آٹے کی جنگ

محسن حجازی

محفلین
پنجاب حکومت کے خلاف ہونے والی سازشوں کے بارے میں کافی دنوں سے نظر رکھے ہوئے ہوں اور میری ذاتی رائے یہ بن رہی تھی کہ پنجاب حکومت کے لیے فلورملز کے خلاف سخت ترین کاروائی کے بعد سے حالات خراب ہوتے چلے گئے ہیں ہو نہ ہو اس میں پنجاب کا دولتمند کاروباری طبقہ شامل ہے خاص طور پر ایسے لوگ جن کا گندم کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی سے تعلق ہے۔ تاہم اس بابت کچھ لکھنے سے پہلے میں مزید شواہد کا متلاشی تھا۔
آج جاوید چوہدری نے اسی موضوع پر قلم اٹھایا ہے ملاحظہ کیجئے:

1100486131-1.jpg

1100486131-2.gif

اس سب کے بعد یہی کہا جا سکتا ہے کہ اللہ شرابی گورنر اور بدکردار صدر کے شر سے غریب عوام کو محفوظ و مامون رکھے
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت تین سو روپے مقرر کی تھی جبکہ ملز مالکان چارسو روپے کی قیمت پر مصر تھے۔ مذاکرات ہوئے، نااکامی پر پنجاب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے صوبے کی چھے سو سے زیادہ ملز کو قبضے میں لے لیا اور پولیس کی نگرانی میں گندم کی پسوائی کا عمل جاری رکھاگیا۔ نیز ان ملوں سے لاکھوں آٹے کے تھیلے بھی برآمد کیے گئے جس کے بعد پنجاب حکومت نے انیس ہزار تھیلے روزانہ کے حساب سے وفاقی حکومت کو بھی سپلائی شروع کر دی۔
ادھر مزار قائد پر گیسٹ بک میں زرداری صاحب اپنے تاثرات تحریر فرما کر آئے ہیں اور God کے spellings آپ نے Gaad تحریر فرمائے ہیں۔ اس کا عکس بھی پیش کرتا ہوں۔
نوابشاہ کا نام بے نظیر رکھ دیا گیا ہے۔ مشورہ مفت ہے کہ زرداری صاحب اپنا نام بھی بے نظیر رکھ لیں۔
 
ایم اے راجا

محفلین
اب کیا ہوگا محبت کی طرح وطنِ عزیز میں آٹا بھ نایاب ہو گیا ہے۔
میں محسن حجازی کو اس تھریڈ کے شروع کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
 
محسن حجازی

محفلین
نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں، بے نظیر ہماری ایک اہم رہنما تھیں لیکن نام کسی نئی چیز کا بھی رکھ دیجئے آپ راہ چلتے تختیاں الٹتے جاتے ہیں کہ صاحب یہ بھی بے نظیر وہ بھی بے نظیر تو بھی بے نظیر میں بھی بے نظیر۔ یہ تو صریح حماقت ہے۔
جہاں تک آٹے کی جنگ کی بات رہی، میرا خیال ہےکہ اکتوبر میں پنجاب حکومت مجھے نظر نہیں آتی۔
سلمان تاثیر کے اخبار میں کہا گيا ہے کہ 20 ستمبر تک پنجاب حکومت کا صفایا کر دیں گے گو میں حوالہ دینے سے قاصر ہوں۔

