آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

عمر سیف

محفلین
میرے والٹ میں کچھ دینار، کریڈٹ کارڈ، کچھ ضروری رسیدیں، پاکستانی شناختی کارڈ، بحرینی سی پی آر،کچھ وزیٹنگ کارڈ، جم ممبرشپ کارڈ، تین عدد ایک روپے کے پاکستانی سکے جو 1998 سے سنبھال کر رکھے ہیں۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
میرے والٹ میں کچھ دینار، کریڈٹ کارڈ، کچھ ضروری رسیدیں، پاکستانی شناختی کارڈ، بحرینی سی پی آر،کچھ وزیٹنگ کارڈ، جم ممبرشپ کارڈ، تین عدد ایک روپے کے پاکستانی سکے جو 1998 سے سنبھال کر رکھے ہیں۔
پاکستانی سکوں سے اتنی محبت۔ واہ :):):)
 
ملائکہ

محفلین
اب میرے بیگ میں نوٹ بک، پین، میرا والٹ جس میں صرف پیسے ہوتے ہیں، لپ گلوس ، پرفیوم، فیس پاوڈر، یونیوورسٹی کا کارڈ، مختلف آیات کی چھوٹی سی کتاب، ایک پیپر ، ااور پانی کی بوتل:p اور اکثر کھانے کو کوئی بسکٹ یا کینڈی وغیرہ
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس بھی ایک ، دو اور پانچ روپے کے نوٹ پڑے ہوئے ہیں مگر وہ گھر میں رکھے ہیں۔ :):):)
میرے (سابقہ) والٹ میں ابھی بھی چند پچاس کے نوٹ جو متروک ہو گئے ہیں، چند دس روپے اور چند پانچ روپے کے بھی پڑے ہیں۔ ایک بیس روپے کا نوٹ بھی ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
اب میرے بیگ میں نوٹ بک، پین، میرا والٹ جس میں صرف پیسے ہوتے ہیں، لپ گلوس ، پرفیوم، فیس پاوڈر، یونیوورسٹی کا کارڈ، مختلف آیات کی چھوٹی سی کتاب، ایک پیپر ، ااور پانی کی بوتل:p اور اکثر کھانے کو کوئی بسکٹ یا کینڈی وغیرہ
یہ پیسوں والا تو مجھے بھجوا دو، باقی سب کچھ تم رکھ لو۔
 
والٹ ہے ہى نہيں سارى كسر آيفون پورى كرديتا ہے پيسے جيب ميں ركهتا ہوں اس لئے اكثر گم ہوجاتے ہيں۔۔ 500 ريال كے نوٹ تين دفعہ گما چكا ہوں۔۔۔ اب سوچ رہا ہوں كے والٹ ركه لينا چاہئے۔۔
 
زین

لائبریرین
میرے والٹ میں کچھ پیسے ، بیس پچیس وزٹنگ کارڈز، میری اور میرے دو دو ستوں کی پاسپورٹ سائز کی چند تصاویر، کچھ ضروری کاغذات، آفس کارڈوغیرہ ہوتے ہیں
 
والٹ میں کچھ ریال ، ایک عدد اقامہ، دبئی ڈرائیونگ لائسنس، سعودی ڈرائیونگ لائسنس، ویزیٹنگ کارڈ، پاکستانی 5 روپے، ایک ڈالر کا نوٹ جو ابو ظہبی سے جاتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ پہ دیا گیا 1999 میں۔ پاکستانی شناختی کارڈ، بینک کارڈ، اس غریب والٹ میں اور کچھ نہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہمارے والیٹ میں پیسوں کے علاوہ رسیدیں کریڈٹ کارڈز اب تو بچوں کی تصویریں نہیں ورنہ گن پوائنٹ پر لئے جانے سے پہلے بہت ضروری کاغذات اور تصویریں بھی چلی گیں سب سے زیادہ دکھ اپنی اماّں کی تصویر کا ہے جسکی کاپی بھی نہیں ہمارے پاس۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
لائبریری کارڈ، لائسنس، کار انشورنس، ہیلتھ انشورنس، کریڈٹ کارڈ اور اے‌ٹی‌ایم کارڈ، اے‌اے‌اے کارڈ، وائے کارڈ اور بیٹی کی پہلے دن کی تصویر۔
سب کی تصویریں پہلے دن کی ہمیں بہت اچھی لگتی خاص طور پر اپنے بچوں کی پر پاکستان میں گن پوائنٹ پر جب آپ کا والٹ جاتا ہے تو اُن میں یہ قیمتی چیزیں بھی چلی جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
ہماری پڑوسن سارہ کے پرس میں۔۔۔
ایک چھوٹا آئینہ، ایک چھوٹا ہئیر برش، زیادہ سے زیادہ تین لپ اسٹکس، کم از کم دو نیل پالش، ایک نیل کٹر، ایک نیل فائلر، ایک فیس پاؤڈر، سن اسکرین کریم، موبائل اور مزید ایک عدد چھوٹا پرس۔۔۔
اس چھوٹے پرس میں گھر، کار اور لاکر کی چابیاں، چیونگم، ٹافیاں، سپاریاں اور ایک عدد والٹ۔۔۔
اس والٹ میں وزٹنگ کارڈز کی آڑ میں سارے پڑوسیوں کے نمبرز ، مانگے تانگے کے پیسے، بینک القلاش کا اے ٹی ایم کارڈ، فرمائش کرکے خریدی گئی چیزوں کی رسیدیں اور مزید فرمائش کرکے منگوائی جانے والی چیزوں کی فہرست !!!
 
یہ سارہ کے پرس تک رسائی کی روداد سنائی جائے ورنہ
:onthephone::onthephone::onthephone::onthephone::onthephone::onthephone::onthephone::onthephone:
 
سید عمران

محفلین
یہ سارہ کے پرس تک رسائی کی روداد سنائی جائے ورنہ
:onthephone::onthephone::onthephone::onthephone::onthephone::onthephone::onthephone::onthephone:
جیسا کہ آپ جانتی ہیں ہم جہاں جہاں جاتے ہیں وہاں وہاں حسین اپنے دل بچھاتے ہیں۔۔۔
یہ تو پھر ادنیٰ سا حقیر پرس ہے۔۔۔
اور ظاہر ہے جس کی ذات سے دلچسپی ہوگی اس کی ذاتیات سے کیوں نہ ہوگی؟؟؟
 
Top