آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
سارہ آواز دینا ذرا ۔ کہاں ہو تم ؟ :confused: اسوقت تمھارے موبائل سے آنسر میشن آرہی ہے کہ آپکے مطلوبہ نمبر سے کوئی جواب نہیں آرہا برائے مہربانی کچھ دیر بعد کریں :music: اب کچھ دیر بعد میں نے نہیں ہونا :( ،
 

زیک

مسافر
سوچ رہا ہوں کہ آج کیا کیا کرنا ہے: گھاس کاٹنی ہے، پرنٹر سیٹ‌اپ کرنا ہے، ووٹرز کو فون کالز کرنی ہیں اور بھی بہت کچھ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب بھی سمجھ گئی تھی ۔۔ شگفتہ نے ذکر کیا ہوا ہوگا نا آپ لوگوں سے ۔۔ مجھے نہیں پتا تھا ۔۔ شگفتہ نے کل ہی بتایا ۔۔:cat:


نہیں سارہ ، ذکر تو کسی سے نہیں ہو سکا تھا ۔ حجاب نے خود ہی درست اندازہ لگا لیا تھا :) اور بوچھی نے بھی :)
 

تیشہ

محفلین
نہیں سارہ ، ذکر تو کسی سے نہیں ہو سکا تھا ۔ حجاب نے خود ہی درست اندازہ لگا لیا تھا :) اور بوچھی نے بھی :)




کوئی آئے میری ہیلپ کرنے کو :cry: میں تھک کے ٹوٹ گئی ہوں ۔۔ اقراہ کے لئے کوکنگ کر کر کر کر کے میری خود کوکنگ بن گئی ہے ۔ شگفتہ ۔ ۔ ماورہ ۔ ۔ سارہ :( ، اُفففف۔
اتنے کھانے تو کبھی میں نے کسی دعوت میں بھی نہین بنائے ہونگے جو کل اسکے جانے کے لئے بنانے پڑ رہے ہیں کہ اسے نا جاکر وہاں بنانا پڑے ۔
میرا کچومر بن گیا ہے کولہو کے بیل جیسے کر کر کے کام ،
:cry::cry:
 
اِدھر آؤ ، میں بتاتی ہوں کیا کام کرنے ہیں ، کرنے کو بہت ہیں ، ۔
:hatoff:
ہاہاہا۔۔۔ ہوا میں اڑ کر آسکتا تو ضرور آجاتا۔
ویسے کام کس قسم کے ہیں؟ کچن کے؟ کوکنگ بس تھوڑی بہت ہی آتی ہے مجھے۔۔۔ کام نمٹنے کے بجائے بگڑ نہ جائیں۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
سوچ رہا ہوں، 20 روزے گزر گئے ہیں، باقی صرف 10 روزے رہ گئے ہیں۔ اللہ کی رحمت سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جی شمشاد بھائی

بات تو آپ ٹھیک کہ رہے ہیں مجھے خود بھی اسی بات کا قلق ہے، آپ تو شاید یہ بات انکسار میں کہہ رہے ہوں لیکن میں عملی طور پر بہت پیچھے ہوں۔ اللہ ہم سب کو توفیق دے اور اپنا کرم کرے (آمین)
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں بھائی انکسار سے نہیں کہہ رہا، جو حقیقت ہے وہ بیان کی ہے۔ دنیا داری ہم کو اتنی پیاری ہو گئی ہے کہ ہم دینداری کو بالکل بُھولے بیٹھے ہیں۔
 

زینب

محفلین
مجھے تو ہر سال رمضان گزرنے کے بعد پتا چلتا ہے کہ حق ادا نہں ہوا ہم سے جیسا ہونا چاہیے تھا
 

زینب

محفلین
اللہ معاف کرے۔۔۔۔پا جی میں‌تو دلوجان سے عبادت میں مصروف ہوتی ہوں۔۔۔آج میرا پورا روزہ پوری تراویح اور چوتھی بار قرآن شریف کا ختم پورا ہونے والا ہے ۔۔۔اپ کی یہ پہلی بات اچھی نہیں لگی پتا نہیں کیوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

تیلے شاہ

محفلین
ماشاءاللہ اللہ کریم قبول و مقبول فرمائے
ہم تو ابھی تک پہلا ختم نہیں کرپائے سوچا تھا کے تین کروں گا مگر ہر بار کی طرح ایک ہی مشکل سے ہو رہا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
واہ بھئی واہ زینب یہ تو بہت اچھی بات ہے، اچھا تو پھر ہمارے لیے بھی روزانہ دعا کیاکرو اور میری بھی دعا ہے کہ اللہ تمہاری عبادتیں قبول فرمائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب تک پاکستان میں‌ پاکستان اور پاکستانی عوام کی مخلص قیادت نہیں آئے گی، امن قائم نہیں ہو سکتا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top