میری سب سے چھوٹی بہن نے مجھے آنکھوں دیکھا حال بتایا کہ پنڈی میں ایک یوٹیلٹی سٹور کے باہر سے ایک بوڑھا شخص سائیکل پر آٹے کا تھیلا رکھے پنجاب حکومت زندہ باد کے نعرے لگاتا جا رہا تھا۔
یہی بیس کلو کا آٹے کا تھیلا جو پنجاب میں تین سو روپے کا ہے، سندھ میں چھے سو، سرحد میں نوسو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ بلوچستان میں تو ویسے ہی نایاب ہے۔
پنجاب حکومت نے بہرطور خواہ ڈنڈے کے زور پر ہی سہی لیکن آٹے کے بحران پر زبردست قابو پایا ہے اور مجھے نہیں یاد کہ خود مجھے آٹے کے لیے کسی دقت کا سامنا کرنا پڑا ہو۔
دوسری طرف پنڈی میں مجھے مری روڈ پر مشرف دور میں سفر کا بارہا اتفاق ہوا اور یہ سفر ہمیشہ تکلیف دہ ثابت ہوا اور میری کوشش رہتی تھی کہ کسی طرح سے بچا جا سکے۔ لیکن حکومت پنجاب نے ٹریفک کا نظام بھی ایسا زبردست کیا ہےکہ مری روڈ کے ہر چوک پر دو سے چار پولیس وارڈن کھڑے ہیں کسی کی مجال نہیں کہ اشارہ کاٹ جائے اور ایسا منظم ٹریفک ہے کہ میں کافی عرصے بعد وہاں سے گزرا تو حیران رہ گیا کہ اسی سڑک پر اتنا ٹریفک بھی تنظیم سے چل سکتا ہے؟
اللہ پنجاب حکومت کے ذمہ داران کو اجر عظیم سے نوازے کہ انہوں نے صوبے بھر میں روٹی بھی دو سے تین روپے کی سطح پر لا کھڑی کی۔
کل دفتر میں میرا ایک پٹھان دوست کہنے لگا یار یہ ہمارا ہوتی لے لو اپنا شہباز شریف ہمیں دے دو! :grin:
 
فاروقی

معطل
میں نے تو پہلے بھی عرض کیا تھا کہ میاں شہباز شریف کی کارکردگی بہت اچھی جا رہی ہے..........اور وہ ڈٹ کر مشکلات کا مقابلہ کر رہے ہیں.............

ہم لوگ تنقید تو ہر کسی پر کر لیتے ہیں ....لیکن ...اچھے کی اچھائی بیان کرنے کے لیے ہمارے پاس وقت کی بہت قلت ہوتی ہے................اب روزانہ منوں کے حساب سے سیاسی راہنماوں پر تنقید کی جاتی ہیں .....لیکن کبھی کسی نے ........میاں شہباز شریف کے بہترین فیصلوں کی تعریف نہیں کی.................

اللہ میاں شہباز شریف کو اچھے اچھے کام کرنے کی توفیق دے...اور ...انہیں ......حاسدوں کے حسد سے محفوظ رکھے..........آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
محسن بھائی !

یہ بات واقعی بالکل ٹھیک ہے کہ شہباز شریف واقعی بہت عمدہ کام کررہے ہیں، لیکن ہمارے ہاں کی سیاست کا تو آپ کو پتہ ہے اور یہاں سلمان تاثیر جیسے لوگ کامیاب ہیں۔
 
خرم

محفلین
محسن میاں کی یہ خبر سچی ہے تو یقیناً شہباز شریف کا بہت اچھا اقدام ہے اور اس کی بھرپور حمایت کی جانی چاہئے کسی بھی تعصب کے بغیر۔ لیکن یہ ضرور ہو کہ اس واہ واہ میں کسی کا نقصان نہ ہورہا ہو۔ گندم کی خرید کردہ قیمت امسال منڈی میں‌کیا تھی اس کا علم ہے کسی کو اور مل مالکان کا خرید سے لیکر بازار سپلائی تک فی تھیلا کتنا خرچ آتا ہے؟ صرف یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ ہماری ہمدردیوں میں مل مالکان کا حقیقتاً نقصان تو نہیں ہورہا کہ عموماً اس طرح کی بلے بلے حلوائی کی دوکان پر نانا جی کی فاتحہ کے مصداق ہی کروائی جاتی ہے۔
 
حضور اب جاوید چوہدری سے زیادہ باخبر شخص کون ہوگا؟ جند ہی تو پاک دامن نام ہیں ہماری صحافت میں لے دے کر ایک جاوید چوہدری، انصار عباسی اور طلعت حسین وغیرہ۔ کالم دوبارہ پڑھ لیجئے اگر یقین نہ ہو تو۔

آپ یہ فرمائيے کہ مل مالکان کہاں سے خریدتے ہیں؟ وہ اب اتنے اچھے تو ہونے سے رہے کہ کسانوں کو پکڑ پکڑ کر کہیں کہ صاحب لائیے ہم آّپ کو زیادہ دام دیتے ہیں۔

