الوداعی تقریب آنلائینے (دوسرا ایڈیشن)

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آنلائینے کا پہلا ایڈیشن بالکل غیر مؤثر ثابت ہوا ۔ یو ں سمجھیے کہ بیکار گیا۔ مجال ہے جو کوئی محفلین اپنی حرکتوں سے باز آیا ہو ۔ کسی کے بال پر جوں تک نہیں رینگی ۔ وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ، ہم اپنی وضع کیوں بدلیں کے مصداق یہ دوسرا ایڈیشن حاضرِ خدمت ہے ۔ وہ محفلین جو پہلی باری میں آئینے کے سامنے نہیں آسکے تھے یا وہ جو اس وقت پردہ کیے بیٹھے تھے اب آئینے میں منعکس ہورہے ہیں ۔ چونکہ پڑوسیوں کا زیادہ حق ہوتا ہے اس لیے سب سے پہلے آنلائینے کا رخ کینیڈا کی طرف ہے ۔ :D
باقی آنلائینے بشرطِ فرصت و مہلت ایک ایک کرکے اس ایڈیشن میں دکھائے جائیں گے۔ دعا کیجیے کہ یہ دروازہ دیر تک کھلا رہے۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
صابرہ امین :
سن ۲۰۲۰ ء میں کووِڈ کی آمد کے علاوہ جو دیگر اہم واقعات ہوئے ان میں صابرہ امین کی اردو محفل پر آمد شامل ہے ۔ اس کا مطلب خدانخواستہ یہ نہیں کہ ہم موصوفہ کو آفاتِ سماوی میں شمار کر رہے ہیں۔ بلکہ بتانا یہ مقصود ہے کہ آفت کے پردے سے صرف رنج و محن ہی نہیں کبھی کبھی سامانِ مسرت و انبساط بھی برآمد ہوتا ہے۔ اگرچہ آپ چین کے بجائے کراچی سے آئی تھیں لیکن محفل پر آتے ہی وائرل ہو گئیں۔ یعنی مشہور ، مقبول اور ہر دلعزیز وغیرہ وغیرہ۔ شروع شروع میں تو آپ اپنی بات چیت اور رکھ رکھاؤ سے بہت شائستہ ، با وقار ، قابل اور تعلیم یافتہ معلوم ہوئیں لیکن افسوس کہ بعد میں جا کر یہ تمام باتیں درست نکلیں۔ خاصی مایوسی ہوئی۔ تصویر کے دوسری طرف بھی بے نقش و بے رنگ کاغذ کے بجائے وہی تصویر نکلی کہ جو اس طرف سے نظر آتی ہے۔ دنیائے ویب میں اسے سراسر دھوکے بازی کہا جائے گا۔ امید ہے کہ آپ حضرات فراخ دلی سے کام لیتے ہوئے انہیں معاف فرمائیں گے۔ :)
آپ نے محفل میں اپنی ابتدا اردو شاعری سے کی۔ لیکن جب دیکھا کہ کچھ گرگِ باراں دیدہ یعنی گھاگ محفلین ذرا متاثر نہیں ہوئے ، کسی نے واہ واہ نہیں کی ، بلکہ سب چپ چاپ بیٹھے کووِڈ اینڈ کمپنی کے معدوم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں تو آپ نے یکایک اپنی کچی بیاض سے پکی پکی انگریزی نظمیں لا کر سب کو !!!wow!!!wowکہنے پر مجبور کردیا۔ موقع بھی آپ نے محفل کی سالگرہ کا چنا کہ جس میں تمام نستعلیق حضرات بھی بزبانِ فرنگ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو قوالی کی طرز پر گا رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے کسی کو اعتراض کی ہمت بھی نہ ہو سکی۔ زباں بندی کی یہ پیش بندی فی زمانہ صرف تجربہ کار بیویوں اور دور اندیش سیاست دانوں میں نظر آتی ہے۔ ہمارا گمان ہے کہ آپ کا تعلق صرف اول الذکر سے ہے۔ ثانی الذکر سے تعلق صرف قیدی نمبر ۸۰۴ کو ووٹ دینے اور نعرہ لگانے تک کا ہے۔ سو ان کا یہ قصور بھی معاف کیا جا سکتا ہے۔ :D
آپ کے اردو میں شاعری کرنے کی پیچیدہ وجوہات پر سنگین تحقیق تو ابھی جاری ہے۔ انگریزی کی کچھ نظمیں البتہ آپ نے اپنے بچوں کو نصیحت کرنے کی غرض سے لکھیں۔ گمان غالب ہے کہ آپ نے یہ نظمیں انہیں مرزا جان ملٹن اور شیخ اسپیئر کے نام سے کہہ کر سنائی ہوں گی۔ ڈیجیٹل عہد کے بچے اماں ابّا کے کلام پر تو کان دھرنے سے رہے۔
آپ کو اپنے شہر عروس البلاد کراچی سے بہت محبت ہے۔ اسی لیے اِس دلہن کی اجڑتی مانگ زیادہ دیر تک نہ دیکھ سکیں اور تین سال پہلے کینیڈا میں ہجرت فرما کر پند و نصائح کا وہی کام کناڈویوں کے ساتھ شروع کر دیا کہ جو کراچویوں کے ساتھ کیا کرتی تھیں یعنی انہیں انگریزی پڑھانا اور زبان و بیان کے اسرار و رموز سمجھانا۔ ویسے تو موڈ کے خانے میں عرصے سے breezy یعنی مثلِ بادِ نسیم درج ہے لیکن محفل پر ان کی آمد عموماً گرمی کی چھٹیوں میں ہوتی ہے۔ اسی لیے آپ کی باتوں میں پوشیدہ طنز و مزاح کے نیم کش تیر متاثرین کو گرم لُو کے تھپیڑوں کی طرح لگتے ہیں۔:D
اب میری عافیت اسی میں ہے کہ اس خاکے کو یہیں ختم کر دیا جائے ورنہ آپ کے پھینکے گئے دور مار میزائل عموماً میرے پلاسٹک ڈوم کی دفاعی صلاحیت سے کہیں زیادہ طاقتور ثابت ہوتے ہیں۔ معزز خواتین و حضرات ، اگر اس آنلائینے میں آپ کو اُن کے عکس کے ساتھ ساتھ میری بلبلاہٹ بھی ذرا ذرا نظر آرہی ہے تو جان لیجیے کہ آپ کی نظر کمزور نہیں۔ موصوفہ نے اپنی تازہ تحریر کے آخر میں تین سو ساٹھ پونڈ کا جو شارٹ رینج میزائیل اس نحیف و نزار کی طرف روانہ کیا تھا وہ عین سر پر گرا ہے۔ دوسرے میزائل کی تاب نہیں۔ :cry:☹️:D:D:D

