آپا سیما سے ملاقات کا احوال

ظفری

لائبریرین
سمجھ نہیں آرہا کہ کہاں سے شروعات کروں کہ عرصہ ہوا کچھ لکھا نہیں ۔ زمانے کی گردش نے کچھ ایسا حال کیا کہ محفل کا کیا اپنا ہی پتا بھول گئے ۔ :atwitsend:
سیما علی آپا نے ان گنت بار محفل پر آنے کا کہا ۔ مگر مصروفیات کا اپنا مزاج تھا ۔ بہت کم اجازت دی کی محفل پر حاضری دی جائے ۔ لکھنے کی صلاحیت کے سب سُوتے خشک ہوگئے ۔ شاعر ی خوا ب ہوگئی ۔ نثر خیال بن گئی ۔ دوست احبا ب بھی اپنی نئی ذمہ داریوں میں ایسے گھرے کی وہ بھی محفل کو خیر آباد کہہ گئے ۔ کچھ اپنی پرانی ذمہ داریوں کو نئی ذمہ داریوں میں بدلنے کی کوشش میں لگے رہے ۔ ( معلوم نہیں کہ وہ کہاں تک کامیاب ہوئے ۔ ):thinking:
پاکستان ایک عرصہ بعد آنا ہوا تو سیما علی آپا نے بہت تاکید سے ملاقات کا کہا ۔ آپا سے وعدہ کرلیا اور آپا نے کراچی جیمخانہ میں برنچ کا اہتما م کیا ۔ اور بروز اتوار 10 ستمبر 2023 کو یہ دعوت رکھی گئی ۔ ملاقات میں فہیم ، شعیب صفدر ، سید عمران ،مابدولت ، ہمارے چھوٹے بھائی صاحب اور سیما علی آپا کی ایک دوست مدعوتھیں۔
عمرہ کے بعد ہمارے نایاب بالوں پر افزائش ِ نسل کا قحط پڑا ہوا تھا ۔ بڑی مشکل سے بالوں سے کھینچ کھینچ کر سر پر جمانے کی کوشش کی۔اس کوشش میں دو چار نازک بال شیہد بھی ہوئے ۔ مگر ہمارا کام بن گیا کہ سر پر کھنگی کرنے کی گنجائش پیدا ہوگئی ۔
اتوار کی صبح فہیم کی کال آگئی کہ میں روانہ ہوگیا ہوں ۔ آپ بھی نکل کھڑے ہوں ۔ سو ہم اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ اس کی کار میں کراچی جیمخانہ روانہ ہوگئے ۔ مگر باربار عبقی شیشے میں اپنے بالوں کی سیٹنگ دیکھنا نہیں بھولے ۔
جیمخانہ پہنچ کر آپا کو کال کیا ۔ وہ گیٹ تک آئیں ۔ ان سے پہلی بالمشافہ ملاقات کا شرف ہمیں حاصل ہوا ۔ انہیں انتہائی شفیق اور ملنسار پایا ۔ یہ محسوس ہی نہیں ہوا کہ ان سے ہماری یہ پہلی ملاقات ہے ۔ دریں اثناء فہیم ، سید عمران بھی آن پہنچے۔ اور ہم آپا کی مہمان نوازی میں جیمخانہ کے ڈائننگ روم کی طرف روانہ ہوئے ۔ وہاں آپا نے پہلے سے ہی ہمارے لیئے ایک میز رزیریو کی ہوئی تھی ۔ آپا کے بیحد اصرار پر ہم مہمانِ خصوصی کے کرسی براجمان ہوئے ۔ کچھ دیر بعد شعیب صفدر نے بھی ہمیں جوائن کرلیا ۔
آپا اور سید عمران کے علاوہ ہماری شعیب اور فہیم سے پہلے بھی ملاقات ہوچکی تھی ۔ شاید یہ تیسری ملاقات تھی مگر اس ملاقات میں 9 برس کا تعطل تھا۔ گفتگو کا آغاز ہوئے ۔ آپا کو دھیمے لہجے میں بات کرنے کی عادت تھی ۔ ہم کو ان کا انداز بہت بھایا ۔ پہلی پہل گفتگو تھی ۔ اس لیئے زیادہ تر محفل کی تاریخ اور کراچی کے جغرافیے پر بات ہوئی ۔ کچھ موضوعات کے پٹارے کھلے مگر ملاقات کی ایکساٹمنٹ کی وجہ ان کو ادھورا چھوڑ نا پڑا ۔ اسی دوران برنچ کا آغاز ہوگیا ۔ اور ہم سب نے اپنی پلیٹیں بینک کے سامنے کھڑے ہوئے گارڈز کی طرح ہاتھوں میں پکڑ لیں ۔ ڈیشز بہت لذیذ تھیں ۔ سویٹ ڈیشز کا بھی اہتما م تھا ۔ہم اور آپا کھانے کے دوران گفتگو میں محو رہے ۔ہم اپنی دوسری باری پر اٹھے اور فہیم کو کہا کہ آپ بھی چلیں تو معلوم ہوا کہ وہ اپنی تیسری باری پوری کر رہے ہیں ۔ پتا نہیں بندہ کب گیا اور کب آیا کچھ معلوم نہیں ہوا ۔ ڈائنگ ہال میں حسبِ توقع بہت شور تھا ۔ ہم سب احباب ایک دوسرے بمشکل سن پا رہے تھے ۔ بہرحال اپنی بات ایک دوسرے کو پہنچانے کی کوشش کرتے رہے ۔ سید عمران اور شعیب صاحب سے بھی گفتگو ہوئی ۔ اور محفل کی پرانی یادوں کا بھی تازہ کیا ۔ ( یاد رہے کہ لفظ" پرانی" سے کوئی غلط فہمی نہ رہے ۔ ساتھ میں" یاد یں " لگا نا نہ بھولیئے گا )۔ آپا سے ملکر واقعی بہت اچھا لگا ۔ ان کا خلوص بہت قابل ِ ستائش تھا ۔ ان سے دوسری ملاقات کا بھی اہتمام کرنا ضروری ٹہرا۔
( جاری ہے )
 

