تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]محترمہ / آنس۔۔۔ہ ’’ خرد اعوان ‘‘ صاحب۔۔۔۔۔۔۔ہ
آداب و س۔۔۔۔لامِ مسنون
اردو دوستوں کے میدانِ فروغ زار میں دل کی عمیق و بسیط
گہرائیوں سے ’’ خوش آمدید‌‘‘ ، ’’ بھلی کری آیاں ‘‘، ’’وش اتکے‘‘،
’’ ست بسم اللہ ‘‘، ’’ Wellcome‘‘، ’’ آؤ جی بسم اللہ ‘‘ ، ’’ پخ۔۔۔۔یر راغلے ‘‘
1b3bk0.gif

جم جم آئیے جناب۔۔۔ دیدہ و دل فرشِ راہ ۔، قوی امید ہے کہ آپ کا یہاں کرم فرمانا
زبان و ادب کیلے کنجِ بیش بہا کی مثل میسر آئے گا۔
اپنی نگارش۔۔۔۔۔ات و مراس۔۔۔۔لے نفسِ مضمون کے مطابق متلعقہ لڑی میں پروتی ر ہیئے
کہ خاتون کو سینا پرونا ہی دوام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:
ہر چند و ہرکس یہاں ہم سب ایک گھرانے کی طرح ہیں۔
ٹھٹھول بھی چلتی رہتی ہے اور زبان وادب کی ترویج بھی۔
امید ہے آپ کو یہاں‌ آکر اجنبیت کا احس۔۔۔۔اس تک نہ ہوگا۔
یونہی کرم فرماتی رہیئے ، اور دعاؤں میں یاد ر کھیئے گا۔
والس۔۔۔۔۔۔۔۔۔لام
کہس۔۔۔۔۔۔۔۔۔اروں کی وادی سے ہجرتی
عروسِ۔۔۔۔ روشنی سےگریز پا
شہر کراچی کی وسعتوں کا اسیر
م۔م۔مغل[/FONT]​
 
مغزل

محفلین
غالب کے بارے میں کیا خیال ھے آپکا۔
ویسے آپکی معلومات میں اضافہ کرتا چلوں کہ یہاں غالب کی ایک عدد بھتیجی بھی موجود ہوا کرتی ہیں محفل میں۔:)

حسن صاحب ۔۔ بھتیجے کو ہوا میں اڑا دیا کیا ۔۔:)
میں مغل ہونے کے ناطے ۔۔۔ خاصا قریب کا رشتے دار ہوں۔
خیر جی جی تو جی جی ہیں نا۔۔ :grin:
 
مغزل

محفلین
اسد اللہ خان نے اپنا تخلص بجا رکھا تھا "غالب" اگر میں‌غلط نہیں‌ہوں تو غالبا ڈیڑھ صدی کے بعد بھی وہی غالب ہیں‌مطلب سب پر غالب ہیں ۔ مجھے ان کے بارے میں‌ضرور بتایئں کہ وہ کون ہیں‌جو چچا غالب کی بھتیجی ہیں ۔مجھے تو ان کے ساتھ بھی ویسی ہی عقیدت ہوگی جیسے مرزا اس اللہ خان غالب کے ساتھ ہے ۔:)

شکریہ خرد ۔۔
یہ عقیدت ہم سے ’’ بھی ‘‘ روا رکھئے گا ۔۔ کہ بہ زعمِ خود ۔۔ عقیدت ’’ کیش‘‘ ہیں (cash)۔۔۔۔۔ :grin:
(حسن صاحب نے ڈنڈی ماری ہے ۔۔ بھتیجی کو متعارف کروادیا ۔۔ بھتیجے کو ۔۔ بلیدان کی نذر کردیا ) :):)
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید خرد۔ پتہ چلا کہ محترمہ ہیں کہ خرد مؤنث ہی ہوتی ہے۔ لیکن لچھ شعراء اپنا تخلص بھی رکھ چکے ہیں۔ اس لئے پتہ نہیں چلتا۔
پروین شاکر کا کلام تو دیکھا۔ یہ خود ٹائپ کر رہی ہیں یا مختلف فورموں سے پوسٹ کر رہی ہیں کاپی کر کے؟
ان کی دو برقی کتابیں میں نے یہاں بنا رکھی ہیں۔ کیا تیسری کتاب کی بھی گنجائش ہے جیسا کہ آپ کام کر رہی ہیں؟
http://kitaben.ifastnet.com/Pages/qarya.html
http://kitaben.ifastnet.com/Pages/Shabnam.html
 
خرد اعوان

محترم الف عین صاحب بہت شکریہ خوش آمدید کہنے کے لیے اور ان کتابوں کی موجودگی کی اطلاع کا بھی بہت بہت شکریہ ۔ مجھے کاپی پیسٹ کرنے کی عادت نہیں‌ہے کیونکہ میں‌کسی کی محنت کو اپنے نام سے استعمال کرنے کو بھی جرم سمجھتی ہوں‌ ۔ ویسے انٹرنیٹ پر چاہے صحافت ہو یا فورمز ہوں‌ کچھ لوگ اپنا حق سمجھ کر مواد کو اپنے نام سے آگے بڑھا دیتے ہیں‌لیکن الحمداللہ میرا نام ان لوگوں‌میں‌سے نہیں‌ہے ۔