( پس نوشت: آپ اس خاکسار کو استاذی کہا کرتی ہیں لیکن یہ راز آج فاش کر ہی دیا جائے کہ یہ ہماری بھی استاد ہیں۔:D برسوں پہلے جب میں داخلِ محفل ہوا تو چند ہفتوں میں ہی اندازہ ہوگیا کہ یہاں کچھ گڑبڑ ضرور ہے ۔ مراسلے شعر و ادب کے زمرے میں ہوں یا سیاست و شرارت کے باب میں ہر مراسلے میں کچھ شتونگڑے ضرور ٹنگے نظر آتے تھے ۔ پہلے تو ڈر کے مارے کسی سے نہیں پوچھا مبادا کوئی یہ نہ کہہ دے کہ "ہوں ، بڑے آئے کہیں کے! محفل میں آگئے ہیں اور پتہ کچھ ہے نہیں۔" پھر ایک دن ہمت کرکے پوچھ ہی لیا تو آپ ہی کی ذاتِ با برکات نے ان ایموجیوں کے معانی پہلی دفعہ مجھ پر آشکار کیے۔ اب جو دوبارہ سے تمام مراسلوں کو اس نئی معلومات کی روشنی میں دیکھنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ ایک تہائی محفلین تو فرش پر لوٹیں لگاتے ہوئے قہقہہ وار گفتگو فرماتے ہیں :rollingonthefloor: اور دیگر دو تہائی زبان باہر نکالے ، ایک آنکھ میچ کر اس دنیائے فانی کو مسلسل تکے جاتے ہیں۔😜 یہ جان کر ایک گونہ اطمینان ہوا کہ سب نارمل ہے۔ یہاں کوئی بات خلافِ واقعہ نہیں۔:D)

صابرہ امین، میرے پسندیدہ محفلین میں شامل ہیں۔ دیگر خاکوں کی طرح یہ سطور بھی محض مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے لکھی ہیں۔ امید ہے آپ اپنی دائمی زندہ دلی سے کام لیتے ہوئے شرفِ قبولیت بخشیں گی۔ اللہ کریم آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے ، جنت آباد رکھے، زندہ دلی قائم و دائم رکھے۔ آمین! 🌞 🌼 🍀 ☘️🌻
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ امین :
سن ۲۰۲۰ ء میں کووِڈ کی آمد کے علاوہ جو دیگر اہم واقعات ہوئے ان میں صابرہ امین کی اردو محفل پر آمد قابلِ ذکر ہے ۔ اس کا مطلب خدانخواستہ یہ نہیں کہ ہم موصوفہ کو آفاتِ سماوی میں شمار کر رہے ہیں۔ بلکہ بتانا یہ مقصود ہے کہ آفت کے پردے سے صرف رنج و محن ہی نہیں کبھی کبھی سامانِ مسرت و انبساط بھی برآمد ہوتا ہے۔ اگرچہ آپ چین کے بجائے کراچی سے آئی تھیں لیکن محفل پر آتے ہی وائرل ہو گئیں۔ یعنی مشہور ، مقبول اور ہر دلعزیز وغیرہ وغیرہ۔ شروع شروع میں تو آپ اپنی بات چیت اور رکھ رکھاؤ سے بہت شائستہ ، قابل اور تعلیم یافتہ معلوم ہوئیں لیکن افسوس کہ بعد میں جا کر یہ تمام باتیں درست نکلیں۔ خاصی مایوسی ہوئی۔ تصویر کے دوسری طرف بھی بے نقش و بے رنگ کاغذ کے بجائے وہی تصویر نکلی کہ جو اس طرف سے نظر آتی ہے۔ دنیائے ویب میں اسے سراسر دھوکے بازی کہا جائے گا۔ امید ہے کہ آپ حضرات فراخ دلی سے کام لیتے ہوئے انہیں معاف فرمائیں گے۔
اول اول آپ نے محفل میں اپنی ابتدا اردو شاعری سے کی۔ لیکن جب دیکھا کہ کچھ گرگِ باراں دیدہ یعنی گھاگ محفلین ذرا متاثر نہیں ہوئے ، کسی نے واہ واہ نہیں کی ، بلکہ سب چپ چاپ بیٹھے کووِڈ اینڈ کمپنی کے معدوم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں تو آپ نے یکایک اپنی کچی بیاض سے پکی پکی انگریزی نظمیں لا کر سب کو wow!!!wowکہنے پر مجبور کردیا۔ موقع بھی آپ نے محفل کی سالگرہ کا چنا کہ جس میں تمام نستعلیق حضرات بھی بزبانِ فرنگ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو قوالی کی طرز پر گا رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے کسی کو اعتراض کی ہمت بھی نہ ہو سکی۔ زباں بندی کی یہ پیش بندی فی زمانہ صرف تجربہ کار بیویوں اور دور اندیش سیاست دانوں میں نظر آتی ہے۔ ہمارا گمان ہے کہ آپ کا تعلق صرف اول الذکر سے ہے۔ ثانی الذکر سے تعلق صرف قیدی نمبر ۸۰۴ کو ووٹ دینے اور نعرہ لگانے تک کا ہے۔ سو ان کا یہ قصور بھی معاف کیا جا سکتا ہے۔😀

