آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

شہزاد وحید

محفلین
کل ہفتے کی رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ہی طویل نشت میں مندرجہ زیل چار شوز دیکھے۔
۱: رادھے - انتہائی گھٹیا ترین۔ بیس منٹ میں تنگ آکر ڈیلیٹ کر دی۔ سلمان خان کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ ایک تو اب پچپن کا ہو گیا تو بیس سال والی اداکاری چھوڑ دے اور اپنی بیٹی کی عمر کی ساتھی اداکارائوں کا بھی پیچھا چھوڑ دے۔ اور دوسرا اب لوگ اچھوتے اور حقیقت سے نزدیک عنوان پر مبنی شو دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں نا کہ ہزاروں دفعہ بیچا جا چکا فرسودا بالی وڈ فارمولا۔
۲: اسپیرانٹس - مقابلے کے امتحان دینے والے اسٹوڈنٹس کی محنتوں اور ان کے خوابوں کی کہانی۔ بہترین عنوان، بہترین ادکاری بہترین سکرپٹ۔ ہمیشہ کی طرح نوین کستوریہ کی اداکاری شاندار رہی۔ یہ اسی ہاِئوس کی طرف سے ہے جس نے ٹی وی ایف پچرز بنائی تھی جس میں بزنس شروع کرنے کے جابز چھوڑنے اور خواب دیکھنے کی داستان تھی۔
۳:اٹس آسن - نوے کے دہائی بھی جب ایڈز کی بیماری سر اٹھا رہی تو اس وقت سے ہم جنس پرستوں پر کیا بیتی۔ جزبات اور ڈرامہ سے بھرپور یہ شو۔
۴: آرمی آف ڈیڈ: ویسے تو مجھے ہارر موویز اپنے ڈرپوک ہونے کی وجہ سے بلکل نہیں پسند لیکن ویمپائر اور زومبی وہ دو ٹاپک ہیں کہ اگر کوئی بڑے ڈائریکٹر یا اداکار کا کام ہو تو دیکھ لیا ہوں۔ زیک سینڈر کی فلم تھی اس لئے دیکھی اور اچھی خاصی تھی۔ ایک شہر میں زومبی پھیل جانے کے بعد شہر کو چاروں طرف سے بلاک کر دیا جاتا ہے اور ایک کرمنل چند لوگوں کے گروپ کو اس بلاک علاقے میں حکومتی پیسہ چوری کرنے کے لئے بھیجتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
آرمی آف ڈیڈ: ویسے تو مجھے ہارر موویز اپنے ڈرپوک ہونے کی وجہ سے بلکل نہیں پسند لیکن ویمپائر اور زومبی وہ دو ٹاپک ہیں کہ اگر کوئی بڑے ڈائریکٹر یا اداکار کا کام ہو تو دیکھ لیا ہوں۔ زیک سینڈر کی فلم تھی اس لئے دیکھی اور اچھی خاصی تھی۔ ایک شہر میں زومبی پھیل جانے کے بعد شہر کو چاروں طرف سے بلاک کر دیا جاتا ہے اور ایک کرمنل چند لوگوں کے گروپ کو اس بلاک علاقے میں حکومتی پیسہ چوری کرنے کے لئے بھیجتا ہے۔
کیا عجیب اتفاق ہے۔ ابھی کچھ دیر قبل یہی دیکھ رہا تھا :)
 
حسرت جاوید

محفلین
۱: رادھے - انتہائی گھٹیا ترین۔ بیس منٹ میں تنگ آکر ڈیلیٹ کر دی۔ سلمان خان کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ ایک تو اب پچپن کا ہو گیا تو بیس سال والی اداکاری چھوڑ دے اور اپنی بیٹی کی عمر کی ساتھی اداکارائوں کا بھی پیچھا چھوڑ دے۔ اور دوسرا اب لوگ اچھوتے اور حقیقت سے نزدیک عنوان پر مبنی شو دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں نا کہ ہزاروں دفعہ بیچا جا چکا فرسودا بالی وڈ فارمولا۔
سلمان خان کو دیکھنا وقت ضائع کرنے کے برابر ہے۔ فلم میں نہ تو کوئی مقصد ہوتا ہے، نہ کہانی کا کوئی رخ۔
 
جاسم محمد

محفلین
سلمان خان کو دیکھنا وقت ضائع کرنے کے برابر ہے۔ فلم میں نہ تو کوئی مقصد ہوتا ہے، نہ کہانی کا کوئی رخ۔
بالی وڈ اسٹارز پاکستانی سیاست دانوں کی طرح آکر چپک ہی جاتے ہیں :)
Salman Khan is finished, retire now please. Save us the embarrassment | Bollywood News, Bollywood Movies, Bollywood Chat
 
شہزاد وحید

محفلین
ایک دفعہ پھر ویک اینڈ کی ایسی تیسی کرتے ہوئے یک نشستی پروگرام چلا کر مندرجہ زیل شوز دیکھ ڈالے۔

The Innocent: بے حد الجھی ہوئی مگر دلچسپ سکرپٹ۔ کہانی میں کڑی سے کڑی کیسے ملتی ہے اس شو میں عمدہ طریقے سے دکھایا گیا ہے۔ ایک نوجوان سے کالج کی پارٹی میں نادانستگی سے قتل غیر عمد سرزد ہو جاتا ہے اور پھر ایک نہ ختم ہونے والے واقعات کی لڑی شروع ہوتی ہے۔

