آپ ویک اینڈ کیسے گزارتے ہیں

جیا راؤ

محفلین
میں ویک اینڈ پر زیادہ تر ساری رات جاگتی ہوں۔۔۔۔
دوستوں سے بات کرتے گزرتی ہے ہفتہ کی رات۔۔۔ یا پھر شاعری پڑھتے یا ڈائری میں لکھتے۔۔۔۔ پھر اتوار دیر تک سونا۔۔۔۔ اور جب اٹھو تو پھر اگلے دن جانے کے خیال۔۔۔۔۔ :(:(
 

ماوراء

محفلین
جمعہ کو صبح اٹھتے ساتھ ہی سکون سا ملتا ہے کہ ہفتے کا آخری دن ہے۔ اور پہلا خیال یہی آتا ہے کہ جی بھر کر سوؤں گی۔ جمعے کے اختتام سے ہی ویکینڈ کا آغاز ہو جاتا ہے۔ جمعے کی ساری رات جاگنا ہوتا ہے اور کمپیوٹر کے سامنے بیٹھی رہتی ہوں، ہفتے بھر کے سارے رکے ہوئے کام مکمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ ہفتے کی صبح بہت دیر سے اٹھتی ہوں۔ اور کچھ ادھر ادھر کے کام کر کے پھر ساری رات عبادت کرتے گزارتی ہوں۔ (عبادت سے مراد کمپیوٹر کی پوجا کرنا ہے۔) اتوار کو پھر دیر سے سو کر اٹھتی ہوں اور اگلے ہفتے کے آغاز کی تیاری کرتی ہوں اور یہی سوچتے جلدی سو جاتی ہوں کہ ویکینڈ کتنی جلدی گزر گیا۔ :(

چھٹی والے دن کہیں باہر جانا بالکل بھی اچھا نہیں لگتا، ہاں اگر کوئی زبردست سا سیر کرنے کا پلان ہے یا سینما کوئی فری میں لے کر جا رہا ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں۔
 

تعبیر

محفلین
اپ سب کا بہت بہت شکریہ

ماوراء پہلے تو ایک قہقہہ میں تو سچ میں متاثر ہونے لگی تھی کہ کتنی اچھی بچی ہے کہ اتنی عبادت گزار پر یہ تو ماجرا ہی کچھ اور نکلا :laugh: آپ تھیں کہاں اتنے عرصے سے :confused::(

ماسی میں بھی تو مناہل کی طرح بھولا بھالا معصوم سا تو ہوں اسی لیے میرے ساتھ بھی ایسا ہے :grin:
کیوں ادی تعبیر؟ میں اچھا بچہ ہوں ناں؟ :(

اچھااااااااااااااااااا :eek: :eek: نیں بلکہ بہت اچھا بچہ :)


کوئی شک :grin:
 

ماوراء

محفلین
تعبیر، یہ امی کا جملہ تھا۔۔ کبھی رات کو ان کی آنکھ کھل جائے اور اتفاق سے میرے کمرے میں آ جائیں تو پھر کہتی ہیں کہ " لگی ہوئی ہو عبادت کرنے؟" اور پھر کبھی کہہ دوں نا کہ سر میں درد ہے یا بازو میں درد ہے تو پھر بس شروع ہو جاتی ہیں کہ "ساری رات عبادت جو کرتی رہتی ہوں۔" :grin:

اصل میں میں نے یونیورسٹی جوائن کر لی ہوئی ہے۔ اور پڑھائی بہت سخت ہے، اور ابھی بھی ٹیسٹ کی تیاری کر رہی ہوں، سوچا بریک لے لوں تو اب محفل پر آئی ہوں۔ :(
 
Top