آپ اسوقت کیا سوچ رہے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔(9)

شمشاد

لائبریرین
سعودی عرب میں بھی پٹرول پاکستانی روپے کے حساب سے 118 روپے لیٹر ہے۔
بھی؟ اتنا سستا تو شاید اور کہیں نہیں ہے
یہ بھی ابھی تھوڑا عرصہ پہلے ہوا ہے۔ پہلے تو یہ اس سے آدھی قیمت میں ملتا تھا۔

ڈیزل پہلے 27 روپے لیٹر تھا، اب قیمت بڑھا کر اس کی قیمت 33 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
VkyYcpm.jpg

مذاق نہیں انتہائی سیریس☹️
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں کہ کیا سردی اور گرمی آپس میں سوتن ہیں؟🤔
کیونکہ ان میں ہمیشہ ان بن رہتی ہے۔ ایک جاتی ہے تو دوسری آتی ہے۔ ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ دونوں صلح صفائی سے ایک گھر میں رہیں۔ تاکہ گھر کا درجہ حرارت نہ بڑھنے پائے۔ اور سب ہنسی خوشی رہ سکیں۔
دوستو!!!! اس پریشانی کا کوئی حل بتاؤ 🗣️
 
اس کا حل اے سی ہے۔ لیکن اس کو استعمال کرنے کا جو بل آئے گا، اس کو ادا کرنے کی سو فیصد ذمہ داری آپ کی ہو گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
Top