آپ کے اردو میں شاعری کرنے کی پیچیدہ وجوہات پر سنگین تحقیق تو ابھی جاری ہے۔ انگریزی کی کچھ نظمیں البتہ آپ نے اپنے بچوں کو نصیحت کرنے کی غرض سے لکھیں۔ گمان غالب ہے کہ یہ نظمیں انہیں مرزا جان ملٹن اور شیخ اسپیئر کے نام سے کہہ کر سنائی ہوں گی۔ ڈیجیٹل عہد کے بچے اماں ابا کے کلام پر تو کان دھرنے سے رہے۔

آپ کو اپنے شہر عروس البلاد کراچی سے بہت محبت ہے۔ اسی لیے اِس دلہن کی اجڑتی مانگ زیادہ دیر تک نہ دیکھ سکیں اور تین سال پہلے کینیڈا میں ہجرت فرما کر پند و نصائح کا وہی کام کناڈویوں کے ساتھ شروع کر دیا کہ جو کراچویوں کے ساتھ کیا کرتی تھیں یعنی انہیں انگریزی پڑھانا اور زبان و بیان کے اسرار و رموز سمجھانا۔ موڈ کے خانے میں عرصے سے breezy یعنی بادِ نسیم درج ہے۔ لیکن محفل پر ان کی آمد عموماً گرمی کی چھٹیوں میں ہوتی ہے۔ اسی لیے آپ کی باتوں میں پوشیدہ طنز و مزاح کے نیم کش تیر متاثرین کو گرم لُو کے تھپیڑے کی طرح لگتے ہیں۔:D

اب میری عافیت اسی میں ہے کہ اس خاکے کو یہیں ختم کر دیا جائے ورنہ آپ کے پھینکے گئے دور مار میزائیل عموماً میرے پلاسٹک ڈوم کی دفاعی صلاحیت سے کہیں زیادہ طاقتور ثابت ہوتے ہیں۔ معزز خواتین و حضرات ، اگر اس آنلائینے میں آپ کو اُن کے عکس کے ساتھ ساتھ میری بلبلاہٹ بھی ذرا ذرا نظر آرہی ہے تو جان لیجیے کہ آپ کی نظر کمزور نہیں۔ موصوفہ نے اپنی تازہ تحریر کے آخر میں تین سو ساٹھ پونڈ کا جو شارٹ رینج میزائیل اس نحیف و نزار کی طرف روانہ کیا تھا وہ عین سر پر گرا ہے۔ دوسرے میزائیل کی تاب نہیں۔😪😩😃😃😃

( پس نوشت: آپ اس خاکسار کو استاذی کہا کرتی ہیں لیکن یہ راز آج فاش کر ہی دیا جائے کہ یہ ہماری بھی استاد ہیں۔ برسوں پہلے جب میں داخلِ محفل ہوا تو چند ہفتوں میں ہی اندازہ ہوگیا کہ یہاں کچھ گڑبڑ ضرور ہے ۔ مراسلے شعر و ادب کے زمرے میں ہوں یا سیاست و شرارت کے باب میں ہر مراسلے میں کچھ شتونگڑے ضرور ٹنگے نظر آتے تھے ۔ پہلے تو ڈر کے مارے کسی سے نہیں پوچھا مبادا کوئی یہ نہ کہہ دے کہ "ہوں ، بڑے آئے کہیں کے! محفل میں آگئے ہیں اور پتہ کچھ ہے نہیں۔" پھر ایک دن ہمت کرکے پوچھ ہی لیا تو آپ ہی کی ذاتِ با برکات نے ان ایموجیوں کے معانی پہلی دفعہ مجھ پر آشکار کیے۔ اب جو دوبارہ سے تمام مراسلوں کو اس نئی معلومات کی روشنی میں دیکھنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ ایک تہائی محفلین تو فرش پر لوٹیں لگاتے ہوئے قہقہہ وار گفتگو فرماتے ہیں🤣 اور دیگر دو تہائی زبان باہر نکالے ، ایک آنکھ میچ کر اس دنیائے فانی کو مسلسل تکے جاتے ہیں۔😜 یہ جان کر ایک گونہ اطمینان ہوا کہ سب نارمل ہے۔ یہاں کوئی بات خلافِ واقعہ نہیں۔:D)

صابرہ امین، آپ میرے پسندیدہ محفلین میں شامل ہیں۔ دیگر خاکوں کی طرح یہ سطور بھی محض مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے لکھی ہیں۔ امید ہے اپنی دائمی زندہ دلی سے کام لیتے ہوئے شرفِ قبولیت بخشیں گی۔ اللہ کریم آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے ، جنت آباد رکھے، زندہ دلی قائم و دائم رکھے۔ آمین! 🌞 🌼 🍀 ☘️🌻
شرمندگی پر قابو پالیں تو جلد ہی واپسی ہوتی ہے!!
 
جاسمن

لائبریرین
کیا خوبصورت، پُرلطف اور محبت سے بھرپور تحریر ہے!
ظہیر بھائی کا یہ طنز و مزاح سے لبریز خاکہ صرف ہنسی کا سامان نہیں بلکہ محفل کی روایات، ادبی ذوق اور باہمی تعلقات کی عکاسی کرتا ایک زندہ ثبوت ہے۔ صابرہ امین پر لکھی گئی یہ تحریر مزاح، تعریف اور شوخی کو بیک وقت سمیٹے ہوئے ہے۔

یہ آنلائینے صرف "آئینہ دکھانا" نہیں بلکہ محفل کے رشتوں،یہاں پہ محفلین کے قہقہوں اور محبتوں کو آئندہ نسلوں تک محفوظ رکھنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔ صابرہ امین جیسے باوقار اور زندہ دل محفلین کو اس طرح خراجِ تحسین دینا یقیناً محفل کی ثقافت کا سنہری باب ہے۔
 
