آپ کا بچپن کہاں گزرا؟

آپ کا بچپن کہاں گزرا؟

  • شمالی امریکہ

    Votes: 0 0.0%
  • جنوبی امریکہ

    Votes: 0 0.0%
  • آسٹریلیا

    Votes: 0 0.0%
  • مشرق وسطٰی

    Votes: 0 0.0%
  • افریقہ

    Votes: 0 0.0%
  • ایشیا

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    101
میرا بھی سارا بچپن، لڑکپن، نوجوانی، جوانی اور اب پتہ نہیں کیا سب کراچی کی نذر ہوا ہے۔ ملیر کینٹ کے علاوہ کراچی کی میں تو تمام مشہور جگہیں دیکھ رکھی ہیں۔ پاکستان میں کوئٹہ، زیارت اور چمن کی سیر کی ہے۔ بیرونِ ملک، جدہ، مکۃ المکرمۃ، مدینۃ النبی صلی اللہ علیہ و الہ و سلم، شارجہ اور دبئی دیکھا ہے۔ پسندیدہ ترین جگہ مکۃ المکرمۃ ہے۔
فی الحال تو ہم بھی کراچی ہی سے ہیں
 
سید ذیشان

محفلین
میرا بچپن کوہاٹ کے ایک گاؤں میں گذرا۔ 12 سال کا تھا جب ہاسٹل کا رخ کیا اور اس کے بعد کی ساری زندگی ہاسٹلز ہی میں گذری۔
 
باباجی

محفلین
میرا بچپن کراچی سخی حسن اور فیڈرل بی ایریا میں گزرا پھر گلشن حدید شفٹ ہوگئے کیونکہ والد صاحب مرحوم پاکستان اسٹیل ملز کے ملازم تھے ۔۔ گرمیوں کی چھٹیاں نانا ابو کے پاس مناتے تھے اوکاڑہ شہر کی تحصیل دیپالپور میں ہمارا گھر شہر سےباہرتھا کھیتوںمیں ڈیرہ بناہوا تھاتو ہم اسے گاؤں ہی کہتے تھے ۔۔ سردیوں کی 10 دن کی چھٹیاں صادق آباد شہر میں خالہ کے پاس مناتے تھے ۔۔۔ 2008 میں لاہور شفٹ ہوگئے ۔۔ بیرون ملک متحدہ عرب امارات میں کچھ عرصہ ملازمت کی تو وہاں کی تمام ریاستیں دیکھی ہوئی ہیں اور ایک دفعہ بنکاک گیا تھا ۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کونسے ملک اور ہر ایک میں کل کتنا عرصہ؟
فن لینڈ اور پاکستان کے علاوہ کہیں بھی چند ماہ سے زیادہ نہیں رکا۔ ارادہ کئی ممالک میں مستقل قیام کا ہی تھا لیکن پھر موڈ بدلا تو جگہ بھی بدل گئی۔ کئی ممالک کام کی وجہ سے رکا اور پھر واپسی
دبئی کچھ عرصہ گذارا تھا، بحرین بھی چند ماہ ہی، کینیڈا بھی، انگلینڈ بھی چند ماہ گذارے تھے، سوئیڈن کا بھی رخ کیا تھا، ناروے بھی چند ماہ۔ ہالینڈ بھی رکا، سلووینیا میں بھی چند ماہ گذارے اور اسٹونیا بھی کام کے سلسلے میں چند ماہ :)

پاکستان میں شروع کے آٹھ سال وہوا کے قصبے میں گذرے جبکہ باقی کا سارا وقت ڈیرہ غازی خان، جس میں چند ماہ کے لئے کراچی، لاہور، ملتان وغیرہ بھی رہا
 
arifkarim

معطل

کیا آپکا کام کسی ٹریول ایجنسی سے متعلقہ ہے؟ :D
 
زیک

مسافر

چند ماہ اور کچھ عرصہ بہت مبہم ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
لگتا ہے ویزا 3 یا 6 ماہ کا ملا ہو گا :)
نہیں، یورپی یونین میں رہائش کے لئے تو مجھے چھ ماہ تک ویسے ہی اجازت ہوتی ہے اور چھ ماہ سے زیادہ قیام کی صورت میں محض مقامی پولیس سٹیشن کو مطلع کرنا ہوتا ہے کہ میرا قیام مستقل ہو رہا ہے۔ کینیڈا کا ویزہ ملٹی پل انٹری تھا لیکن جاب کے مسائل پیدا ہوئے تو پھر اسے خیر آباد کہہ دیا۔ دبئی کا تین سال کا ویزہ تھا لیکن نکلتے وقت ویزہ کے اخراجات کفیل کو پکڑا آیا تھا تو وہ بھی مسئلہ نہیں رہا۔ یہی صورتحال بحرین میں تھی کہ وہاں ایک سال قیام کا ارادہ تھا
 
صائمہ شاہ

محفلین
بچپن تو لاہور میں ہی گُذرا ، لاہور کے علاوہ سرگودھا ، رسالپور ، پشاور ، کوہاٹ ، کراچی ، گُجرات ، اسلام آباد سب ہی گرمیوں کی چھٹیوں سے جُڑی یادیں ہیں ۔
 
Top