آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

شوکت پرویز

محفلین
جس طرح قدیم آوے، جاوے کی جگہ اب آئے جائے مستعمل ہے۔
تو قدیم “لیوے“ کی جگہ کیا استعمال ہوگا؟
صرف “لے“؟

مثلا غالب کا یہ شعر جدید میں کیا ہوگا؟
کام اس سے آ پڑا ہے کہ جس کا جہان میں
لیوے نہ کوئی نام ستمگر کہے بغیر

لے نہ کوئی نام۔۔۔ کچھ ادھورا سا لگتا ہے۔۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
جس طرح قدیم آوے، جاوے کی جگہ اب آئے جائے مستعمل ہے۔
تو قدیم “لیوے“ کی جگہ کیا استعمال ہوگا؟
صرف “لے“؟

مثلا غالب کا یہ شعر جدید میں کیا ہوگا؟
کام اس سے آ پڑا ہے کہ جس کا جہان میں
لیوے نہ کوئی نام ستمگر کہے بغیر

لے نہ کوئی نام۔۔۔ کچھ ادھورا سا لگتا ہے۔۔۔
شوکت بھیا! غالب کے بغیر سب کچھ ادھورا سا لگتا ہے۔ اب ہمیں بھی 'لے' پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔ :)
 

سید عمران

محفلین
مفتی صاحب قبلہ! گیت بھی آپ کو قریب قریب سبھی یاد ہیں۔ ہم آپ کو سمجھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دعا کیجیے گا۔
واللہ، باللہ، تااللہ، للہ۔۔۔
ہمیں نہ معلوم یہ بھی کوئی گیت ہے۔۔۔
باقی ایسا نہیں کہ گیت، گانے کانوں میں نہ پڑے ہوں۔۔۔
آپ لوگ ہر جگہ بجاتے بھی تو پھرتے ہیں۔۔۔
دوکانوں میں، کارخانوں میں، گھروں میں، بسوں میں۔۔۔
لاہور پنڈی بس سے سفر کیا عوام کے بے حد اصرار پر ڈرائیور گیت مالا لگادیتا۔۔۔
ایک مرتبہ نہیں لگائی۔۔۔
عوام نے رہ رہ کر اتنی فرمائش کی کہ اسے ہار ماننی پڑی۔۔۔
تاہم دل کو حوصلہ دے رکھیے کہ عوام کی فرمائشوں میں ہم یقیناً شامل نہ تھے!!!
:sneaky::sneaky::sneaky:
 

سید عمران

محفلین
کیا واہیات قسم کی اگلی لائن ہے، یہ موسم اور یہ دوری!، اور قبلہ مفتی صاحب یہ سب ڈرائیور اور کنڈیکٹر پر ڈال رہے ہیں۔ کیا کیا جاوے؟
اجی صاحب موسم اور دوری کا علاج عنایت فرمادیں تو ہم بخوشی اپنی گردن پر ڈالنے کو ہر دم تیار کامران ہیں!!!
;););)
 

فرقان احمد

محفلین
اجی صاحب موسم اور دوری کا علاج عنایت فرمادیں تو ہم بخوشی اپنی گردن پر ڈالنے کو ہر دم تیار کامران ہیں!!!
;););)
فلم،روٹی کپڑا اور مکان(1974)، گلوکار،لتا منگیشکر۔موسیقار لکشمی کانت پیارے لال۔ان میں سے لتا جی حیات ہیں۔ وہی شاید کوئی علاج عنایت فرما سکیں! ویسے، لکشمی کانت اور پیارے لال کی جوڑی تھی؛ تو ان میں سے بھی پیارے لال ابھی بقید حیات ہیں۔ اگر انڈیا کا چکر لگے تو مل لیجیے گا۔
 

سید عمران

محفلین
فلم،روٹی کپڑا اور مکان(1974)، گلوکار،لتا منگیشکر۔موسیقار لکشمی کانت پیارے لال۔ان میں سے صرف لتا جی حیات ہیں۔ وہی شاید کوئی علاج عنایت فرما سکیں! ویسے، لکشمی کانت اور پیارے لال کی جوڑی تھی؛ تو ان میں سے بھی پیارے لال ابھی بقید حیات ہیں۔ اگر انڈیا کا چکر لگے تو مل لیجیے گا۔
توبہ۔۔۔
حد ہوتی ہے فضول قسم کی معلومات کی بھی!!!
:heehee::heehee::heehee:
 

سید عمران

محفلین
ہم اقرار کر چکے کہ آپ سے بحث مباحثہ اور تکرار کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہم ٹرافی رضاکارانہ طور پر آپ کے سپرد کرتے ہیں۔ :)
اچھا جاتے جاتے ان کے اسماء گرامی تحریر فرمادیں جن سے بحث کا کوئی فائدہ ہے۔۔۔
ہمیں بھی فائدہ فوائد سے بہت رغبت ہے!!!
 
Top