھا اور اس قسم کا پہلا تجربہ ہے ۔کافی پسند آیا تصاویر اچھی کرسپی اتارتا ہے ،ابھی محض آٹو موڈز شٹر پرایورٹی اور اپرچر پرایورٹی وغیرہ کو ٹیسٹ کیا اچھا اور مزیدار لگا۔
مینول موڈ میں ابھی اچھی تصویر اتارنا نہیں آئی خصوصا رات کے اوقات میں، لگتا ہے مشکل ہے۔اچھی طرح سمجھ نہیں آیا کنٹرولزکو مناسب طرح ہینڈل کرنا :) شاید وقت طلب ہے ۔۔۔
ماڈل کافی کمپیکٹ ہے شایداسی لیے ہلکا بھی ہے ۔سپیڈ اور پراسیسنگ میں اور بوٹنگ بھی کافی اچھا ریسپانس ہے ۔مینیو وغیرہ نیویگیٹ کرنا ٹچ سکرین میں کافی ہینڈی ہیں ۔سکرین الٹ پلٹ کر گھمائی بھی جاسکتی ہے ۔البتہ یہ بات بچوں کےلیے اچھی ہے۔کیوں کہ اصل استعمال ویو فائنڈر ہی دیتا ہے۔مجھے چشمے کی وجہ سے ذرا پریشانی تھی مگر ویو فائنڈر میں ایک ڈئیاپٹر کمپنسیشن ہے جو مجھے از حد اچھی لگی ۔بیٹری بھی اچھی ہے مگر چارج کرنے کی لیے نکال کر چارجر میں لگانی پڑتی ہے یہ بات اچھی نہیں یو ایس بی سے چارج ہونہیں ہوتا یہ بات کافی بری لگی ۔وائی فائی اور بلوٹوتھ کی وجہ سے کنیکٹوٹی اچھی ہے موبائل اور کمپیٹر دونوں سے ۔
مینوَل موڈ پر تجربات کروں گا تو آپ سے مشورہ کی ضرورت پڑے گی :) مجھے لگا کہ اس میں کافی چیزیں تجربات سے سمجھنے والی ہیں ۔
را فارمیٹ اور پکچرپراسیسنگ کا اندازہ ابھی بالکل نہیں۔
 
یاز

آپ کو نیا کیمرہ مبارک ہو بھائی۔
 
زیک

مسافر
09_B8_B99_E-0374-4_B7_F-_B36_A-9_CD7_F28_D6_EC8.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر زوم کی ضرورت زیادہ ہو تو نائکن پی 900 جو ایک برج کیمرہ ہے یعنی پوائنٹ اینڈ شوٹ اور ایس ایل آر کے درمیان اس کی رینج 24 سے 2000 ملی میٹر ہے۔
ایس ایل آر لینے سے پہلے اسی پر نظریں تھیں کہ آپٹیکل میگنیفکیشن سے بہت متاثر ہوتا ہوں ۔ کینن پوائنٹ اینڈ شوٹ میں زوم پچاس ،ساٹھ تک ہوتا ہے شایدلیکن اس کا تو اسی سے اوپر ہے بہترین کیمرا ہے ۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
زیک نائکن ڈی پچہتر سو کے بارے بتلائیے. ریویوز اور فورمز سے آپ نے اس کے بارے عمومی رائے تو قائم کی ہو گی. میں لینے کے بارے سوچ رہا ہوں
 
میرے پاس ڈی7200 جو بہترین کیمرہ ہے۔ ڈی 7500 اسی کا نیا ورژن ہے اور کافی اچھا ہے۔

انٹرنیٹ پر کچھ لوگوں کو اعتراض تھا کہ ڈی 7500 کا سینسر 24 میگاپکسل کیوں نہیں ہے لیکن اس سینسر کی پرفارمنس ڈی 500 اور ڈی 7500 میں بہت اچھی ہے خاص طور پر زیادہ آئی ایس او پر۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
اگر یوزڈ میں لینا ہو تو کیا شٹر کاؤنٹ یا actuation زیادہ ہونے پر تحفظات ہونے چاہئیں. نئے کا بجٹ فی الوقت نہیں ہے اور استعمال شُدہ مل رہا ہے لیکن45k SC کے ساتھ. کیمرا کی حالت بہت اچھی ہے اور بہت احتیاط سے استعمال ہوا ہے. 9.5/10 سمجھ لیں. ہُڈز اور پروٹیکٹو فلٹرز وغیرہ کے ساتھ. یہ کیمرا 150k SC کے لئے ریٹڈ ہے. اور بیچنے والے نے 45k جیسے زیادہ شٹر کاؤنٹ کی وجہ زیادہ ٹائم لیپس وڈیو بنانا بتائی ہے.
 
قیمت اگر اسی حساب سے کم ہو تو کوئی ہرج نہیں۔ آپ سال میں کتنی تصاویر لیتے ہیں؟ اکثر لوگوں کے لئے ایک لاکھ شٹر کاؤنٹ دس سال چل جاتا ہے۔
 
Top