آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

شہزاد وحید

محفلین
اینڈی کی تو کیا بات تھی لیکن لیئم نے بھی وار آف ڈیمنڈ میں کمال کر دیا۔
ویسے آپ کس قسم کا اینڈ چاہتے تھے؟؟
کوئی ہنسی خوشی والا۔ کرکسس بھی سٹار پلس کے ڈراموں کی طرح کہیں سے زندہ ہو کر آجاتا، اور گینکس دو شادیاں کر لیتا اور سیزر جہنم رسید ہو جاتا کمینہ۔ :D
 

شہزاد وحید

محفلین
ہسٹری چینل پر ایک نئی سیریز شروع ہوئی ہے Vikings کے نام سے۔ ابھی چھ ہی اقساط آئی ہیں۔ چھ کی چھ اتار لی ہیں میں۔ ریٹنگز اور ٹریلرز سے تو اچھی چیز لگ رہی ہے۔
vikings_onesheet_fn.jpeg
 

MughalS

محفلین
کوئی ہنسی خوشی والا۔ کرکسس بھی سٹار پلس کے ڈراموں کی طرح کہیں سے زندہ ہو کر آجاتا، اور گینکس دو شادیاں کر لیتا اور سیزر جہنم رسید ہو جاتا کمینہ۔ :D
گینکس کے ساتھ اچھا نہیں کیا ۔ اس نے تو ہتھیار ہی پھینک دئیے :(
 

افلاطون

محفلین
کوئی ہنسی خوشی والا۔ کرکسس بھی سٹار پلس کے ڈراموں کی طرح کہیں سے زندہ ہو کر آجاتا، اور گینکس دو شادیاں کر لیتا اور سیزر جہنم رسید ہو جاتا کمینہ۔ :D
اب اصل تاریخ کو اتنا تو تبدیل نہیں کر سکتے تھے وہ۔ کراسس، سیزر اور پومپی کی تگڈم کا تو روم کی تاریخ میں بہت اہم کردار ہے۔
 
دیکھنے کو بہت کچھ ہے ٹی وی میں مگر کچھ پرورگرام اتنے گھٹیا بے مزہ اور بورنگ قسم کے ہیں کہ میں حیران ہوں اب تک کیسے چل رہے ہیں

جیو کا پروگرام "ہم سب امید سے ہیں" ، اس قدر گھٹیا پروگرام ہے اور بےمزہ بے کار قسم کی کامیڈی چل رہی ہوتی ہے
جو کسی زاویے سے پاکستانی پروگرام نہیں لگتا بلکہ بھارتی پروگرام زیادہ لگتا ہے
اس پروگرام کو دیکھنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد صرف نئی نئی ماڈلز کو متعارف کرانا ہے ۔۔
اور ہر نئے بھارتی گانے پر تھرڈ کلاس قسم کی پیروڈی بنانا ہے
بات بات پر "ہیں جی " ، "ہیں جی " ۔۔۔۔۔۔ یہ پتا نہیں کونسی کامیڈی ہے

ایک تو پروگرام کا نام ہی بے ہودہ "امید سے ہیں" ۔۔۔ چلو مان لیا کہ ہم اپنے حکمرانوں سے امید کرتے ہیں کہ کچھ اچھا کرینگے
تو یہ پاکستانی معاشرے کے تناظر میں بنائی گئی ہے ، اس میں بھارتی ادکار و اداکاراؤں کی پیروڈی ٹھونسنے کی کیا ضرورت ہے ؟
بھارت سے ہمیں کیا لینا دینا ، ہمیں ان سے کیا امید رکھنی چاہیئے ۔۔
خود بھارتی ثقافت کو ٹھونسنے کی کوشش کرتے ہیں، اور بات میں دعویٰ کرتے ہیں
کہ ہم پاکستانی ہیں

یونس بٹ کو چاہیئے کہ اخبار میں ہی لکھا کرے ، یہ اوور ایکٹنگ کامیڈی پروگرام بند کردے
 

شیزان

لائبریرین
سلطانہ صدیقی اور عمیرہ احمد کے نام اور کام کی وجہ سے "ہم ٹی وی" کا یہ ڈرامہ دیکھ رہے ہیں۔۔
"زندگی گلزار ہے"
Zindagi.jpg
 

S. H. Naqvi

محفلین
بیگم کی معرفت فاطمہ گل دیکھ رہا ہوں، بے چاری فاطمہ گل اسے انصاف ملتے ملتے پھر بہت دور چلا گیا الٹا اسکا بغلول بھائی اقدام قتل کے مقدمے میں پھنس گیا۔ یشران کے مظبوط اعصاب واقعی قابل تعریف ہیں۔ مصطفٰی اپنے کیے کا پھل خوب اچھی طرح کاٹ کر رہا ہے۔ کریم کا کردار قابل تعریف ہے مگر بہت جذباتی ہے۔ سب سے دلچسپ قردار مقدس خاتون کا ہے جس سے کبھی نفرت اور کبھی محبت محسوس ہوتی ہے۔
Fatmag%C3%BCl%27%C3%BCn_Su%C3%A7u_Ne_cover.jpg

safe_image.php

2vj5h.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Da Vinci's Demons دیکھنی شروع کی ہے۔ بے حد دلچسپ ہے، اور کیٹاگری میں میری پسند کی ہے یعنی ایڈوینچر، فینٹسی، مسٹری اور ڈرامہ۔ سٹارز کی دوسری سیریز کی طرح بولڈ نیس ان میں حد سے زیادہ ہے لیکن کہانی دلچسپ ہے۔

da-vincis-demons-poster.jpg
 

افلاطون

محفلین
Da Vinci's Demons دیکھنی شروع کی ہے۔ بے حد دلچسپ ہے، اور کیٹاگری میں میری پسند کی ہے یعنی ایڈوینچر، فینٹسی، مسٹری اور ڈرامہ۔ سٹارز کی دوسری سیریز کی طرح بولڈ نیس ان میں حد سے زیادہ ہے لیکن کہانی دلچسپ ہے۔
DaVinci Code سے متعلق ہے اس کی سٹوری یا علیحدہ ہے؟؟
 

شہزاد وحید

محفلین
MTV Roadies کا دسواں سیزن ختم کیا۔ جمعہ کو اس کی آخری قسط نشر ہوئی تھی اور ہفتہ والے دن میں نے ایم ٹی وی ویب سائیٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھ۔ اس کے پہلے کے نو سیزن میں سے کوئی بھی مکمل نہیں دیکھا تھا میں نے لیکن اس بار دسواں سیزن مکمل دیکھا۔ ایک رئیلٹی ٹی وی شو ہے جس میں Dares اکامپلش کرنی ہوتی ہے۔ لوز ٹالک اس شو کا ایک خاصہ ہے۔

roadies-10-poster.jpg
 
Top