پروین شاکر کو جیسے جیسے پڑھا ، محسوس ہوا کہ ان کے کلام کو منتخب کرکے اپنے پسندیدہ کلام کے طور پر لکھوں اس کے لیئے سب سے پہلے میں‌نے کفِ آئینہ کا انتخاب کیا اور اس میں‌سے اپنی پسند کا کلام منتخب کرکے ٹائپ کیا اور یہاں‌پر پوسٹ کیا ۔ جہاں تک کتب کی بات ہے کہ مزید کی گنجائش ہے کہ نہیں‌تو میں‌نے پروین شاکر کے بارے میں‌کتاب لکھنے کا دعویٰ کہیں‌نہیں‌کیا ہے :grin: ۔ بس ان کی بایوگرافی کے ساتھ ان کے تمام کتب میں‌سے کچھ منتخب لکھنے کی جسارت کی ہے ۔ ویسے گنجائش تو دل میں‌ہونی چاہیے موضوع کا کیا ہے ۔ویسے اگر بزم سخن میں‌پروین شاکر کا کلام ان کے بایوگرافی کے ساتھ لکھنا ممکن نہیں‌ہے تو میری طرف سے تو کھلی اجازت ہے موڈریٹرز کو کہ وہ اسے حذف کر سکتے ہیں ۔
 
خرد اعوان

محفلین
شکریہ خرد ۔۔
یہ عقیدت ہم سے ’’ بھی ‘‘ روا رکھئے گا ۔۔ کہ بہ زعمِ خود ۔۔ عقیدت ’’ کیش‘‘ ہیں (cash)۔۔۔۔۔ :grin:
(حسن صاحب نے ڈنڈی ماری ہے ۔۔ بھتیجی کو متعارف کروادیا ۔۔ بھتیجے کو ۔۔ بلیدان کی نذر کردیا ) :):)

آپ کا پہلا جملہ ایمانداری کی بات ہے سمجھ نہیں‌آیا ۔عقیدت آپ سے بھی روا رکھ لیں‌گے اس میں‌ایسی کیا بات ہے بس آپ ""بھی""حسن علوی صاحب کی طرح ہماری مدد کرتے رہیے گا ۔:)
 
حسن علوی

محفلین
یعنی کہ ایک ہاتھ دو ایک ہاتھ لو کے جیسا حساب ھے۔ چلیئے مغل صاحب اپنی رضاکارانہ خدمات جاری رکھتے ہیں اللہ اجر دے گا۔ (آمین):)
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے اگر بزم سخن میں‌پروین شاکر کا کلام ان کے بایوگرافی کے ساتھ لکھنا ممکن نہیں‌ہے تو میری طرف سے تو کھلی اجازت ہے موڈریٹرز کو کہ وہ اسے حذف کر سکتے ہیں ۔

السلام علیکم خرد اعوان صاحبہ،

یہ خاکسار 'محفلِ ادب' کا موڈریٹر ہے اور آپ کا تھریڈ حذف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مجھے انتہائی خوشی ہوئی پروین شاکر کا انتخاب دیکھ کر اور امید ہے کہ پروین شاکر کے ساتھ ساتھ آپ دیگر شعرائے کرام کا کلام بھی پوسٹ کرتی رہیں گی۔

والسلام
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ خرد۔ میرا مطلب تھا کہ جو مواد ان ای بکس میں شامل نہیں ہے، اسے ٹائپ کریں تو ایک تیسری ای بک بنا دی جائے۔ اسی باعث لنکس دئے تھے۔ امید ہے کہ قریۂ جاں اور ’شبنم کا اکیلا موتی‘ کتابیں اتار لی ہوں گی۔ ان کے علاوہ جو کلام مل سکے وہ فبہا!!
 
السلام علیکم ،

معذرت چاہوں‌کی سر میں‌نے مصروفیت کی وجہ سے ان کتابوں‌کو ابھی تک نہیں دیکھا لیکن آج میں‌لنک سیو کرکے کل کسی وقت دیکھوں کی اور کوشش کروں گی کہ جو مواد ان میں‌شامل نہیں‌ہے اس کو بہتر طریقے سے ٹائپ کرکے شامل کروں‌۔ امید ہے کہ آپ کی گائیڈینس شامل حال رہے گی ۔:)
 
خرد اعوان

محفلین
السلام علیکم خرد اعوان صاحبہ،

یہ خاکسار 'محفلِ ادب' کا موڈریٹر ہے اور آپ کا تھریڈ حذف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مجھے انتہائی خوشی ہوئی پروین شاکر کا انتخاب دیکھ کر اور امید ہے کہ پروین شاکر کے ساتھ ساتھ آپ دیگر شعرائے کرام کا کلام بھی پوسٹ کرتی رہیں گی۔
والسلام

وہ میں‌نے اس لیے لکھا تھا کہ شاید ڈبلنگ ہو گئی ہوگی پروین شاکر کے مجموعہ کلام کی اس لیے اگر حذف کر دیا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں‌ہے ۔ سچی بات یہ ہے کہ ابھی تک محفل کو پوری طرح دیکھ ہی نہیں‌سکی ہوں ۔ نووارد ہونے کی وجہ سے ۔ ماشاءاللہ اتنے زمرے ہیں یہاں‌کہ جب پہلے دن میں‌کلام پوسٹ کرنے کے لیے صحیح‌زمرہ تلاش کر رہی تھی تو تلاش کرتے کرتے بھول ہی جا رہی تھی کہ کیا تلاش کر رہی ہوں‌ ۔:grin:

میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ کسی ایک شاعر کے مجموعہ کلام میں‌سے بہترین کو منتخب کرکے ایک جگہ لکھا جائے ۔ناصر کاظمی پر سب سے پہلے یہ کام کیا تھا میں نے ۔ حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ ۔
 
السلام علیکم میں محمد اسد عطاری ہوں۔ سکونت راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پہ رکھی ہے۔ پیشے کے لحاظ سے شعبئہ مالیات سے وابستہ ہوں۔ اردو ذبان اور اس کے قدر دانوں کی قدر کرتا ہوں۔ محفل پہ ایک سال قبل آنا ہوا تھا۔ آب باقاعدگی سے آنے کی نیت ہے۔
 
Top