اللہ اللہ۔۔ ہمیں تو سو فیصد یہ لگ رہا ہے ہم نے یہ زبردستی لکھوایا لیا ہے۔آپ کے اور سیما آپا کے خاکے دیکھ کر ہمیں بہت اچھا لگا اور بے وقوفی میں مراسلہ لکھ مارا۔۔ بہر حال کیا کہہ سکتے ہیں۔ آپ کی پیاری پیاری باتوں کا شکریہ۔۔💝💝💝
 
آپ کے اور سیما آپا کے خاکے دیکھ کر ہمیں بہت اچھا لگا اور بے وقوفی میں مراسلہ لکھ مارا
آنلائینے کا پہلا ایڈیشن بالکل غیر مؤثر ثابت ہوا ۔ یو ں سمجھیے کہ بیکار گیا۔ مجال ہے جو کوئی محفلین اپنی حرکتوں سے باز آیا ہو ۔ کسی کے بال پر جوں تک نہیں رینگی ۔ وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ، ہم اپنی وضع کیوں بدلیں کے مصداق یہ دوسرا ایڈیشن حاضرِ خدمت ہے ۔ وہ محفلین جو پہلی باری میں آئینے کے سامنے نہیں آسکے تھے یا وہ جو اس وقت پردہ کیے بیٹھے تھے اب آئینے میں منعکس ہورہے ہیں ۔ چونکہ پڑوسیوں کا زیادہ حق ہوتا ہے اس لیے سب سے پہلے آنلائینے کا رخ کینیڈا کی طرف ہے ۔ :D
باقی آنلائینے بشرطِ فرصت و مہلت ایک ایک کرکے اس ایڈیشن میں دکھائے جائیں گے۔ دعا کیجیے کہ یہ دروازہ دیر تک کھلا رہے۔

ہر دو معزز محفلین سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس پر مجھے یہ لطیفہ یاد آگیا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ امین :
سن ۲۰۲۰ ء میں کووِڈ کی آمد کے علاوہ جو دیگر اہم واقعات ہوئے ان میں صابرہ امین کی اردو محفل پر آمد شامل ہے ۔ اس کا مطلب خدانخواستہ یہ نہیں کہ ہم موصوفہ کو آفاتِ سماوی میں شمار کر رہے ہیں۔ بلکہ بتانا یہ مقصود ہے کہ آفت کے پردے سے صرف رنج و محن ہی نہیں کبھی کبھی سامانِ مسرت و انبساط بھی برآمد ہوتا ہے۔ اگرچہ آپ چین کے بجائے کراچی سے آئی تھیں لیکن محفل پر آتے ہی وائرل ہو گئیں۔ یعنی مشہور ، مقبول اور ہر دلعزیز وغیرہ وغیرہ۔ شروع شروع میں تو آپ اپنی بات چیت اور رکھ رکھاؤ سے بہت شائستہ ، قابل اور تعلیم یافتہ معلوم ہوئیں لیکن افسوس کہ بعد میں جا کر یہ تمام باتیں درست نکلیں۔ خاصی مایوسی ہوئی۔ تصویر کے دوسری طرف بھی بے نقش و بے رنگ کاغذ کے بجائے وہی تصویر نکلی کہ جو اس طرف سے نظر آتی ہے۔ دنیائے ویب میں اسے سراسر دھوکے بازی کہا جائے گا۔ امید ہے کہ آپ حضرات فراخ دلی سے کام لیتے ہوئے انہیں معاف فرمائیں گے۔
آپ نے محفل میں اپنی ابتدا اردو شاعری سے کی۔ لیکن جب دیکھا کہ کچھ گرگِ باراں دیدہ یعنی گھاگ محفلین ذرا متاثر نہیں ہوئے ، کسی نے واہ واہ نہیں کی ، بلکہ سب چپ چاپ بیٹھے کووِڈ اینڈ کمپنی کے معدوم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں تو آپ نے یکایک اپنی کچی بیاض سے پکی پکی انگریزی نظمیں لا کر سب کو !!!wow!!!wowکہنے پر مجبور کردیا۔ موقع بھی آپ نے محفل کی سالگرہ کا چنا کہ جس میں تمام نستعلیق حضرات بھی بزبانِ فرنگ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو قوالی کی طرز پر گا رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے کسی کو اعتراض کی ہمت بھی نہ ہو سکی۔ زباں بندی کی یہ پیش بندی فی زمانہ صرف تجربہ کار بیویوں اور دور اندیش سیاست دانوں میں نظر آتی ہے۔ ہمارا گمان ہے کہ آپ کا تعلق صرف اول الذکر سے ہے۔ ثانی الذکر سے تعلق صرف قیدی نمبر ۸۰۴ کو ووٹ دینے اور نعرہ لگانے تک کا ہے۔ سو ان کا یہ قصور بھی معاف کیا جا سکتا ہے۔😀

آپ کے اردو میں شاعری کرنے کی پیچیدہ وجوہات پر سنگین تحقیق تو ابھی جاری ہے۔ انگریزی کی کچھ نظمیں البتہ آپ نے اپنے بچوں کو نصیحت کرنے کی غرض سے لکھیں۔ گمان غالب ہے کہ آپ نے یہ نظمیں انہیں مرزا جان ملٹن اور شیخ اسپیئر کے نام سے کہہ کر سنائی ہوں گی۔ ڈیجیٹل عہد کے بچے اماں ابا کے کلام پر تو کان دھرنے سے رہے۔

آپ کو اپنے شہر عروس البلاد کراچی سے بہت محبت ہے۔ اسی لیے اِس دلہن کی اجڑتی مانگ زیادہ دیر تک نہ دیکھ سکیں اور تین سال پہلے کینیڈا میں ہجرت فرما کر پند و نصائح کا وہی کام کناڈویوں کے ساتھ شروع کر دیا کہ جو کراچویوں کے ساتھ کیا کرتی تھیں یعنی انہیں انگریزی پڑھانا اور زبان و بیان کے اسرار و رموز سمجھانا۔ موڈ کے خانے میں عرصے سے breezy یعنی مثلِ بادِ نسیم درج ہے۔ لیکن محفل پر ان کی آمد عموماً گرمی کی چھٹیوں میں ہوتی ہے۔ اسی لیے آپ کی باتوں میں پوشیدہ طنز و مزاح کے نیم کش تیر متاثرین کو گرم لُو کے تھپیڑوں کی طرح لگتے ہیں۔:D

