آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

واللہ، باللہ، تااللہ، للہ۔۔۔
ہمیں نہ معلوم یہ بھی کوئی گیت ہے۔۔۔
باقی ایسا نہیں کہ گیت، گانے کانوں میں نہ پڑے ہوں۔۔۔
آپ لوگ ہر جگہ بجاتے بھی تو پھرتے ہیں۔۔۔
دوکانوں میں، کارخانوں میں، گھروں میں، بسوں میں۔۔۔
لاہور پنڈی بس سے سفر کیا عوام کے بے حد اصرار پر ڈرائیور گیت مالا لگادیتا۔۔۔
ایک مرتبہ نہیں لگائی۔۔۔
عوام نے رہ رہ کر اتنی فرمائش کی کہ اسے ہار ماننی پڑی۔۔۔
تاہم دل کو حوصلہ دے رکھیے کہ عوام کی فرمائشوں میں ہم یقیناً شامل نہ تھے!!!
:sneaky::sneaky::sneaky:
خطاوار سمجھے گی دنیا تجھے
اب اتنی زیادہ صفائی نہ دے
 
محمد وارث

لائبریرین
فلم،روٹی کپڑا اور مکان(1974)، گلوکار،لتا منگیشکر۔موسیقار لکشمی کانت پیارے لال۔ان میں سے لتا جی حیات ہیں۔ وہی شاید کوئی علاج عنایت فرما سکیں! ویسے، لکشمی کانت اور پیارے لال کی جوڑی تھی؛ تو ان میں سے بھی پیارے لال ابھی بقید حیات ہیں۔ اگر انڈیا کا چکر لگے تو مل لیجیے گا۔
آپ بھی فرقان صاحب کیا الٹ پلٹ فضول معلومات دے رہے ہیں، صاف صاف مفتی صاحب کو بتائیے کہ ایک بدنامِ زمانہ خوبصورت ہیروئن آدھی پونی ساڑھی پہنے بارش میں بھیگ بھیگ کر یہ خوبصورت گانا گا رہی ہے جو مفتی صاحب کے لبوں تک پہنچ گیا۔ اللہ اللہ خیر صلیٰ۔ :)
 
سید عمران

محفلین

لبوں تک نہیں کانوں تک۔۔۔
باقی مضمون کے لیے توبہ توبہ استغفار!!!
:praying::praying::praying:
 
فرقان احمد

محفلین
آپ بھی فرقان صاحب کیا الٹ پلٹ فضول معلومات دے رہے ہیں، صاف صاف مفتی صاحب کو بتائیے کہ ایک بدنامِ زمانہ خوبصورت ہیروئن آدھی پونی ساڑھی پہنے بارش میں بھیگ بھیگ کر یہ خوبصورت گانا گا رہی ہے جو مفتی صاحب کے لبوں تک پہنچ گیا۔ اللہ اللہ خیر صلیٰ۔ :)
:filmstrip::islandwithpalmtree::camera::boy::party2::redrose::stormycloud::star2::umbrella::wiltedrose::thumbsup2:
 
سید عمران

محفلین
پیارے محفلین۔۔۔
لڑی کے پہلے اور آخری مراسلے میں مطابقت دریافت فرمائیں۔۔۔
اور فرط مسرت سے جھوم جھوم جائیں!!!
 
Top