ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
آنلائینے کا پہلا ایڈیشن بالکل غیر مؤثر ثابت ہوا ۔ یو ں سمجھیے کہ بیکار گیا۔ مجال ہے جو کوئی محفلین اپنی حرکتوں سے باز آیا ہو ۔ کسی کے بال پر جوں تک نہیں رینگی ۔ وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ، ہم اپنی وضع کیوں بدلیں کے مصداق یہ دوسرا ایڈیشن حاضرِ خدمت ہے ۔ وہ محفلین جو پہلی باری میں آئینے کے سامنے نہیں آسکے تھے یا وہ جو اس وقت پردہ کیے بیٹھے تھے اب آئینے میں منعکس ہورہے ہیں ۔ چونکہ پڑوسیوں کا زیادہ حق ہوتا ہے اس لیے سب سے پہلے آنلائینے کا رخ کینیڈا کی طرف ہے ۔ 
باقی آنلائینے بشرطِ فرصت و مہلت ایک ایک کرکے اس ایڈیشن میں دکھائے جائیں گے۔ دعا کیجیے کہ یہ دروازہ دیر تک کھلا رہے۔
باقی آنلائینے بشرطِ فرصت و مہلت ایک ایک کرکے اس ایڈیشن میں دکھائے جائیں گے۔ دعا کیجیے کہ یہ دروازہ دیر تک کھلا رہے۔
آخری تدوین: