آپ ویک اینڈ کیسے گزارتے ہیں

تعبیر

محفلین
جی تو میرا سوال یہ ہے کہ آپ ویک اینڈ کیسے گزارتے ہیں۔
مصروف یا realexed۔ ویک اینڈ پر کیا کرنا پسند ہے اور کیا ناپسند؟؟؟

آپکی نظر میں ایک آئیڈییل ویک اینڈ کیسی ہونی چاہیے ؟؟؟

میری ویک اینڈ زیادہ تر مصروف گزرتی ہے ۔

مجھے صبح دیر تک سونا پسند ہے۔ اور ویک اینڈ پر صفائی کرنا اور کھانا پکانا بالکل پسند نہیں۔ اس کے علاوہ مجھے چھٹی کے دن بارش بھی پسند نہیں اور نا ہی گروسری کے لیے tesco جانا

آئیڈیل ویک اینڈ میری نظر میں یہ ہے کہ نو کام اونلی آرام :(
 
قیصرانی

لائبریرین
آئیڈیل ویک اینڈ سے مراد ہے کہ سارا دن اپنی مرضی۔ تاہم کھانا پکانا چونکہ میری مرضی نہیں، اس لئے ویک اینڈ ہمیشہ ہی ایک جیسا گذرتا ہے :(
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلے تو پیغام نہیں سمجھا، پھر آپ کی اوتار کی تصویر اور پھر نیچے آپ کا مقام دیکھا تو سب کچھ سمجھ گیا‌:p
 
شمشاد

لائبریرین
اختتام ہفتہ پر رات بھر جاگنا اور دن کو جی بھر کے سونا اور شام کو کہیں نہ کہیں باہر گھومنے پھرنے جانا، بس ایسے ہی گزرتا ہے اختتام ہفتہ۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
میرا اختتام ہفتہ کا دن تو آدھا سوتے ہوئے۔ اور کبھی کبار لا ئبریری کا ایک چکر، فلم ضرور دیکھتا ہوں اور شام کو انگلش پرائمر لیگ فٹبال کے میچزدیکھنا فرض ہے۔

پسندیدہ اختتام ہفتہ No family commitments جو ستیاناس کردیتے ہیں اختتام ہفتہ کا۔
 
تیشہ

محفلین
میرا ویک اینڈ ، میری اپنی ، مرضی اور اپنے موڈ سے بنتا ہے :music: دل کرے تو اٹھکر بہنوں کے گھر چلی جاتی ہوں ، دل کرے تو دوستوں سے ملنے ، دل کرے تو گھومنے پھرنے ، شاپنگ ،
اور دل کرے تو گھر آرام کرنا اور بیٹھکر آپ سب سے لمبی لمبی گپیں فون پے لگاتی ہوں
میرے ویک اینڈ میرے اپنے ہاتھ میں ہوتے ہیں بھلے جس طرح کا موڈ ہو ، اسی پے سب ڈیپینڈ ہے :music:
 
