آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
تو ظفری شعر وہیں پھینک غزل ساتھ لے آئے گا کہ کچھ ہاتھ ہی آئے گا شعر تو دوسروں تک پہنچتے ہیں۔

ہاں یہ بھی صیح کہا علوی نے ۔۔۔۔ اگر ایک دو شعر کے بدلے پُوری ایک “غزل“ مل رہی ہے تو کیا بُرا ہے ۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
اچھا ی تو بتائیں کہ قیصرانی نے آج کیا پکایا ہوگا ؟ اور پڑوس سے کیا آیا ہوگا؟
میرے خیال میں قیصرانی نے آج دال پکائی ہے۔
 

رضوان

محفلین
ظفری نے کہا:
محب علوی نے کہا:
تو ظفری شعر وہیں پھینک غزل ساتھ لے آئے گا کہ کچھ ہاتھ ہی آئے گا شعر تو دوسروں تک پہنچتے ہیں۔

ہاں یہ بھی صیح کہا علوی نے ۔۔۔۔ اگر ایک دو شعر کے بدلے پُوری ایک “غزل“ مل رہی ہے تو کیا بُرا ہے ۔ :wink:
یہ نیتیں ہیں تمہاری تبھی تو کوئی غزل نہیں اترتی ۔
خالی مسدس ہی چل رہی ہے۔۔۔۔۔۔
کبھی پینے پلانے پہ جھگڑا
کبھی گھوڑا آگے بڑھانے پہ جھگڑا
 
ظفری نے کہا:
محب علوی نے کہا:
تو ظفری شعر وہیں پھینک غزل ساتھ لے آئے گا کہ کچھ ہاتھ ہی آئے گا شعر تو دوسروں تک پہنچتے ہیں۔

ہاں یہ بھی صیح کہا علوی نے ۔۔۔۔ اگر ایک دو شعر کے بدلے پُوری ایک “غزل“ مل رہی ہے تو کیا بُرا ہے ۔ :wink:

ایسے میں ظفری اگر کوئی باذوق مجمع میں سے یہ مصرعہ پڑھ دے تو کیا ہو

“غزل“ اس نے چھیڑی ذرا مجھے “ساز“ دینا
 

ظفری

لائبریرین
رضوان بھائی ۔۔۔۔ کیوں گھبراتے ہو ۔۔۔ اس معرکہ میں تو ایسا ہوتا ہی ہے ۔۔۔۔ تھوڑی کوشش کرو تو اسی میکدے کے ہی ہو کر رہ جاؤ گے ۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
رضوان نے کہا:
یہ نیتیں ہیں تمہاری تبھی تو کوئی غزل نہیں اترتی ۔
خالی مسدس ہی چل رہی ہے۔۔۔۔۔۔
کبھی پینے پلانے پہ جھگڑا
کبھی گھوڑا آگے بڑھانے پہ جھگڑا
اب کیا کہوں کہ ۔۔ غزل کہنے اور غزل سُننے میں بہت فرق ہوتا ہے ۔ :wink:
 
اہل محفل کو آداب ۔

میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ یہ موجودہ نام ہمارے اس مشہور دھاگے کے لیے " سبز قدم " ثابت ہوا ہے ۔ میری جناب زکریا بھائي اور شمشاد بھائی سے گزارش ہے کہ وہ اس دھاگے کو اس کا سابقہ نام دوبارہ دے دیجیے ۔ شاید کہ اس دھاگے کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں ۔ میری یہ مودبانہ گزارش سمجھی جائے ۔ امید ہے کہ آپ لوگ میری بات ضرور مانیں گے ۔ شکریہ !

