آٹھویں عالمی اردو کانفرنس (آرٹس کونسل آف پاکستان)

کراچی آرٹس کونسل کے تحت آٹھویں عالمی اردو کانفرس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات تصویری شکل میں ملاحظہ ہوں۔
 
1gje9kzye
 
احباب میری معذرت قبول کیجئے۔ میرے لیپ ٹاپ میں کچھ مسائل ہیں جس کی وجہ سے نہ ہی میں یہ تحریر کر سکا اور نہ ہی درست ترتیب سے پیش کر سکا۔
اگر کوئی صاحب اسے درست ترتیب سے پیش کر سکیں تو عین نوازش۔۔
 
میرے پاس تو تصویر اوپن نہیں ہو رہی آپ نے کیسی ایسی سائیٹ پر اپلوڈ کر کے لگائی ہیں جو سائیٹ کویت گورنمنٹ نے بلاک کی ہوئی ہے ۔
اللہ کرم کرئے بھائی آپ کے لیپ ٹاپ پر خود سے ڈاکٹر بنے کی کوشش نہیں کرنا ورنہ جو حال آپ نے سمارٹ فون کا کیا تھا وہی حال آپ اپنے لیپ ٹاپ بیٹھیں اور ڈاکٹر صاحبان بعد میں صرف مرحوم کے لیے دعا ہی کر سکیں
 
اکمل زیدی

محفلین
کانفرنس کا آغاز 8 دسمبر کو ہو گا اور 11 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گی۔ پریس کانفرنس سے آرٹس کونسل کے صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، نائب صدر پروفیسر سحر انصاری، ادبی کمیٹی کی چیئرپرسن حسینہ معین اور خازن شہناز صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ سید محمد احمد شاہ نے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لئے بھارت سے ڈاکٹر شمیم حنفی، ابوالکلام قاسمی، ڈاکٹر انیس اشفاق، عبید صدیقی، خوشبیر سنگھ شاد، رنجیت سنگھ، اشوک چکردھر اور فرحت احساس 7 دسمبر کو کراچی پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اردو کا معاصر منظرنامہ، اردو ڈرامہ اور فلم، اردو کے پاکستان کی دیگر زبانوں سے رشتے، اردو شاعری، روایت اور نئے امکانات، اردو کی نئی بستیاں اور نئے لسانی رابطے، افسانوی ادب، خطے میں امن کے مسائل، تھیٹر، منٹو میرا دوست، ذرائع ابلاغ اور زبان کے موضوعات پر اجلاس ہوں گے۔ علاوہ ازیں عصمت چغتائی اور راجندر سنگھ بیدی کے صد سالہ جشن کے حوالے سے بھی ایک خصوصی اجلاس ہو گا۔ کلاسیکی ادب کے منتخب حصے ضیاء محی الدین پیش کریں گے۔ ’’عبداللہ حسین، ایک ادیب، ایک عہد‘‘، ایک شام انور مسعود کے نام، ایک شام انور مقصود کے نام، کتابوں کی تعارفی تقریب اور عالمی مشاعرہ بھی اس کانفرنس کا حصہ ہیں۔
 
تجمل حسین

محفلین
احباب میری معذرت قبول کیجئے۔ میرے لیپ ٹاپ میں کچھ مسائل ہیں جس کی وجہ سے نہ ہی میں یہ تحریر کر سکا اور نہ ہی درست ترتیب سے پیش کر سکا۔
اگر کوئی صاحب اسے درست ترتیب سے پیش کر سکیں تو عین نوازش۔۔
مجھے صحیح طور صفحات کی ترتیب تو نہیں معلوم اور نہ ہی صفحات پر نمبر لگے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی اپنی سی کوشش کررہا ہوں۔ اگر کوئی کمی بیشی رہ جائے تو آگاہ کردیجئے گا۔ کوشش کروں گا کہ درست کرسکوں۔ :)
صفحہ 1
PSX_20151209_135805.jpg
صفحہ 2
PSX_20151209_135937.jpg
صفحہ 3
PSX_20151209_140005.jpg
صفحہ 4
PSX_20151209_140036.jpg
صفحہ 5
PSX_20151209_140101.jpg

