آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (6)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
کتنے مرد کمپلین کر گئے باجو ویسے یہ دستخط خطرناک سیمبل ہیں


جیتنے بھی اب تک کمپلین کرچکے ہیں سب کو شدید تکلیف ہے کہ یہ ہم سب سے ہنس ہنس کے کیوں نہیں ملتی ، اور جب کوئی خاتون کسی مرد سے بات نا کرے گھاس نا ڈالے تب وہ ،اُس خاتون کے خلاف ہوجاتے ہیں کبھی تھریڈ کھولے جاتے ہیں تو کبھی مردوں کی بیٹھک میں آوازیں بلند کرتے ہیں :skull:
نہیں بات کرنا چاہتی تو یہ بھی میری اپنی مرضی ہے ۔ ان سب کو کیا تکلیف ہے :devil:
اسی لئے دستخط میں لکھکر لگا رکھا ہے کہ سمجھدار ہیں خود ہی سمجھ لیں گے ۔مگر پھر وہی بآت جب تک میں انکو براہراست سنا نا لوں تب تک ان کو سمجھ نہیں آتی ۔
 

تیشہ

محفلین
آپ یوں کیا کریں جو نیا آئے اس کے بولنے سے پہلے ھی اسے کھری کھری سنا دیا کریں:)


اب میں اسی کام کے لئے رہ گئی ہوں کیا :confused: جو ذ پ میں ٹرائی کرتے ہیں انکو میں وہاں ہی چپُ کروادیا کرتی ہوں مگر میں اب بھونک بھونک کر تھک گئی ہوں ۔۔ اسی لئے لکھ کر لگایا ہوا ہے کہ بولنا ، لکھنا نا پڑے مگر اسکے باوجود بھی بولنے پے مجبور کردیتے ہیں ۔۔ و ہ بھی ایسے میل ہوتے ہیں جن سے دعا سلام ہی نا ہوتی ہے انکو سب سے زیادہ تکلیف ہے میرے دستخط کی :devil:
ہم خواتین نے تو کبھی کسی کے دستخط کو لے کر خواتین کارنر میں آواز بلند نہیں کی ۔ نا ہی کبھی انکے دستخطوں کو لے کر کبھی تھریڈ کھولے ہیں :
میں تواس بات سے حیران ہوں کتنی گہری نظر رکھتے ہیں یہاں کے مرد ۔ ایک ایک چیز پے نظر ہے انکی ہر خاتون کی ہر رپلائی ہر بات پے انکی نظر جا ٹھرتی ہے ۔ تبھی تو انکو بہانہ ملتا ہے کہ اسی پوائنٹ کو لے کر کچھ بولا کہا جائے :skull:
جس سے نا دلچسپی ہ و۔۔ جو پسند ہی نا ہو وہ بندہ/ بندی اس بات ، اسُ شے ، اُس رپلائی اُس بندے کو ہی اگنور کردیتا ہے کہ ہمیں کیا ضرورت ہے بھئی اگر نہیں بولتا/بولتی تو دفعہ رہے ۔ مگر یہاں تو مسلہ ہی الٹا ہے ۔۔ جن سے بات ہی نہیں وہ لوگ تکلی فمیں ہیں دستخط کو لے کر ۔
 

خوشی

محفلین
آج بڑے غصے میں ھیں‌بوچھی جی ، ویسے میں جب نئی آئی تھی تو آپ کے دستخط دیکھ سے آپ سے بات کرتے کتراتی تھی کہ کہیں آپ برا نہ مان جائیں پھر یہ بات حضرات کی سمجھ میں‌کیوں نہیں‌آتی
 

عسکری

معطل
پر انسانوں کی تو جڑیں نہیں ہوتی خوشی جی۔ویسے دنیا کو سمجھنا ایک بہت بڑا فن ہے جو ہمیں ابھی سیکھنا ہے
 

خوشی

محفلین
جی واقعی سمجھنا مشکل ھے وہی لوگ جو ہنسی مذاق میں دن رات ہمارا ساتھ دیتے ھیں ذرا سی پریشانی آئے یا دکھ آئےتو یوں غائب ہوتے ھیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ ، ایسے دوستوں کا کیا اچار ڈالنا ہوتا ھے
 

عسکری

معطل
یہ بات میرے سر سے گزری جا رہی ہے ایسا کیا ہو گیا ہے خوشی جی ذرا بتائیں گی میں ذرا کم عقل ہوں
 

خوشی

محفلین
بات احساس کی ہوتی ھے بتا کے کسی کو احساس دلایا تو کیا دلایا ، اب بھول جائیں اس بات کو ، نہ سوچیں زیادہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top