زیادہ آداب و دعا
 

قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، ویسے میں‌ نے یہ بات محسوس کی ہے جو ابھی آپ نے بتائی، اصل میں‌ ہم لوگ نفسیاتی طور پر “آنے والا کون“ کے فقرے سے وابستہ ہو چکے ہیں۔ امید ہے کہ کچھ دنوں‌ میں اس کو بھی “مقامیا“ لیں گے :)
بےبی ہاتھی
 

رضوان

محفلین
شمیل اصل میں شمشاد اور ماوراء کی کمی ہے اس وجہ سے سونا سونا لگ رہا ہے۔
کیوں سارا اور قیصرانی آپ لوگ کیا کہتے ہیں۔
 
زکریا بھائي : کیا آپ ایسا محسوس نہیں کر رہے کہ اس دھاگے کی ایک اہمیت تھی ۔ وہ جاتی رہی ہے ۔ لوگ نادانستہ طور پر بھی کسی نہ کسی کا نام پکار لیا کرتے تھے ۔ پر اب ایسا نہیں رہا ہے ۔ لوگ اب یہاں پر ویسی عام باتیں نہیں کر رہے ۔ اور نہ ہی کسی آنے والے کو بلایا جا رہا ہے اور نہ ہی اس سے کوئي سوال کیا جا رہا ہے ۔ جیسا کہ پہلے ہوتا تھا ۔ دیکھیں نہ میں یہاں ایک گھنٹے سے ہوں پر کسی نے اس دھاگے پر آ کر مجھ سے سلام دعا نہ کی اور نہ ہی " آنے والے کا نام پریڈیکٹ کیا ہے ۔ میں چاہتا ہوں " آنے والا کون 4 کو دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل سکیں ۔ " آنے والا کون " کی ڈور اس محفل کے لے ایک لیجینڈ سی بن گئي ہے ۔ ہر میمبر جتنے بھی عرصے بعد آتا ہے وہ اس کی خاصیت کو پہچانتا ہے ۔ جیسا کہ میرے ساتھ ہوا ۔ میں ستمبر میں یہاں پر آیا تھا اور پہلے نہ ہونے کے برابر آیا کرتا تھا ۔ لیکن میں جانتا تھا کہ جب کبھی بھی اس محفل میں جانا ہے تو پہلے کس ڈور پر جانا ہے اور وہ تھی " آنے والا کون ؟ "

اب میں صبح ہی سے آر ایس ایس ریڈر کے ذریعے دیکھ رہا ہوں اور محسوس کر رہا ہوں کہ اس ڈور پر ویسی باتیں نہیں ہوتی جو پہلے ہوا کرتی ہیں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، شمشاد بھائی کے بغیر تو محفل کافی سونی سونی سی لگتی ہے۔ ماوراء کچھ پھلجڑیاں چھوڑ دیا کرتی ہے، لیکن ابھی اس کا موڈ خراب ہے۔ تو اس سلسلے میں مزید کیا کہ سکتے ہیں، سوائے اس کے کہ سارا شاید کچھ ماوراء‌کا بتا سکیں۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
شمیل کی بات میں وزن ہے۔ اب اراکین آتے تو ہیں، باتیں بھی ہو رہی ہیں لیکن آئیندہ آنے والے کو نہیں پکارا جا رہا، اور وہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اس کا نام “ آنے والا کون؟ “ ہی ہو۔

پرانے اراکین کو تو معلوم ہے کہ یہ کون سا دھاگہ ہے اور کہاں سے آیا ہے لیکن نئے اراکین تو بالکل نہیں جان پائیں گے۔

اب جس جس کا بھی نام دائیں طرف جگمگا رہا ہے وہ اپنے اپنے مشورے سے نوازتا جائے - باری باری
 

رضوان

محفلین
میں موجودہ نام سے متفق ہوں بات تو آپ اور شمیل کی بے شک وزن دار ہے۔ :lol:
اب ماوراء کا نام جگمگا رہا ہے بلکہ چکا چوند کیے دے رہا ہے۔ اب ماوراء آ کر کہہ دے گی کہ میری بات اسکی سمجھ میں نہیں آئی :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
ماورا تو آپ کی بات سمجھ کر چلی ہی گئی۔

