آپ عید پر سب سے پہلے کیا کھائیں گے یا کھانا پسند کریں گے؟

ایم اے راجا

محفلین
السلام علیکم اہلیانِ محفل۔
جیسا کہ عید کی آمد آمد ہے سو سوچا کہ اس مناسبت سے کوئی موضوع شروع کیا جائے تو تیسرا موضوع ہے،
" آپ عید پر سب سے پہلے کیا کھائیں گے یا کھانا پسند کریں گے؟ "
جی تو آئیے کہ جوابوں کی بھرمار کر دیں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
آہا منہ میں پانی بھر آیا ہے ویسے بی اتنی رات گئے پھر سے بھوک لگ پڑتی ہے اور آپکی مندرجہ بالا پوسٹ نے تو بھوک کی اشتہا اور بڑھا دی
 

طالوت

محفلین
راجہ لگتا ہے رمضان میں آپ بالکل "ویلے" ہیں یا پھر عید کے حوالے سے خاصے پر جوش ، غالبا تیسری پوسٹ ہے آپ کی عید کے حوالے سے،،،، خیر کچھ خاص کھانا کیا ہے جوس پی لیں گے ، اور ایک خاص حلوہ ہوتا ہے تِل سے بنتا ہے وہ کھائیں گے اور کھانا کسی اچھے سے ریسٹورنٹ میں
وسلام
 

عزیزامین

محفلین
پہلے دن چکن تکہ بیہاری کباب نان یا چاول دوسرے دن چکن کڑاہی تیسرے دن ابھی سوچا نہیں ۔ میں سمجھتاہوں عید تین دن ہوتی ہے
 
عید والے دن سب سے پہلے کھیر ہی کھائی جاتی ہے۔ چنانچہ کھیر ہی کھاؤں گا۔ پسند تو بہت ساری چیزیں ہیں۔ اب ساری تھوڑی کھانے کو ملیں گی صبح صبح۔
 

ماوراء

محفلین
دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے۔۔۔ لیکن ہماری امی نے تو سویاں ہی عید کی صبح بنانی ہوتی ہیں۔ اور سویاں مجھے ذرا بھی پسند نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میٹھی سویاں اور چائے اگر مل گئی تو عید کی نماز سے پہلے۔ اصل میں یہاں عید کی نماز کے لیے وقت بہت کم ہوتا ہے۔

ورنہ واپس آ کر چائے وغیرہ پی جائے گی اور اس کے بعد لمبی تان کے سو جاؤ۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو آپ نمکین سویاں کھا لینا۔ ویسے میٹھا کھانا سُنت ہے۔ ضروری نہیں کہ عید کے دن ہی میٹھا کھایا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں سنیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے، ویسے جہاں تک نمک کا تعلق ہے تو میں نے نمکین حلوہ بھی کھایا ہوا ہے، کیرالہ والوں کا۔
 
Top