اب میری عافیت اسی میں ہے کہ اس خاکے کو یہیں ختم کر دیا جائے ورنہ آپ کے پھینکے گئے دور مار میزائل عموماً میرے پلاسٹک ڈوم کی دفاعی صلاحیت سے کہیں زیادہ طاقتور ثابت ہوتے ہیں۔ معزز خواتین و حضرات ، اگر اس آنلائینے میں آپ کو اُن کے عکس کے ساتھ ساتھ میری بلبلاہٹ بھی ذرا ذرا نظر آرہی ہے تو جان لیجیے کہ آپ کی نظر کمزور نہیں۔ موصوفہ نے اپنی تازہ تحریر کے آخر میں تین سو ساٹھ پونڈ کا جو شارٹ رینج میزائیل اس نحیف و نزار کی طرف روانہ کیا تھا وہ عین سر پر گرا ہے۔ دوسرے میزائل کی تاب نہیں۔😪😩😃😃😃

( پس نوشت: آپ اس خاکسار کو استاذی کہا کرتی ہیں لیکن یہ راز آج فاش کر ہی دیا جائے کہ یہ ہماری بھی استاد ہیں۔😄 برسوں پہلے جب میں داخلِ محفل ہوا تو چند ہفتوں میں ہی اندازہ ہوگیا کہ یہاں کچھ گڑبڑ ضرور ہے ۔ مراسلے شعر و ادب کے زمرے میں ہوں یا سیاست و شرارت کے باب میں ہر مراسلے میں کچھ شتونگڑے ضرور ٹنگے نظر آتے تھے ۔ پہلے تو ڈر کے مارے کسی سے نہیں پوچھا مبادا کوئی یہ نہ کہہ دے کہ "ہوں ، بڑے آئے کہیں کے! محفل میں آگئے ہیں اور پتہ کچھ ہے نہیں۔" پھر ایک دن ہمت کرکے پوچھ ہی لیا تو آپ ہی کی ذاتِ با برکات نے ان ایموجیوں کے معانی پہلی دفعہ مجھ پر آشکار کیے۔ اب جو دوبارہ سے تمام مراسلوں کو اس نئی معلومات کی روشنی میں دیکھنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ ایک تہائی محفلین تو فرش پر لوٹیں لگاتے ہوئے قہقہہ وار گفتگو فرماتے ہیں🤣 اور دیگر دو تہائی زبان باہر نکالے ، ایک آنکھ میچ کر اس دنیائے فانی کو مسلسل تکے جاتے ہیں۔😜 یہ جان کر ایک گونہ اطمینان ہوا کہ سب نارمل ہے۔ یہاں کوئی بات خلافِ واقعہ نہیں۔:D)

صابرہ امین، میرے پسندیدہ محفلین میں شامل ہیں۔ دیگر خاکوں کی طرح یہ سطور بھی محض مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے لکھی ہیں۔ امید ہے آپ اپنی دائمی زندہ دلی سے کام لیتے ہوئے شرفِ قبولیت بخشیں گی۔ اللہ کریم آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے ، جنت آباد رکھے، زندہ دلی قائم و دائم رکھے۔ آمین! 🌞 🌼 🍀 ☘️🌻
آپ نے حسب معمول اپنے قلم کی طاقت سے ایک شاہکار خاکہ لکھا ہے۔ الفاظ کم پڑ گئے ہیں ۔ بہرحال بے حد شکریہ۔۔ بس خفت یہ ہے کہ ہمارے مراسلے کے جواب میں لکھا گیا ہے۔ مروت دکھانے کا بہت بہت شکریہ۔۔ کیونکہ آپ محفل کے آخری دنوں میں مروت دکھانے کا تہیہ کر چکے ہیں تو ایک اور فرمائشی خاکہ مریم افتخار کا بھی ہو جائے! جتنی محنت، اپنائیت اور خلوص سے ہماری یہ فلو کام کر رہی ہیں ، قابل ستائش ہے۔ اللہ انہیں خوش و خرم اور ہنستا بستا رکھے۔۔ ویسے مجھے کچھ کچھ اندازہ ہے کہ آپ یہ نیک کام کر ہی رہے ہوں گے کہ اتنے اچھے اور بے غرض لوگ، کسی کی نظروں سے کیسے اوجھل رہ سکتے ہیں۔ ہم منتظر ہیں!!
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ نے حسب معمول اپنے قلم کی طاقت سے ایک شاہکار خاکہ لکھا ہے۔ الفاظ کم پڑ گئے ہیں ۔ بہرحال بے حد شکریہ۔۔ بس خفت یہ ہے کہ ہمارے مراسلے کے جواب میں لکھا گیا ہے۔ مروت دکھانے کا بہت بہت شکریہ
ایسا ممکن نہیں تھا کہ جہاں اپنے اتنے سارے پسندیدہ محفلین کے خاکے لکھتا ، آپ کا نہ لکھتا ۔ اسے پہلے ایڈیشن میں شامل نہ کرنے ک کی وجہ وہی تھی کہ جو تابش بھائی کو لکھی۔ ایک تو میں یہاں سال بھر کی غیر حاضری کے بعد آیا تھا اور دوسرے آپ بھی محفل پر ایک عرصے سے غائب تھیں ۔ محفل پر موجود ہوتے ہیں تو لوگوں کے مراسلوں سے ان کے موڈ اور کیفیت کا پتہ چل جاتا ہے۔ لیکن عدم موجودگی میں خیال یہ آتا ہے کہ نجانے اب کون کس صورتحال سے گزر رہا ہے اور کس کیفیت میں ہے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ میں اپنی طرف سے شوخی بگھارتے ہوئے لاعلمی میں کسی طبیعت پر گراں گزروں اور رنج کا باعث بن جاؤں ۔ ویسے تو آپ کی دائمی زندہ دلی کو دیکھتے ہوئے اس کا امکان بہت ہی کم تھا لیکن پھر بھی اس بات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے آپ کا خاکہ شامل نہیں کیا تھا۔ کل دوبارہ سے یادداشت کی مدد سے ٹائپ کیا اور مزاح کی خاطر کچھ نئے اضافے کیے۔ آپ کی زندہ دلی ، خوش دلی ، صاف دلی ، سادہ دلی ، ٰ کشادہ دلی اور وغیرہ وغیرہ دلی سے امید تھی کہ آپ اس خاکہ کشی پر مسکرانے میں بخل سے کام نہیں لیں گی۔ مزاح نگاری میرا شعبہ نہیں لیکن اتنے پیارے پیارے محبت کرنے والے، شائستہ اور با ذوق و باکمال محفلین سے رخصت ہوتے اور اللہ حافظ کہتے وقت چاہتا ہوں کہ جتنی خوشگوار یادیں اور مسکراہٹیں جمع کرسکوں بہتر ہے کہ مستقبل کے لیے خزانہ بنتی جائیں ۔ آپ کی پذیرائی ، مسکراہٹوں اور قہقہوں کا بہت شکریہ!:D
اللہ کریم آپ کو ہزاری عمر عطا فرمائے ، اپنی جنت میں شاد و آباد رہیں ۔ آمین!