محب اور ظفری کی آرا کا انتظار ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
بھئی ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے کہ اس دھاگے کا نا م مناسب نہیں ۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ “آنے والا کون“ سے مراد اگلےآنے والے رُکنِ محفل کے بارے میں اندازہ لگانا تھا ۔ مگر وہاں بات کہاں سے کہاں چلی جاتی تھی تو سوچا کہ کوئی ایسا تانا بانا یا دھاگہ کھولا جائے جہاں ہم جی بھر کے اپنی بات کرسکیں جو کہ “ آنے والا کون “ کے دھاگے پر کرتے تھے اور اگر کسی کو بلانا ہے تو یہاں بھی ہم کسی کو بُلا سکتے ہیں جیسا کہ ابھی شمشاد بھائی نے کیا ۔ بس بات سمجھ میں آنی چاہیئےاور ابھی تک تو گفتگو بلکل اپنے ڈھب پر جا رہی ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
جی، شمشاد بھائی کے بغیر تو محفل کافی سونی سونی سی لگتی ہے۔ ماوراء کچھ پھلجڑیاں چھوڑ دیا کرتی ہے، لیکن ابھی اس کا موڈ خراب ہے۔ تو اس سلسلے میں مزید کیا کہ سکتے ہیں، سوائے اس کے کہ سارا شاید کچھ ماوراء‌کا بتا سکیں۔
بےبی ہاتھی

~~
قیصرانی، کیا آپ نے میرے موڈ کی خبر کسی اخبار میں پڑھی تھی؟؟

رضوان، مجھے آپ کی بات سمجھ آ گئی ہے۔

اب کوئی بھی آ جائے۔

~~
 

تیشہ

محفلین
رضوان نے کہا:
باجو بہت دیر سے آپ نے بتایا ہے۔ کل رات یہاں پہنچ چکا ہے اور ابھی کراچی ہے پرسوں میرے ساتھ جائے گا اور واپسی ہوگی اگست میں اس وقت ضرور بتاؤں گا آپ کو۔ :oops:


:oops: مطلب مجھے دیر ہوگئی ، :? چلیں خیر کوئی بات نہیں ، ہاں مجھے واپسی کا بتائیے گا اگر زبیر کے پاس زیادہ سامان نہ ہوا تو مجھے چار ، پانچ سوٹ ، اور کچھ شاعری کی بکس منگوانی ہیں ، اور زیادہ کچھ نہیں :p :lol:
اگر اسکا موڈ ہوا لانے کا تو ،
 

تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
جی، شمشاد بھائی کے بغیر تو محفل کافی سونی سونی سی لگتی ہے۔ ماوراء کچھ پھلجڑیاں چھوڑ دیا کرتی ہے، لیکن ابھی اس کا موڈ خراب ہے۔ تو اس سلسلے میں مزید کیا کہ سکتے ہیں، سوائے اس کے کہ سارا شاید کچھ ماوراء‌کا بتا سکیں۔
بےبی ہاتھی

~~
قیصرانی، کیا آپ نے میرے موڈ کی خبر کسی اخبار میں پڑھی تھی؟؟

رضوان، مجھے آپ کی بات سمجھ آ گئی ہے۔

اب کوئی بھی آ جائے۔

~~


:? میری چھٹی حس ِ مجھے بتارہی ہے چیخ چیخ کے کہ کچھ چل رہا ہے :p :lol: کچھ ایسا جو مجھے تم بتا نہیں رہی مگر کچھ تو ہے ، مانو یا نہ مانو ، کچھ ہے ضرور ان دنوں ،
یہ الگ بات ، رابطہ میرا تمھارا کم ہوا ، مگر شاید قیصرانی کی طرح مجھے بھی ٹیلی پیتھی آتی ہے :lol: :lol: :lol:
یہ اتنی چپ چپ آجکل ، آن لائن رہ کر بھی پوسٹ کم کرنا ، :? دھیان ہوتے ہوئے بھی کھوئی ہوئی ؟ ؟ :p :? :wink: ورنہ تم اور ایسے چپ چپ ، اور ایسے موڈ میں ؟ :?
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top