تعارف آپکا محسن (سعود الحسن)

سعود الحسن

محفلین
محفل نے آخر کار مجھے اپنا محسن تسلیم کر ہی لیا، لہٰزا ہم نے بھی محفل پر احسان کرتے ہوئے اپنا تعارف کرانے کا فیصلہ کر ہی لیا۔

آمید ہے دیر سے (کافی دیر سے) تعارف کرانے پر ڈانٹ اور طنز حسب توفیق سننے کو ملے گا۔ (منظور ہے)۔ ویسے کیا کروں عادت ہے ۔

میں اکثر دیر کر دیتا ہوں ؟؟؟

نام تو آپ حضرات کو پتا ہی ہے کام بتا دیتا ہوں، ویسے تو میں بڑے کام کا بندہ ہوں ، لیکن پیشہ کے اعتبار سے "وکیل" ہوں۔ البتہ مہارت کا شعبہ محصولات (ٹیکسیشن) ہے۔ اور ایک بڑی سی فرم میں ایک چھوٹے سے عہدے پر کام کرتا ہوں۔


کراچی سے تعلق ہے، اور ساری تعلیم بھی یہی کی ہے،

تعلیم جی ہاں تھوڑی بہت ہے۔ ایک تو وکیل ہوں تو آپ سمجھ گئے ہونگے کہ میں نے ایل ایل بی تو کیا ہی ہوگا ۔ ساتھ ساتھ میں نے "بین الاقوامی تعلقات" میں جامعہ کراچی سے بی اے (آنرز) اور ایم اے بھی کیا ہے۔

پڑھنے کا بچپن سے ہی شوق ہے:hatoff: البتہ بچپن ہی سے لکھنے کا چور ہوں ۔ ثبوت یہ ہے کہ اپنی تمام تعلیمی زندگی میں کبھی ہوم ورک نہیں کیا :hatoff: (بس جی غرور کبھی نہیں کیا)۔

ویسے اب آپ ہوم ورک نہ کرنے پر اسکول میں ہونے والے سلوک کی تفصیل میں نہ جائیں تو بہتر ہوگا۔

اور اور اور ، بھئی اب اور کیا بتاوں ، کچھ اور جاننا ہے تو پوچھ لیجیے ۔

برداشت کرنے کا شکریہ
 

امکانات

محفلین
وکیل صیب خوچہ ہم آپ کے دیر سے تعارف کروانے پر خوش ہے اور یہ بات آپ بھی کسی کو نہ بتاو ہم بھی نہیں بتا ئیگا راز کی بات ہے ہماری اس خوشی کو آپ رشوت نہ سمجھنا ڈرتے ہوئے مقدمے سے
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

کئی مہینوں سے آپ کو اجنبی کی طرح اردو محفل میں دیکھ تو رہا تھا۔ اچھا کیا جو آپ نے تعارف کروا دیا۔

وکالت کی بات پھر کبھی سہی۔ اور ہاں "محسن" کا عہدہ مبارک ہو۔
 

زینب

محفلین
خوش آمدید سعودالحسن۔۔۔

ہوم ورک نا کرنے کے بعد کے حالات اپ نا بتایئں ہم خود ہی تمام کہانی نکال لیں گے آخر کو ہم خود بڑ؁ پہنچے ہوئے ہیں
 

سعود الحسن

محفلین
خوش آمدید سعود۔ اور محسن بننے کی مبارکباد بھی

شکریہ اعجاز صاحب،

ویسے آپ کے انٹرویو میں پڑھا کہ آپ جاورہ کے ہیں، اتفاق سے ہمارے ایک دفتر کے دوست کا بھی جاورہ سے تعلق ہے، خاص زکر یہ رہا کہ ان کے ایک رشتہ دار ایک ماہ قبل جاورہ سے آے ہوے تھے لہٰزا ان سے ملاقاتیں رہئیں اور حالات سنے گئے۔
 