مہارانی: بہار کی سیاست میں کرسی کے حصول پر ہیر پھیر کی داستان۔ طاقتور کہانی طاقتور اداکاری طاقتور ہدایت کاری۔
 
آجکل ڈی سی کامکس کی یہ سیریز دیکھ رہا ہوں۔ انتہائی زبردست ایکٹنگ، ڈائریکشن اور میوزک۔
TmOi30zt_400x400.jpg

image%2F0953084%2F20210430%2Fob_70390c_capture-d-ecran-2021-04-30-a-08-34.png

کہانی ایک وائرس کے گرد گھومتی ہے جس کی وجہ سے ایک طرف دنیا کے انسان ختم ہو رہے ہیں تو دوسری طرف ہائبرڈ بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ ضرور دیکھیے گا۔ صرف ۸ اقساط ہیں
 
طارق راحیل

ہندی میں بھی دستیاب ہے جلد دیکھیں گے
 
محمد وارث

لائبریرین
میں نے اپنی بیوی کی پُرزور فرمائش پر "عشق جلیبی" ڈرامہ دیکھا ہے۔ 33 اقساط تھیں، رمضان میں روزانہ نشر ہوا تھا لیکن میں نے یوٹیوب پر دیکھا۔ دیکھنے کی وجہ "سسرالی تعصب" ہے، اس ڈرامے میں مزاحیہ سیالکوٹی کریکٹرز بنائے گئے ہیں اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ سیالکوٹ یا سیالکوٹ والوں کی مٹی پلید ہو رہی ہو اور ہماری بیگم خوش نہ ہو سو اس "خوشی" میں ہم بھی خوشی خوشی شریک ہو گئے۔ :)
 
فہیم

ہمارے ایک سابقہ باس جن کی پیدائشی تو کراچی کی تھی پر اباؤ اجداد کا تعلق سیالکوٹ سے تھا خود کو اکثر کہا کرتے تھے "میں منڈا سیالکوٹیاں"
جس پر ان کے کچھ بے تکلف دوست ‘منڈا‘ کو ‘ڈگا‘ سے تبدیل کردیا کرتے تھے:)
 
"ڈھگا" پنجابی میں کثیر مواقع پر استعمال ہو سکتا ہے، لیکن عام طور پر پیار سے بھولے بھالے شخص کو "ڈھگا" کہہ دیا جاتا ہے، طنز کے طور پر تو خیر کچھ مت پوچھیں۔ :)
 
لیکن ہم نے یہ لفظ مخصوص سیالکوٹ کے حوالے سے ہی سنا ہے
کبھی ڈھگا لاہوریا یا ڈھگا فیصل آبادیا سننے کا اتفاق نہیں ہوا :)
 
علی وقار

محفلین
منظور قریشی صاحب کا ایک پُرانا ڈراما

(جس میں انہوں نے روحی بانو مرحومہ کے مقابل ہیرو کا کردار ادا کیا تھا)

اس ڈرامہ میں سر سید احمد خان کے پوتے اور راس مسعود کے صاحب زادے ظفر مسعود بھی جلوہ گر ہوئے جو بعدازاں عین عالم شباب میں قاہرہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہ کہانی بھی حسینہ معین مرحومہ کی تھی اور مجھے لگتا ہے کہ بعد میں جو ڈراما دھوپ کنارے بنایا گیا تھا، اس میں ڈاکٹر کا کردار راحت کاظمی نے ادا کیا تھا اور ساجد حسن صاحب سے قبل یہ ٹرینڈ ظفر مسعود نے سیٹ کیا تھا کہ ایک مزاحیہ کردار ڈاکٹر کے ہمراہ موجود رہتا ہے گو کہ وہ کہانی مختلف تھی۔
5f7a09e3da170.jpg
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
لیکن ہم نے یہ لفظ مخصوص سیالکوٹ کے حوالے سے ہی سنا ہے
کبھی ڈھگا لاہوریا یا ڈھگا فیصل آبادیا سننے کا اتفاق نہیں ہوا :)
یہ عام پنجابی لفظ ہے اور "بیل" کو کہتے ہیں۔ سیالکوٹ کے ساتھ تخصیص کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
یہ عام پنجابی لفظ ہے اور "بیل" کو کہتے ہیں۔ سیالکوٹ کے ساتھ تخصیص کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔ :)
مجھے آپ سے ایک بات اور پوچھنی تھی جس کے لیے پچھلے ایک ہفتے سے سوچ رہا ہوں کہ میسج کرکے پوچھ لوں پر اپنی سستی کاہلی کی وجہ سے سوچ کو عملی جامہ نہیں پہنا پایا۔
بات یہ کہ مجھے کوئی کتاب بتائیں جس میں تفصیل سے مغل بادشاہ اکبر اور اس کے ایجاد کردہ نئے دین کا ذکر تو ہو لیکن ساتھ میں مجد الف ثانی نے کس طرح اس کا قلع قمع کیا وہ بھی ہو۔
ساتھ میں کچھ فکشن بھی ہو تاکہ پڑھتے ہوئے کسی ناول کا سا لطف بھی ملتا رہے۔
 
مشکل سوال ہے، ویسے تو شاید سنجیدہ نوعیت کی کتب مل جائیں، مثال کے طور پر شیخ محمد اکرام کی "کوثر سیریز" کی تین کتابیں برصغیر کی اسی قسم کی تاریخ پر ہیں لیکن ناول کا سا لطف کہاں سے لائیں۔ :)
 
Top