محسن حجازی

محفلین
میں ویک اینڈ۔۔۔ہفتے کی رات بہت دیر سے سوتا ہوں مارے خوشی کے سمجھ نہیں آتی کہ کیا کیا جائے۔ کبھی کوئی کتاب اٹھا لیتا ہوں کبھی کسی منصوبے پر پیش رفت کرتا ہوں۔
تاہم ہم کو ویک اینڈ سے ایک شکایت ہے۔
عام دنوں میں ہم ساڑھے نو بیدار ہوتے ہیں، دھپ دھپ چھینٹے مارے، شیو بنائی جینز چڑھائی سینڈل کھینچے اور موٹرسائیکل لہراتے دفتر آدھ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچتے ہیں۔ وجہ ہم یہ ریکارڈ کرواتے ہیں کہ راستے بن رہے ہیں وی آئی پی موومنٹ تھی وغیرہ وغیرہ۔ اور اب اس میں کچھ ایسا جھوٹ بھی نہیں آخر کو ہم اپنے راستے خود ہی تو بنا رہے ہیں اور رہی وی آئی پی موومنٹ تو ہم خود جو خراماں خراماں منزل کی طرف کشاں کشاں چلے جاتے ہیں وہ اسی ذیل میں تو آتی ہے :grin:
تاہم ہفتے اور اتوار کی صبح یقین مانئے کہ ٹھیک چھے بجے آنکھ کھل جاتی ہے تکیے کے پاس پڑا موبائل کا فلیپ کھول کر ایک آنکھ سے وقت دیکھتے ہیں اوہ! ابھی تو چھے بجے ہیں! نہیں ابھی اور سونے کی ضرورت ہے۔۔۔ نفس کا بھی تو حق ہے آخر۔ اور وہ کیا ہوتا ہے موا۔۔۔ ہاں میٹابولزم۔ اس کے واسطے بھی نیند از حد ضروری ہے۔ سو فورا تکیے میں منہ چھپا کر سو جاتے ہیں۔ تمام مشق کے باجود کم بخت نیند سات بجے بالکل غائب! :grin:
خدا جانے اب اس میں کیا بھید ہے۔۔۔
 
طالوت

محفلین
ویک اینڈ پاکستان میں خاصا مختلف تھا ، یہاں سعودیہ میں جلدی اٹھنا پڑتا ہے ، قریبا ساڑھے دس بجے اٹھو کہ جمعہ کی نماز کے لیئے تیاری کرنا ہوتی ہے ، اس کے بعد دوستوں کے ساتھ کھانا پھر سو جانا (عموما) کیونکہ جمعرات کی رات دیر تک جاگتے ہیں ۔۔۔ کپڑے دھونا کچھ موڈ ہوا تو پکا لیا ورنہ ریسٹورنٹ زندہ باد ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
تیشہ

محفلین
میں ویک اینڈ۔۔۔ہفتے کی رات بہت دیر سے سوتا ہوں مارے خوشی کے سمجھ نہیں آتی کہ کیا کیا جائے۔ کبھی کوئی کتاب اٹھا لیتا ہوں کبھی کسی منصوبے پر پیش رفت کرتا ہوں۔
تاہم ہم کو ویک اینڈ سے ایک شکایت ہے۔
عام دنوں میں ہم ساڑھے نو بیدار ہوتے ہیں، دھپ دھپ چھینٹے مارے، شیو بنائی جینز چڑھائی سینڈل کھینچے اور موٹرسائیکل لہراتے دفتر آدھ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچتے ہیں۔ وجہ ہم یہ ریکارڈ کرواتے ہیں کہ راستے بن رہے ہیں وی آئی پی موومنٹ تھی وغیرہ وغیرہ۔ اور اب اس میں کچھ ایسا جھوٹ بھی نہیں آخر کو ہم اپنے راستے خود ہی تو بنا رہے ہیں اور رہی وی آئی پی موومنٹ تو ہم خود جو خراماں خراماں منزل کی طرف کشاں کشاں چلے جاتے ہیں وہ اسی ذیل میں تو آتی ہے :grin:
تاہم ہفتے اور اتوار کی صبح یقین مانئے کہ ٹھیک چھے بجے آنکھ کھل جاتی ہے تکیے کے پاس پڑا موبائل کا فلیپ کھول کر ایک آنکھ سے وقت دیکھتے ہیں اوہ! ابھی تو چھے بجے ہیں! نہیں ابھی اور سونے کی ضرورت ہے۔۔۔ نفس کا بھی تو حق ہے آخر۔ اور وہ کیا ہوتا ہے موا۔۔۔ ہاں میٹابولزم۔ اس کے واسطے بھی نیند از حد ضروری ہے۔ سو فورا تکیے میں منہ چھپا کر سو جاتے ہیں۔ تمام مشق کے باجود کم بخت نیند سات بجے بالکل غائب! :grin:
خدا جانے اب اس میں کیا بھید ہے۔۔۔

:grin:

بھانجے ہماری مناہل کا یہ حال ہوتا ہے کہ عام دنوں میں اسے اُٹھا اُٹھا کر ہم تھک جاتے ہیں اسکی آنکھ نہیں کھلتی جب سکول جانا ہو ،، اور جس دن ہفتے ، اتوار کی چھٹی ہوتی ہے ہم لمبی تانکر سوتے اٹھتے ہیں بارہ بجے تک ، اور مناہل کی چھٹی والے دن سویرے سات ، آٹھ بجے ہی آنکھ کھل جاتی ہے تب مجھے سخت کوفت ہوتی ہے ۔ مگر خیر ، برداشت کرلیتے ہیں :grin: ،
 
تعبیر

محفلین
آپ سب لوگوں کا شکریہ

خاص شکریہ شمشاد جی کا کہ انہوں نے مجھے ویک اینڈ کی اردو بتائی

ہاہاہا

محسن میرے ساتھ بھی اکثر ایسا ہی ہوتا ہے۔ ویسے آپ کا جواب سب سے کمال تھا
 
تعبیر

محفلین
میرا اختتام ہفتہ کا دن تو آدھا سوتے ہوئے۔ اور کبھی کبار لا ئبریری کا ایک چکر، فلم ضرور دیکھتا ہوں اور شام کو انگلش پرائمر لیگ فٹبال کے میچزدیکھنا فرض ہے۔

پسندیدہ اختتام ہفتہ No family commitments جو ستیاناس کردیتے ہیں اختتام ہفتہ کا۔

ارے آپ تو نئے ہیں یہاں

سو خوش آمدیدددددددددددددددددددددد

مجھے آپکی آخری لائن سمجھ نہیں آئی :confused:
 
تیشہ

محفلین
کل میں نکل رہی ہوں دورے پے :music: :hatoff:
سارا دن گھوموں گی پھروں گی ، بہنوں کے گھر سے لنچ ، ڈنر کروں گی ، اور شاپنگ کرکے واپس گھر لوٹ آؤں گی ۔
doll.gif

اور سنڈے کو انگلش موؤی سنیما جاؤں گی ۔ اور پھر

لوٹ کے بدھو گھر کو آئے گے ۔ :music:
 
ایم اے راجا

محفلین
دیر تک سونا پھر گھر کے چھوٹے موٹے کام، اور شام کو کیفے شیراز پر اکیلے جاکر چائے پینا، لیکن ایسا ہر اینڈ کو نہیں ہوتا، کبھی دفتر اور کبھی ایسا
 
سارا

محفلین
میرا ویک اینڈ بھی باقی دنوں کی طرح ہی گزرتا ہے کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔۔۔ہاں یہ ہوتا ہے کہ صبح بھائی کو اسکول چھوڑنے نہیں جانا ہوتا تو خوشی ہوتی ہے کہ آج دیر تک سونا ہے لیکن جیسی نیند اسے اسکول لے جانے والے ٹائم‌آ رہی ہوتی ہے چھٹی والے دن وہ غائب ہوتی ہے۔۔۔:( زیادہ تر ان 2 دنوں میں شاپنگ ہی کرنے جاتے ہیں۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
:grin:

بھانجے ہماری مناہل کا یہ حال ہوتا ہے کہ عام دنوں میں اسے اُٹھا اُٹھا کر ہم تھک جاتے ہیں اسکی آنکھ نہیں کھلتی جب سکول جانا ہو ،، اور جس دن ہفتے ، اتوار کی چھٹی ہوتی ہے ہم لمبی تانکر سوتے اٹھتے ہیں بارہ بجے تک ، اور مناہل کی چھٹی والے دن سویرے سات ، آٹھ بجے ہی آنکھ کھل جاتی ہے تب مجھے سخت کوفت ہوتی ہے ۔ مگر خیر ، برداشت کرلیتے ہیں :grin: ،

ماسی میں بھی تو مناہل کی طرح بھولا بھالا معصوم سا تو ہوں اسی لیے میرے ساتھ بھی ایسا ہے :grin:
کیوں ادی تعبیر؟ میں اچھا بچہ ہوں ناں؟ :(
 
Top