سعود الحسن

محفلین
وکیل صیب خوچہ ہم آپ کے دیر سے تعارف کروانے پر خوش ہے اور یہ بات آپ بھی کسی کو نہ بتاو ہم بھی نہیں بتا ئیگا راز کی بات ہے ہماری اس خوشی کو آپ رشوت نہ سمجھنا ڈرتے ہوئے مقدمے سے

جناب امکانات صاحبان، (معزرت کے ساتھ نام کے لحاظ سے جمع کا صیغا (صحیع لکھا ہے؟) استعمال کرنا ہی درست لگتا ہے)۔ ہمارے معاملے کو راز رکھنے کا شکریہ، ویسے آپ پر "مقدمہ " اردو ادب والا ضرور لکھا جاسکتا ہے،
 

سعود الحسن

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

کئی مہینوں سے آپ کو اجنبی کی طرح اردو محفل میں دیکھ تو رہا تھا۔ اچھا کیا جو آپ نے تعارف کروا دیا۔

وکالت کی بات پھر کبھی سہی۔ اور ہاں "محسن" کا عہدہ مبارک ہو۔

شکریہ شمشاد صاحب،

ویسے آپ نے ہمیں صرف اجنبی کی طرح ہی دیکھا، ہم تو محفل میں مبتدی اور معاون کی طرح بھی پھرتے رہے ہیں۔ (دیکھی ہماری ڈھٹائی)

وکالت کی بات پھر کبھی نہیں سہی ، ورنہ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ورنہ کیا جی ہم "وکالت" کی وکالت شروع کردیں گے۔۔۔۔
 

سعود الحسن

محفلین
خوش آمدید سعودالحسن۔۔۔

ہوم ورک نا کرنے کے بعد کے حالات اپ نا بتایئں ہم خود ہی تمام کہانی نکال لیں گے آخر کو ہم خود بڑ؁ پہنچے ہوئے ہیں

شکریہ خوش آمدید کا،

میں شرط لگا سکتا ہوں ، آپ مجھ سے زیادہ پہنچی ہوئی نہیں ہوسکتی (اس معاملہ میں) ، ورنہ آپکی پہنچ کا مجھے اندازہ نہیں ہے۔
 

سعود الحسن

محفلین
محسن حجازی صاحب ، لگتا ہے آپ کو محفل میں ایک اور محسن کا آنا پسند نہیں آیا ، ورنہ صرف شکریہ پر اکتفا نہ کرتے ،:grin::grin::grin:
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی آپ نے پہچانا نہیں یہ زینب آپ کے اسکول میں ہیڈ مسٹریس تھی، اس لیے اسے سب معلوم ہے۔
 

سعود الحسن

محفلین
سعود بھائی آپ نے پہچانا نہیں یہ زینب آپ کے اسکول میں ہیڈ مسٹریس تھی، اس لیے اسے سب معلوم ہے۔

ہمارے اسکول میں تو ایک ہیڈ ماسٹر صاحب ہوا کرتے تھے، صدیق صاحب ، کم از کم 150 کلو تو وزن ہوگا، اب ہاتھوں کے وزن کا اندازہ آپ خود کر لیں، کبھی کبھی مارتے تھے لیکن خوب مارتے تھے ، بندہ واقعی بندہ بن جاتا تھا۔

زینب اور صدیق صاحب ،

ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ، اگر اوپر بنائی گئی تفصیل کے بعد زینب کو اعتراض نہ ہو:hatoff::hatoff:
 

حسن علوی

محفلین
خوش آمدید جناب۔ اب سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کو سعود کہوں کہ ایک سعود جی پہلے ہی موجود ہیں یا پھر حسن کہہ کر پکاروں کہ خود کلامی کا شائبہ ہونے لگتا ھے:)
بحرحال تعارف دلچسپ ھے امید ھے بندے بھی آپ دلچسپ ہی ہونگے:grin:
 
Top