
غالب کے بارے میں کیا خیال ھے آپکا۔
ویسے آپکی معلومات میں اضافہ کرتا چلوں کہ یہاں غالب کی ایک عدد بھتیجی بھی موجود ہوا کرتی ہیں محفل میں۔![]()

اسد اللہ خان نے اپنا تخلص بجا رکھا تھا "غالب" اگر میںغلط نہیںہوں تو غالبا ڈیڑھ صدی کے بعد بھی وہی غالب ہیںمطلب سب پر غالب ہیں ۔ مجھے ان کے بارے میںضرور بتایئں کہ وہ کون ہیںجو چچا غالب کی بھتیجی ہیں ۔مجھے تو ان کے ساتھ بھی ویسی ہی عقیدت ہوگی جیسے مرزا اس اللہ خان غالب کے ساتھ ہے ۔![]()

خوش آمدید خرد۔ پتہ چلا کہ محترمہ ہیں کہ خرد مؤنث ہی ہوتی ہے۔ لیکن لچھ شعراء اپنا تخلص بھی رکھ چکے ہیں۔ اس لئے پتہ نہیں چلتا۔
پروین شاکر کا کلام تو دیکھا۔ یہ خود ٹائپ کر رہی ہیں یا مختلف فورموں سے پوسٹ کر رہی ہیں کاپی کر کے؟
ان کی دو برقی کتابیں میں نے یہاں بنا رکھی ہیں۔ کیا تیسری کتاب کی بھی گنجائش ہے جیسا کہ آپ کام کر رہی ہیں؟
http://kitaben.ifastnet.com/Pages/qarya.html
http://kitaben.ifastnet.com/Pages/Shabnam.html
۔ بس ان کی بایوگرافی کے ساتھ ان کے تمام کتب میںسے کچھ منتخب لکھنے کی جسارت کی ہے ۔ ویسے گنجائش تو دل میںہونی چاہیے موضوع کا کیا ہے ۔ویسے اگر بزم سخن میںپروین شاکر کا کلام ان کے بایوگرافی کے ساتھ لکھنا ممکن نہیںہے تو میری طرف سے تو کھلی اجازت ہے موڈریٹرز کو کہ وہ اسے حذف کر سکتے ہیں ۔شکریہ خرد ۔۔
یہ عقیدت ہم سے ’’ بھی ‘‘ روا رکھئے گا ۔۔ کہ بہ زعمِ خود ۔۔ عقیدت ’’ کیش‘‘ ہیں (cash)۔۔۔۔۔
(حسن صاحب نے ڈنڈی ماری ہے ۔۔ بھتیجی کو متعارف کروادیا ۔۔ بھتیجے کو ۔۔ بلیدان کی نذر کردیا )![]()
ویسے اگر بزم سخن میںپروین شاکر کا کلام ان کے بایوگرافی کے ساتھ لکھنا ممکن نہیںہے تو میری طرف سے تو کھلی اجازت ہے موڈریٹرز کو کہ وہ اسے حذف کر سکتے ہیں ۔
شکریہ خرد۔ میرا مطلب تھا کہ جو مواد ان ای بکس میں شامل نہیں ہے، اسے ٹائپ کریں تو ایک تیسری ای بک بنا دی جائے۔ اسی باعث لنکس دئے تھے۔ امید ہے کہ قریۂ جاں اور ’شبنم کا اکیلا موتی‘ کتابیں اتار لی ہوں گی۔ ان کے علاوہ جو کلام مل سکے وہ فبہا!!
السلام علیکم خرد اعوان صاحبہ،
یہ خاکسار 'محفلِ ادب' کا موڈریٹر ہے اور آپ کا تھریڈ حذف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مجھے انتہائی خوشی ہوئی پروین شاکر کا انتخاب دیکھ کر اور امید ہے کہ پروین شاکر کے ساتھ ساتھ آپ دیگر شعرائے کرام کا کلام بھی پوسٹ کرتی رہیں گی۔
والسلام