میں ابھی ابھی ایک پنکچر والے کی دکان سے ہو کر آ رہا ہوں۔ کہنے لگا میں جب بھی سوات جاتا ہوں، وہ لوگ میرے پیچھے پڑجاتے ہیں کہ آتے ہوئے آٹا لیتے آیا کرو۔ پھر بتا رہا تھا کہ میں جاتے ہوئے دو تھیلے اپنے ان دوستوں کے لیے لے گیا تھا۔ یہ تو حالات ہیں۔

اس میں شہباز شریف کی واہ واہ کو کوئي عمل دخل نہیں یہ حقیقت حال ہے۔
 
پاکستانی

محفلین
اس میں مل مالکان کا کسی صورت کوئی نقصان نہیں ہے، میرے کزن کی یہاں ڈیرہ غازی خان میں دو فلورملیں ہیں، اس موجودہ صورتحال میں اس نے نقصان کا ذکر کبھی نہیں کیا بہرحال میں مزید بھی اس بارے کنفرم کر لوں گا۔
 
اگر ایک دفعہ تھوڑا نقصان برداشت بھی کر لیں مل مالکان تو کون سا پھر انہین عوام کو لوٹنے کا موقع نہیں ملے گا........آج اگر نقصان ہو گا بھی تو وہ اگلی دفعہ یہ نقصان دگنے منافے پر پورا ضرور کر لیں گے......کہ یہی پاکستانی سیاست ہے......آپ کو شاید ریاستہائے متحدہ امریکہ مین مکمل آگہی نہ ہو اس بارے میں........
 
آبی ٹوکول

محفلین
اس میں مل مالکان کا کسی صورت کوئی نقصان نہیں ہے، میرے کزن کی یہاں ڈیرہ غازی خان میں دو فلورملیں ہیں، اس موجودہ صورتحال میں اس نے نقصان کا ذکر کبھی نہیں کیا بہرحال میں مزید بھی اس بارے کنفرم کر لوں گا۔
میرے بھی کزن کی وہاڑی میں فلور مل ہے اور بقول ان کے ان کے پنجاب حکومت سے پہلے ہی سارے معاملات طے پاگئے تھے اور وہاڑی کی تمام ملز حکومت کے ساتھ تھیں اور اب بھی بڑے اچھے طریقے سے چل رہی ہیں کوئی نقصان وغیرہ نہیں ہوا ۔
 
خرم

محفلین
حضور اب جاوید چوہدری سے زیادہ باخبر شخص کون ہوگا؟ جند ہی تو پاک دامن نام ہیں ہماری صحافت میں لے دے کر ایک جاوید چوہدری، انصار عباسی اور طلعت حسین وغیرہ۔ کالم دوبارہ پڑھ لیجئے اگر یقین نہ ہو تو۔

آپ یہ فرمائيے کہ مل مالکان کہاں سے خریدتے ہیں؟ وہ اب اتنے اچھے تو ہونے سے رہے کہ کسانوں کو پکڑ پکڑ کر کہیں کہ صاحب لائیے ہم آّپ کو زیادہ دام دیتے ہیں۔

میں ابھی ابھی ایک پنکچر والے کی دکان سے ہو کر آ رہا ہوں۔ کہنے لگا میں جب بھی سوات جاتا ہوں، وہ لوگ میرے پیچھے پڑجاتے ہیں کہ آتے ہوئے آٹا لیتے آیا کرو۔ پھر بتا رہا تھا کہ میں جاتے ہوئے دو تھیلے اپنے ان دوستوں کے لیے لے گیا تھا۔ یہ تو حالات ہیں۔

اس میں شہباز شریف کی واہ واہ کو کوئي عمل دخل نہیں یہ حقیقت حال ہے۔
محسن بھائی اسی لئے تو عرض کی تھی کہ اگر واقعی یہ صورت احوال ہے تو پھر بہت اچھی بات ہے۔ اور جہاں تک بات ہے چوہدری صاحب کی تو ان کی، حقانی صاحب، حسن نثار صاحب کی نیت پر تو کبھی شک نہیں کیا میں نے ابھی تک لیکن ان کی معلومات بہرحال انتہائی مصدقہ نہیں ہوتیں جیسے انہوں‌نے مکین کو ارب پتی بتا کر ایک کالم کھڑا کردیا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن کل تو حجام ملک کہہ رہے تھے کہ "چاروں صوبوں کے وزراء اعظم یہاں موجود ہیں۔" میں نے خود سنا ہے۔
 
Top