بقیہ اگلے پیغام میں۔۔۔​
 
میرے پاس تو تصویر اوپن نہیں ہو رہی آپ نے کیسی ایسی سائیٹ پر اپلوڈ کر کے لگائی ہیں جو سائیٹ کویت گورنمنٹ نے بلاک کی ہوئی ہے ۔
اللہ کرم کرئے بھائی آپ کے لیپ ٹاپ پر خود سے ڈاکٹر بنے کی کوشش نہیں کرنا ورنہ جو حال آپ نے سمارٹ فون کا کیا تھا وہی حال آپ اپنے لیپ ٹاپ بیٹھیں اور ڈاکٹر صاحبان بعد میں صرف مرحوم کے لیے دعا ہی کر سکیں

تصاویر تو تجمل حسین بھائی نے لگا دیں ہیں، ان کا شکریہ۔
لیپ ٹاپ کا علاج گھریلو ٹوٹکوں سے کیا جائے گا۔ کیونکہ طبِ جدیدہ اس سے قبل ہمارے فون کو ہوش میں لانے ناکام رہا ہے لہذا لیپ ٹاپ کے سلسلے میں ہم روایتی طریقہِ علاج پر ہی انحصار کریں گے۔
اگر ستم ظریفیِ طالع نے یہ طے کرلیا ہے کہ اس یارِ دیرینہ کو قصہء پارینہ بنا کر ہی دم لے، تو جان لے،
ع۔
اُن نے تو تیغ کھینچی تھی پر جی چلا کے میرؔ
ہم نے بھی ایک دم میں تماشا دکھا دیا

ہم نے بھی طے کر لیا ہے کہ اس بیمارِ آخرِ شب کو اکیلا تڑپتا نہ چھوڑیں گے، غیروں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کرانے سے بہتر ہے گھر میں ہی زہر دے کر مار دیا جائے۔ :at-wits-end::at-wits-end::at-wits-end:

ابھی یہ سطور سپردِ قرطاس کی ہی تھیں کہ ونڈوز سیون کی سی ڈی پر نظر پڑ گئی۔۔۔

اِدھر وہ دیر قیامت میں تھی، کہ ہُو کرتے
اُدھر سے مغبچے دوڑے سبُو سبُو کرتے
 
بھائی جان ہم بھی آپ کے ہمدرد ہی ہیں جو آپ کو انتباہ کر رہے ہیں نیم حکیم خطرہ جان والا حساب نا ہو جائے باقی اگر پہلے بھی کبھی مریض گھریلو ٹوٹکے سے شفا یاب ہوا ہے تب ہی آزمائے گا ورنہ ایسے دوائی بچوں کی پہنچ سے دور ہی رکھیے گا طبیعت زیادہ خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو ڈاکٹر صاحبان سے رجوع کر لیں
 
سویدا

محفلین
عنوان تو ہے عالمی اردوکانفرنس کا اور دعوت نامے میں داخلی اور ڈومیسٹک باہمی سیاسی چپقلشوں کا ذکر
نہایت افسوس کی بات ہے

ادب کے نام پر ایسی بے ادبی !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
 
دیکھو بی ! دو باتیں سمجھ لو ۔:handshake:
اول تو یہ کہ جو تم نے ہمارے لئے "نیم حکیم" کی اصطلاح استعمال کی، سراسر گستاخی کی :mad:۔ مگر چلو چھوٹی بہن سمجھ کر ہم کچھ نہیں کہتے ۔ :p:p
دوم یہ کہ ان نامراد ڈاکٹروں نے کون سے مُردے جِلائے ہیں ؟ جو ان پر بھروسہ کریں ؟ اور یہ بھی کہ لیپ ٹاپ کی بھی خواہش یہی ہے کہ ،
ع۔
آخری ہچکی تیرے زانوں پہ آئے۔۔

اب ایسے میں ہم سے یہ اسپتالوں والی کم ظرفی نہیں ہونے کی۔۔
 
عنوان تو ہے عالمی اردوکانفرنس کا اور دعوت نامے میں داخلی اور ڈومیسٹک باہمی سیاسی چپقلشوں کا ذکر
نہایت افسوس کی بات ہے

ادب کے نام پر ایسی بے ادبی !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

واقعی، درست فرمایا ، ان باتوں کے لیے یہ موقع انتہائی نامناسب تھا۔
 
Top