تعارف آپکا محسن (سعود الحسن)

سعود الحسن

محفلین
خوش آمدید جناب۔ اب سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کو سعود کہوں کہ ایک سعود جی پہلے ہی موجود ہیں یا پھر حسن کہہ کر پکاروں کہ خود کلامی کا شائبہ ہونے لگتا ھے:)
بحرحال تعارف دلچسپ ھے امید ھے بندے بھی آپ دلچسپ ہی ہونگے:grin:

جو مزاج یار (غلط مطلب نہ لے لیجیے گا) میں آے

دلچسپ کا تو تو پتا نہیں پر بندے دا پتر ضرور ہوں
 
مغزل

محفلین
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ۔۔
یعنی محسن کے مسند پر براجمان ہونے کے بعد ۔۔
موصوف تعارف پرآمادہ ہوئے ہیں۔۔
بہر کیف۔
باسی خوش آمدید اور تازہ مبارک محسن بننے پر
 
حسن علوی

محفلین
جو مزاج یار (غلط مطلب نہ لے لیجیے گا) میں آے

دلچسپ کا تو تو پتا نہیں پر بندے دا پتر ضرور ہوں

غلط مطلب لینے کا تو سوال ہی نہیں حضرت اور رہی بات مزاج کی تو مزاج تھوڑا ظریفانہ ھے تو حضرت کسی بھی کسی بات کو دل پر مت لیجیئے گا:)
 
سعود الحسن

محفلین
غلط مطلب لینے کا تو سوال ہی نہیں حضرت اور رہی بات مزاج کی تو مزاج تھوڑا ظریفانہ ھے تو حضرت کسی بھی کسی بات کو دل پر مت لیجیئے گا:)

جناب بے فکر رہیے بندہ کے پاس دل ہے ہی نہیں، دماغ سے ہی کام چلا لیتا ہوں،

حتاکہ غصہ بھی دماغ سے پوچھ کر ہی ہوتا ہوں،

آمید ہے شکایت نہیں ہوگی۔:hatoff:
 
سعود الحسن

محفلین
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ۔۔
یعنی محسن کے مسند پر براجمان ہونے کے بعد ۔۔
موصوف تعارف پرآمادہ ہوئے ہیں۔۔
بہر کیف۔
باسی خوش آمدید اور تازہ مبارک محسن بننے پر

بس جناب مغل صاحب، بندہ کا ارادہ تو "ماہر" تک جانے کا تھا لیکن "محسن" بننے کے بعد احسان کی اہمیت کا آواگون حاصل ہوا تو ارادہ بدل دیا۔
 
امکانات

محفلین
جناب امکانات صاحبان، (معزرت کے ساتھ نام کے لحاظ سے جمع کا صیغا (صحیع لکھا ہے؟) استعمال کرنا ہی درست لگتا ہے)۔ ہمارے معاملے کو راز رکھنے کا شکریہ، ویسے آپ پر "مقدمہ " اردو ادب والا ضرور لکھا جاسکتا ہے،

یعنی مقدمے بازی سے آپ باز نہیں آئیں گے وکالت کو دفتر تک رکھیں اس پریشانی کو سر پر مسلط نہ کریں
 
مغزل

محفلین
سعود الحسن صاحب
خاصی خوشگوار شخصیت ہیں آپ ۔
تکلم کا شرف حاصل ہونے پر بزعمِ خود نازاں ہوں۔
امید ہے آپ ایسی ہستی کی یہاں موجودگی ہمارے لیئے راہنما
ثابت ہوگی، اپنی نگارشات اور دل موہ لینے والی تحاریر سے
مجھ ایسے کو کسبِ فیض کا موقع فراہم کرتے رہیے گا۔
امید ہے بہت جلد آپ سے دوبدو شرف ِ ملاقات حاصل ہوگا،
ایک وضاح کہ مادری زبان اردو نہ ہونے کی احساسِ کمتری میں
مبتلا ہوں ۔۔ سو جو لفظ سیکھتا ہوں یہاں (فورم) دل کے پھپھولے پھوڑنے
چلا آتا ہوں۔۔ یقیناً بہت احباب چیں بہ جبیں ہوتے ہیں ۔۔ مگر کیا کیا جائے
کہ اپنی اذلی طفلِ مکتب ہونے کے خول سے باہر نہیں آسکتا،
سو گفتگو میں کہیں بھی آپ یہ خیال کیجئے کہ آپ کی شان میں کوئی بھی لفظی
معنوی اور تقدیمی غلطی سرزد ہوئی ہے اطلاع کرکے ممنون ومتشکر ہونے کا موقع فراہم کیجئے گا۔
والسلام
ہنوز ’’ مکتب‘‘ دوراست
م۔م۔مغل
 
مغل صاحب، پہلے تو ذرا رکیے میں آپ سے کلام کے لیے نیچے تو اتر آوں (آپ نے تو مجھے ایم سی بی ٹاور پر چڑھا دیا)، جی ، ہاں اب صحیح ہے، پاؤں زمین پر لگ گئے۔

باقی احوال یہ ہے کہ ہماری طبعیت کی خوشگواری ، اکثر دوسروں کی طبعیت پر منحصر ہوتی ہے، سو آپ نے ہمیں خوشگوار طبعیت کا پایا تو یہ آپ کی طبعیت کا پرتو ہے ، میرا کمال نہیں۔ (طبعیت کی تکرار زیادہ نہیں ہوگئی)۔

حضرت اگر آپ باہمی کلام پر نازاں ہیں، تو ہمیں بھی ناز اُٹھانے والا پائیں گے۔

جہاں تک بات رہ گئی ہستی کی تو جناب ہم تو "ایک" ہی ہستی کے قائل ہیں، باقی سب تو مایہ ہے، چاہے ہم ہوں یا آپ۔

ملاقات؟؟؟ بندہ حکم کا غلام ہے،

جناب اردو کے مادری زبان ہونے سے کیا ہوتا ہے، آپ ہم سے زیادہ ناموں سے واقف ہوگے جن کے اردو میں لکھے کی وجہ سے ہم اردو کے مادری زبان ہونے پر نازاں ہیں، (آہ فراز)

جناب میں تو اس بات کا قائل ہوں کہ الفاظ سے زیادہ وزن خیال کا ہوتا ہے۔ آپ کے الفاظ جتنے ہی وزنی کیوں نہ ہوں اگر خیال وزنی نہ ہوں تو کبھی پائیدار اثر نہیں رکھ سکتا۔

باقی یہ کہ آپ اپنی راہ پر لگے رہیے، ہمیں تو آپ کی اس عمر میں یہ اُٹھان دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
 
Top