فرمائشی خاکہ @مریم افتخار کا بھی ہو جائے! جتنی محنت، اپنائیت اور خلوص سے ہماری یہ فلو کام کر رہی ہیں ، قابل شتائش ہے۔ اللہ انہیں خوش و خرم اور ہنستا بستا رکھے۔۔ ویسے مجھے کچھ کچھ اندازہ ہے کہ آپ یہ نیک کام کر ہی رہے ہوں گے کہ اتنے اچھے اور بے غرض لوگ، کسی کی نظروں سے کیسے اوجھل رہ سکتے ہیں۔ ہم منتظر ہیں!!
کئی محفلین کے خاکے ذہن میں بُنتا رہتا ہوں بس انہیں قرطاس پر منتقل کرنا ذہنی فرصت اور وقت مانگتا ہے ۔ بدقسمتی سے یہ دونوں ہی کم میسر آتے ہیں ۔ بہت کچھ لکھنے کا ارادہ ہے لیکن پھر وہی بات کہ کرنے کے کام زیادہ ہیں اور وقت کم۔۔۔۔۔
مروت کی بات نہیں ۔ آپ ایسا سوچیے بھی مت ۔ میں نے بہت خلوص اور محبت سے یہ سب خاکے لکھے ہیں۔ میں اپنے قلم پر ان محفلین کا قرض سمجھتا ہوں کہ جن سے دس سال تک گپ شپ رہی۔ جنہوں نے اتنی محبت سے میری شاعری کو قبولیت اور پذیرائی بخشی۔ اسے آپ الوداع کہنے کا میرا انداز سمجھ لیجیے۔ میں بس ہلکے پھلکے شگفتہ انداز میں سب محبتی لوگوں سے اور محفل سے اپنی وابستگی اور تعلق کا اظہار کرر ہا ہوں۔

مریم افتخار بٹیا بہت قابل اور محنتی ہیں ۔ بہت محبتی اور با ادب ہیں۔ میں ہمیشہ ہی سے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کامعترف رہا ہوں۔صابرہ امین ، آپ نے بالکل درست اندازہ لگایا ، ان کا خاکہ لکھنا بھی میری فہرست میں شامل ہے۔ مریم اتنا عرصہ محفل سے غائب رہیں کہ ان کے بارے میں پرانا مواد ڈھونڈنے میں وقت لگ رہا ہے۔ اور آنلائینہ لکھنے کے لیے وہ مواد اور حوالہ جات بہت ضروری ہیں۔ :D:D:D

بس ڈر مجھے یہی لگتا ہے کہ ایسا نہ ہو میرے یہ منصوبے پورے ہونے سے پہلے محفل بند ہوجائے ۔ دعا ہے کہ محفل ابھی کچھ دن اور چلے !
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
ایسا ممکن نہیں تھا کہ جہاں اپنے اتنے سارے پسندیدہ محفلین کے خاکے لکھتا ، آپ کا نہ لکھتا ۔ اسے پہلے ایڈیشن میں شامل نہ کرنے ک کی وجہ وہی تھی کہ جو تابش بھائی کو لکھی۔ ایک تو میں یہاں سال بھر کی غیر حاضری کے بعد آیا تھا اور دوسرے آپ بھی محفل پر ایک عرصے سے غائب تھیں ۔ محفل پر موجود ہوتے ہیں تو لوگوں کے مراسلوں سے ان کے موڈ اور کیفیت کا پتہ چل جاتا ہے۔ لیکن عدم موجودگی میں خیال یہ آتا ہے کہ نجانے اب کون کس صورتحال سے گزر رہا ہے اور کس کیفیت میں ہے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ میں اپنی طرف سے شوخی بگھارتے ہوئے لاعلمی میں کسی طبیعت پر گراں گزروں اور رنج کا باعث بن جاؤں ۔ ویسے تو آپ کی دائمی زندہ دلی کو دیکھتے ہوئے اس کا امکان بہت ہی کم تھا لیکن پھر بھی اس بات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے آپ کا خاکہ شامل نہیں کیا تھا۔ کل دوبارہ سے یادداشت کی مدد سے ٹائپ کیا اور مزاح کی خاطر کچھ نئے اضافے کیے۔ آپ کی زندہ دلی ، خوش دلی ، صاف دلی ، سادہ دلی ، ٰ کشادہ دلی اور وغیرہ وغیرہ دلی سے امید تھی کہ آپ اس خاکہ کشی پر مسکرانے میں بخل سے کام نہیں لیں گی۔ مزاح نگاری میرا شعبہ نہیں لیکن اتنے پیارے پیارے محبت کرنے والے، شائستہ اور با ذوق و باکمال محفلین سے رخصت ہوتے اور اللہ حافظ کہتے وقت چاہتا ہوں کہ جتنی خوشگوار یادیں اور مسکراہٹیں جمع کرسکوں بہتر ہے کہ مستقبل کے لیے خزانہ بنتی جائیں ۔ آپ کی پذیرائی ، مسکراہٹوں اور قہقہوں کا بہت شکریہ!:D
اللہ کریم آپ کو ہزاری عمر عطا فرمائے ، اپنی جنت میں شاد و آباد رہیں ۔ آمین!

