آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

محمد وارث

لائبریرین
میں ان کچھ خوش قسمت پاکستانیوں میں سے ہوں جس نے ابھی تک "ارطغرل" کی ایک بھی قسط نہیں دیکھی بلکہ کوئی ٹریلر، ٹیزر تک نہیں دیکھا۔ یہاں کے تبصرے پڑھتا ہوں تو اپنی "خوش قسمتی" پر خود ہی رشک آتا ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
میں نے ان کچھ خوش قسمت پاکستانیوں میں سے ہوں جس نے ابھی تک "ارطغرل" کی ایک بھی قسط نہیں دیکھی بلکہ کوئی ٹریلر، ٹیزر تک نہیں دیکھا۔ یہاں کے تبصرے پڑھتا ہوں تو اپنی "خوش قسمتی" پر خود ہی رشک آتا ہے۔ :)
آپ نے گزشتہ سال ریکارڈ توڑ شہرت پانے والا ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” بھی نہیں دیکھا تھا۔ آپکی یہی عادتیں تو ہمیں پسند ہیں :)
 
لاریب مرزا

محفلین
پہلی ہی قسط میں damsel in distress سین کو لیں۔ پہلے تو ایسا cliche آئیڈیا ہیرو ہیروئن کو ملانے کا۔ پھر ارطغرل اپنے مکمل شکاری دستے کے ساتھ تھا لیکن میدان میں اتر کر خود ہی زیادہ کو شکست دے دیتا ہے۔ فائٹ سین بھی آجکل کافی بہتر فلمائے جاتے ہیں جبکہ اس کا low budget کا سا انداز تھا
اگر آپ نے ذرا غور کیا ہو تو ہرن کا شکار کرنے کے لیے موصوف اکیلے ہی بھاگ رہے تھے. سو اکیلے ہی میدان میں کودے.

ویسے پہلے سین کے علاوہ حلیمہ اور ارطغرل کے سین بہت بورنگ تھے. ان دونوں کے سین ہم فوراً آگے کر دیتے تھے. :-P
ارطغرل کی چالوں اور لڑائی والے سین اچھے تھے.
 
یاسر حسنین

محفلین
میں نے ان کچھ خوش قسمت پاکستانیوں میں سے ہوں جس نے ابھی تک "ارطغرل" کی ایک بھی قسط نہیں دیکھی بلکہ کوئی ٹریلر، ٹیزر تک نہیں دیکھا۔ یہاں کے تبصرے پڑھتا ہوں تو اپنی "خوش قسمتی" پر خود ہی رشک آتا ہے۔ :)
دیکھا تو میں نے بھی نہیں البتہ Meme بہت دیکھے
 
میں ان کچھ فیصد افراد سے ہوں جنہوں نے حکومتی سرپرستی سے پہلے ہی ارطغرل کے 5 سیزن دیکھ لئے تھے۔ اس میں حلیمہ یا ارطغرل کی داستان کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے جو زیادہ زبردست ہے مگر ہمارے ہم وطنوں کی سوئی اسی کہانی پر ٹکی ہے۔ :)
 
جا ن

محفلین
ارطغرل کی پہلی تین اقساط دیکھ پایا، پسند نہیں آیا اس لیے مزید دیکھنے کا ارادہ نہیں ہے!
مرزا پور، منی ہائسٹ اور سٹرینجر تھنگز کے اگلے سیزن کا منتظر!
 
طارق راحیل

محفلین
انگریزی ترجمہ دردناک حد تک سپاٹ ہے ۔ اردو البتہ بہتر ہے ۔ پہلا سیزن اردو آوازوں کے ساتھ کافی اچھا ہے ۔
باقی سیزن اردو ترجمے کے ساتھ ہیں البتہ ترجمہ قدرے بہتر ہے ۔
عربی ترجمہ اور آوازیں بھی بہت اچھی ہیں ۔
دوسرے سیزن کے اردو ترجمہ (ڈبنگ )کی بھی کوشش کی گئی لیکن آوازیں انتہائی عجیب اور لہجہ بہت غریب استعمال ہوا اس لئے 3 اقساط سے زیادہ دستیاب نہیں
 
طارق راحیل

محفلین
ارطغرل کی پہلی تین اقساط دیکھ پایا، پسند نہیں آیا اس لیے مزید دیکھنے کا ارادہ نہیں ہے!
ہر چیز کا الگ مزا ہوتا ہے لیکن ہر کسی کو ہر چیز پسند نہیں آتی آپ کی بتلائی گئی سیزن میں تھریلر اور جدیدت کا شمول زیادہ ہے سائنس فکشن اور تیز ایکشن آپ کو زیادہ پسند ہے
اس لئے ارطغرل اور یونس ایمرے ٹائپ سیزن آپ کو پسند نہیں آئیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں ان کچھ فیصد افراد سے ہوں جنہوں نے حکومتی سرپرستی سے پہلے ہی ارطغرل کے 5 سیزن دیکھ لئے تھے۔ اس میں حلیمہ یا ارطغرل کی داستان کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے جو زیادہ زبردست ہے مگر ہمارے ہم وطنوں کی سوئی اسی کہانی پر ٹکی ہے۔ :)
5 سیزن مکمل دیکھنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ارطغرل میں مزید بہتری کی گنجائش موجود تھی۔ پہلے سیزن سے تیسرے سیزن تک ہر قسط بہت شوق سے دیکھی ہے۔ چوتھا سیزن کچھ بورنگ تھا اس لئے سکیپ کرکرکے دیکھا۔ پانچواں یعنی آخری سیزن شاندار تھا۔ ارطغرل کے بیٹوں کی ایکٹنگ بھی اس میں کمال کی تھی۔ نیز مکمل سیریز کی آخری قسط کا آخری سین لاجواب تھا۔
 
سیما علی

لائبریرین
آپ نے گزشتہ سال ریکارڈ توڑ شہرت پانے والا ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” بھی نہیں دیکھا تھا۔ آپکی یہی عادتیں تو ہمیں پسند ہیں :)
یہ تو ہم نے کبھی دس منٹ بھی دیکھنا گوارہ نہیں نہ کیا۔
صرف شوشل میڈیا کہ تبصرے پڑھکے اکثر سوچتی کہ یہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔ریکارڈ توڑ سیریل کے ناظرین بھی معیاری ڈرامے دیکھنا بھول گئے ہیں۔
 
آخری تدوین:

باباجی

محفلین
ایمزون کی سیریز ہے carnival row وہ ڈاؤنلوڈ کی ہوئی ہے اس ویک اینڈ پہ دیکھوں گا ۔ ماضی قریب میں نیٹ فلیکس کی سیریز دیکھی تھی away
 
محمد سعد

محفلین
الحمد للہ، میرے گھر میں ٹی وی ہی نہیں ہے۔
پھر آپ ننٹینڈو کس چیز کے ساتھ لگاتے ہیں؟

1024px-Nintendo-Famicom-Console-Set-FL.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
ایک وقت تھا کہ لمبے چوڑے تبصرے لکھ پاتا تھا۔ لیکن ابھی مندرجہ زیل سکرین شاٹ ملاحضہ فرمائیں۔ یہ سات سیریز بے یک وقت دیکھ رہا ہوں۔
1.jpg
 
Top