فہیم

لائبریرین
ہمارا پروگرام تو ظفری بھائی کی رہائش دیکھتے ہوئے ہائی وے پر ہی کہیں ملاقات رکھنے کا تھا۔
پھر معلوم ہوا کہ سیما آپی نے ظفری بھائی کو ملاقات کا کہا ہے ۔
ہماری سیما آپی سے پہلے محفل پر سلام دعا ہی تھی فون پر پہلی بار بات ہوئی تو لگا ہی نہیں کہ پہلی بار بات ہورہی ہے۔ اللہ سلامت رکھے آپی بہت ملنسار اور شفیق شخصیت کی مالک ہیں۔
اور پھر آپی کے حکم کے مطابق پروگرام ہائی سے وے کراچی جیم خانہ اور ڈنر سے برنچ پر منتقل ہوگیا۔
اور اس طرح آج یہ ملاقات عمل میں آئی۔ جو کہ زیادہ طویل تو نہیں لیکن بہت زبردست رہی۔
ظفری بھائی ماشاءاللہ ابھی تک پہلے کی طرح جوان ہی معلوم ہوئے۔ باتوں کے ساتھ ساتھ جسمانی فٹنس بھی وہی پرانی والی معلوم ہوتی ہے :giggle:

باقی ملاقات کی میزبانی سیما آپی نے پہلے ہی ایموشنل بلیک میل کر کے اپنے ذمے لے رکھی تھی:) اور جس طرح انہوں نے میربانی کی اس محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ کی کمی معلوم پڑتی ہے :)
 

سیما علی

لائبریرین
پاکستان ایک عرصہ بعد آنا ہوا تو @سیما علی آپا نے بہت تاکید سے ملاقات کا کہا ۔ آپا سے وعدہ کرلیا اور آپا نے کراچی جیمخانہ میں برنچ کا اہتما م کیا ۔ اور بروز اتوار 10 ستمبر 2023 کو یہ دعوت رکھی گئی ۔ ملاقات میں @فہیم ، @شعیب صفدر ، @سید عمران ،مابدولت ، ہمارے چھوٹے بھائی صاحب اور @سیما علی آپا کی ایک دوست مدعوتھیں۔
ظفری صد شکر کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ۔۔۔۔پہلے تو بہت شکریہ کہ آپ نے ہماری دعوت قبول کی اور ان شاء اللہ ایک مرتبہ اور روانگی سے قبل ملاقات ہونی چاہیے ۔۔
آپ اسم بامسمی ہیں ۔۔ماشاء اللہ اپنے لفظوں کی طر ح نکھرے نکھرے شفاف ۔۔۔سلامت رہیے ۔۔ہمیں لکھنے / ظاہری میں بھی ہمارے رضا جیسے لگے ۔۔۔ ڈھئروں دعائیں ۔۔🥰🥰🥰🥰
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ظفری بھائی ماشاءاللہ ابھی تک پہلے کی طرح جوان ہی معلوم ہوئے۔ باتوں کے ساتھ ساتھ جسمانی فٹنس بھی وہی پرانی والی معلوم ہوتی ہے :giggle:

باقی ملاقات کی میزبانی سیما آپی نے پہلے ہی ایموشنل بلیک میل کر کے اپنے ذمے لے رکھی تھی:) اور جس طرح انہوں نے میربانی کی اس محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ کی کمی معلوم پڑتی ہے
جیتے رہیے فہیم اورآپ نے بالکل درست کہا ظفری ماشاء اللہ بالکل اپنے لفظوں کی نفیس ہیں ۔۔۔
اپنے ہی ایموشنل بلیک میلنگ کرسکتے ہیں کیونکہ یہ محفل ایک خاندان جیسی ہے ۔۔وہ دنیاکے کسی کونے پہ رہتا ہو۔۔اردو محفل کے توسط سے جڑا ہے ۔۔۔سلامت رہے ہماری یہ اردو محفل آمین
 

ظفری

لائبریرین
باقی ملاقات کی میزبانی سیما آپی نے پہلے ہی ایموشنل بلیک میل کر کے اپنے ذمے لے رکھی تھی:) اور جس طرح انہوں نے میربانی کی اس محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ کی کمی معلوم پڑتی ہے :)
یقین مانیں کہ میزبانی کے فریضہ کا اعادہ ہم نے کیا ہوا تھا ۔ مگر آپا کے سامنے جرات نہیں ہوئی کہ ہم آگے بڑھیں کہ وہ جس محبت اور خلوص کا مظاہرہ کر رہیں تھیں ۔ اسے دیکھ اندازہ ہوا کہ وہ اس ملاقات سے بہت خوش ہیں ۔ اللہ انہیں خوش رکھے اور ڈھیروں خوشیاں دکھائے ۔ آمین
( کاش میرے سارے دوست بھی آپا کی طرح ہوجائیں :praying:)
 

ظفری

لائبریرین
ظفری صد شکر کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ۔۔۔۔پہلے تو بہت شکریہ کہ آپ نے ہماری دعوت قبول کی اور ان شاء اللہ ایک مرتبہ اور روانگی سے قبل ملاقات ہونی چاہیے ۔۔
آپ اسم بامسمی ہیں ۔۔ماشاء اللہ اپنے لفظوں کی طر ح نکھرے نکھرے شفاف ۔۔۔سلامت رہیے ۔۔ہمیں لکھنے اور ظاہری میں بھی ہمارے رضا جیسے ۔۔۔ ڈھئروں دعائیں ۔۔🥰🥰🥰🥰
شکریہ آپا ۔ گھر آنے کے بعد بھی آپ کی مہمان نوازی کا ذکر جاری رہا ۔ ان شاءاللہ ایک اور ملاقات ضرور ہوگی ۔ :thumbsup:
 

سیما علی

لائبریرین
شکریہ آپا ۔ گھر آنے کے بعد بھی آپ کی مہمان نوازی کا ذکر جاری رہا ۔ ان شاءاللہ ایک اور ملاقات ضرور ہوگی ۔ :thumbsup:
ان شاء اللہ آپکو اندازہ ہی نہیں ہمیں کتنی خوشی ہورہی آپکے دوبارہ لکھنے سے ۔۔۔یقین کریں ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم نے رضا کو کچھ کہا اور انھوں نے ہماری بات مان لی ہے انگریزی تو لکھتے ہیں پر اردو میں ایک مرتبہ زبردستی خط لکھوایا ہم نے وہ بڑا مزیدار ہے کبھئ کچھ حصے شریک محفل کریں گے ۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
انہیں انتہائی شفیق اور ملنسار پایا ۔ یہ محسوس ہی نہیں ہوا کہ ان سے ہماری یہ پہلی ملاقات ہے ۔

ہماری سیما آپی سے پہلے محفل پر سلام دعا ہی تھی فون پر پہلی بار بات ہوئی تو لگا ہی نہیں کہ پہلی بار بات ہورہی ہے۔ اللہ سلامت رکھے آپی بہت ملنسار اور شفیق شخصیت کی مالک ہیں۔
جتنی سیما علی کی تعریفیں ہو رہی ہیں لگتا ہے ملاقات کرنی ہی پڑے گی۔ میرا کراچی جانا تو مشکل ہے (پچھلے 45 سال میں دو دفعہ گیا ہوں) دیکھتے ہیں ان کا امریکا آنا کب ہوتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
جتنی @سیما علی کی تعریفیں ہو رہی ہیں لگتا ہے ملاقات کرنی ہی پڑے گی۔ میرا کراچی جانا تو مشکل ہے (پچھلے 45 سال میں دو دفعہ گیا ہوں) دیکھتے ہیں ان کا امریکا آنا کب ہوتا ہے۔
ضرور ضرور ہمیں بھی اشتیاق ہے آپ سے ملنے کا آج آپکا ذکر خیر رہا اردو محفل کے حوالے سے آپکی خدمات کے حوالے سے۔۔
 
Top