کئی محفلین کے خاکے ذہن میں بُنتا رہتا ہوں بس انہیں قرطاس پر منتقل کرنا ذہنی فرصت اور وقت مانگتا ہے ۔ بدقسمتی سے یہ دونوں ہی کم میسر آتے ہیں ۔ بہت کچھ لکھنے کا ارادہ ہے لیکن پھر وہی بات کہ کرنے کے کام زیادہ ہیں اور وقت کم۔۔۔۔۔
مروت کی بات نہیں ۔ آپ ایسا سوچیے بھی مت ۔ میں نے بہت خلوص اور محبت سے یہ سب خاکے لکھے ہیں۔ میں اپنے قلم پر ان محفلین کا قرض سمجھتا ہوں کہ جن سے دس سال تک گپ شپ رہی۔ جنہوں نے اتنی محبت سے میری شاعری کو قبولیت اور پذیرائی بخشی۔ اسے آپ الوداع کہنے کا میرا انداز سمجھ لیجیے۔ میں بس ہلکے پھلکے شگفتہ انداز میں سب محبتی لوگوں سے اور محفل سے اپنی وابستگی اور تعلق کا اظہار کرر ہا ہوں۔

مریم افتخار بٹیا بہت قابل اور محنتی ہیں ۔ بہت محبتی اور با ادب ہیں۔ میں ہمیشہ ہی سے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کامعترف رہا ہوں۔صابرہ امین ، آپ نے بالکل درست اندازہ لگایا ، ان کا خاکہ لکھنا بھی میری فہرست میں شامل ہے۔ مریم اتنا عرصہ محفل سے غائب رہیں کہ ان کے بارے میں پرانا مواد ڈھونڈنے میں وقت لگ رہا ہے۔ اور آنلائینہ لکھنے کے لیے وہ مواد اور حوالہ جات بہت ضروری ہیں۔ :D:D:D

بس ڈر مجھے یہی لگتا ہے کہ ایسا نہ ہو میرے یہ منصوبے پورے ہونے سے پہلے محفل بند ہوجائے ۔ دعا ہے کہ محفل ابھی کچھ دن اور چلے !
چلیں آپ کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں۔۔ کچھ مدد تو یہاں سے یقینا مل جائے گی۔۔
 
لاریب مرزا

محفلین
صابرہ امین :
سن ۲۰۲۰ ء میں کووِڈ کی آمد کے علاوہ جو دیگر اہم واقعات ہوئے ان میں صابرہ امین کی اردو محفل پر آمد شامل ہے ۔ اس کا مطلب خدانخواستہ یہ نہیں کہ ہم موصوفہ کو آفاتِ سماوی میں شمار کر رہے ہیں۔ بلکہ بتانا یہ مقصود ہے کہ آفت کے پردے سے صرف رنج و محن ہی نہیں کبھی کبھی سامانِ مسرت و انبساط بھی برآمد ہوتا ہے۔ اگرچہ آپ چین کے بجائے کراچی سے آئی تھیں لیکن محفل پر آتے ہی وائرل ہو گئیں۔ یعنی مشہور ، مقبول اور ہر دلعزیز وغیرہ وغیرہ۔ شروع شروع میں تو آپ اپنی بات چیت اور رکھ رکھاؤ سے بہت شائستہ ، با وقار ، قابل اور تعلیم یافتہ معلوم ہوئیں لیکن افسوس کہ بعد میں جا کر یہ تمام باتیں درست نکلیں۔ خاصی مایوسی ہوئی۔ تصویر کے دوسری طرف بھی بے نقش و بے رنگ کاغذ کے بجائے وہی تصویر نکلی کہ جو اس طرف سے نظر آتی ہے۔ دنیائے ویب میں اسے سراسر دھوکے بازی کہا جائے گا۔ امید ہے کہ آپ حضرات فراخ دلی سے کام لیتے ہوئے انہیں معاف فرمائیں گے۔ :)
آپ نے محفل میں اپنی ابتدا اردو شاعری سے کی۔ لیکن جب دیکھا کہ کچھ گرگِ باراں دیدہ یعنی گھاگ محفلین ذرا متاثر نہیں ہوئے ، کسی نے واہ واہ نہیں کی ، بلکہ سب چپ چاپ بیٹھے کووِڈ اینڈ کمپنی کے معدوم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں تو آپ نے یکایک اپنی کچی بیاض سے پکی پکی انگریزی نظمیں لا کر سب کو !!!wow!!!wowکہنے پر مجبور کردیا۔ موقع بھی آپ نے محفل کی سالگرہ کا چنا کہ جس میں تمام نستعلیق حضرات بھی بزبانِ فرنگ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو قوالی کی طرز پر گا رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے کسی کو اعتراض کی ہمت بھی نہ ہو سکی۔ زباں بندی کی یہ پیش بندی فی زمانہ صرف تجربہ کار بیویوں اور دور اندیش سیاست دانوں میں نظر آتی ہے۔ ہمارا گمان ہے کہ آپ کا تعلق صرف اول الذکر سے ہے۔ ثانی الذکر سے تعلق صرف قیدی نمبر ۸۰۴ کو ووٹ دینے اور نعرہ لگانے تک کا ہے۔ سو ان کا یہ قصور بھی معاف کیا جا سکتا ہے۔ :D
آپ کے اردو میں شاعری کرنے کی پیچیدہ وجوہات پر سنگین تحقیق تو ابھی جاری ہے۔ انگریزی کی کچھ نظمیں البتہ آپ نے اپنے بچوں کو نصیحت کرنے کی غرض سے لکھیں۔ گمان غالب ہے کہ آپ نے یہ نظمیں انہیں مرزا جان ملٹن اور شیخ اسپیئر کے نام سے کہہ کر سنائی ہوں گی۔ ڈیجیٹل عہد کے بچے اماں ابّا کے کلام پر تو کان دھرنے سے رہے۔
آپ کو اپنے شہر عروس البلاد کراچی سے بہت محبت ہے۔ اسی لیے اِس دلہن کی اجڑتی مانگ زیادہ دیر تک نہ دیکھ سکیں اور تین سال پہلے کینیڈا میں ہجرت فرما کر پند و نصائح کا وہی کام کناڈویوں کے ساتھ شروع کر دیا کہ جو کراچویوں کے ساتھ کیا کرتی تھیں یعنی انہیں انگریزی پڑھانا اور زبان و بیان کے اسرار و رموز سمجھانا۔ ویسے تو موڈ کے خانے میں عرصے سے breezy یعنی مثلِ بادِ نسیم درج ہے لیکن محفل پر ان کی آمد عموماً گرمی کی چھٹیوں میں ہوتی ہے۔ اسی لیے آپ کی باتوں میں پوشیدہ طنز و مزاح کے نیم کش تیر متاثرین کو گرم لُو کے تھپیڑوں کی طرح لگتے ہیں۔:D
اب میری عافیت اسی میں ہے کہ اس خاکے کو یہیں ختم کر دیا جائے ورنہ آپ کے پھینکے گئے دور مار میزائل عموماً میرے پلاسٹک ڈوم کی دفاعی صلاحیت سے کہیں زیادہ طاقتور ثابت ہوتے ہیں۔ معزز خواتین و حضرات ، اگر اس آنلائینے میں آپ کو اُن کے عکس کے ساتھ ساتھ میری بلبلاہٹ بھی ذرا ذرا نظر آرہی ہے تو جان لیجیے کہ آپ کی نظر کمزور نہیں۔ موصوفہ نے اپنی تازہ تحریر کے آخر میں تین سو ساٹھ پونڈ کا جو شارٹ رینج میزائیل اس نحیف و نزار کی طرف روانہ کیا تھا وہ عین سر پر گرا ہے۔ دوسرے میزائل کی تاب نہیں۔ :cry:☹️:D:D:D

( پس نوشت: آپ اس خاکسار کو استاذی کہا کرتی ہیں لیکن یہ راز آج فاش کر ہی دیا جائے کہ یہ ہماری بھی استاد ہیں۔:D برسوں پہلے جب میں داخلِ محفل ہوا تو چند ہفتوں میں ہی اندازہ ہوگیا کہ یہاں کچھ گڑبڑ ضرور ہے ۔ مراسلے شعر و ادب کے زمرے میں ہوں یا سیاست و شرارت کے باب میں ہر مراسلے میں کچھ شتونگڑے ضرور ٹنگے نظر آتے تھے ۔ پہلے تو ڈر کے مارے کسی سے نہیں پوچھا مبادا کوئی یہ نہ کہہ دے کہ "ہوں ، بڑے آئے کہیں کے! محفل میں آگئے ہیں اور پتہ کچھ ہے نہیں۔" پھر ایک دن ہمت کرکے پوچھ ہی لیا تو آپ ہی کی ذاتِ با برکات نے ان ایموجیوں کے معانی پہلی دفعہ مجھ پر آشکار کیے۔ اب جو دوبارہ سے تمام مراسلوں کو اس نئی معلومات کی روشنی میں دیکھنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ ایک تہائی محفلین تو فرش پر لوٹیں لگاتے ہوئے قہقہہ وار گفتگو فرماتے ہیں :rollingonthefloor: اور دیگر دو تہائی زبان باہر نکالے ، ایک آنکھ میچ کر اس دنیائے فانی کو مسلسل تکے جاتے ہیں۔😜 یہ جان کر ایک گونہ اطمینان ہوا کہ سب نارمل ہے۔ یہاں کوئی بات خلافِ واقعہ نہیں۔:D)

صابرہ امین، میرے پسندیدہ محفلین میں شامل ہیں۔ دیگر خاکوں کی طرح یہ سطور بھی محض مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے لکھی ہیں۔ امید ہے آپ اپنی دائمی زندہ دلی سے کام لیتے ہوئے شرفِ قبولیت بخشیں گی۔ اللہ کریم آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے ، جنت آباد رکھے، زندہ دلی قائم و دائم رکھے۔ آمین! 🌞 🌼 🍀 ☘️🌻
بہت خوب ظہیراحمدظہیر صاحب، ہمیشہ کی طرح آپ کے مشاہدے اور قلم کی تیز دھار نے بہت محظوظ کیا. "اب ٹھیرتی ہے دیکھیے جا کر نظر کہاں"...... :-P یعنی مزید چٹ پٹے مشاہدات کا انتظار ہے.
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب ظہیراحمدظہیر صاحب، ہمیشہ کی طرح آپ کے مشاہدے اور قلم کی تیز دھار نے بہت محظوظ کیا. "اب ٹھیرتی ہے دیکھیے جا کر نظر کہاں"...... :-P یعنی مزید چٹ پٹے مشاہدات کا انتظار ہے.
بہت بہت شکریہ ، لاریب !
آدھا شکریہ تو صابرہ امین کا حصہ ہے کہ اس خاکے میں آدھا عکس ان کا اور آدھا میرا تخلیق کردہ ہے ۔ بقیہ خاکوں کا خاکہ ذہن میں تو ہے لیکن انہیں لکھنے کے لیے جو ذہنی فراغت اور خیال کی روانی چاہیے وہ ذرا مشکل سے ملتی ہے۔ کوشش پوری ہے ۔ دیکھیے اب اس آنلائینے سے اگلا عکس کس کا برآمد ہوتا ہے۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top