آنسوؤں کی اقسام

یوں تو آنسوؤں کی بہت سی اقسام ہیں مگر ذیل میں چند کا احوال پیشِ خدمت ہے ۔
مگر مچھ کے آنسو:
مگر مچھ جیسے خطرناک جانور سے کون صف آرائی کرے گا اور اسے اتنی تکلیف دے گا کہ اس کی آنکھوں میں آنسو آجائیں ۔ کیا آپ نے کسی مگر مچھ کو کبھی اشکبار پایا ہے؟ اگر ہاں تو ضرور انکشاف کریں تاکہ ان آنسوؤں کی صداقت ثابت ہوسکے۔
پیاز کاٹتے وقت کے آنسو:۔
پیاز شاید واحد سبزی ہے، جس کی تکلیف اور درد کو ہم اپنی آنکھوں میں اس وقت محسوس کرتے ہیں، جب اسے کاٹتے ہیں۔ویسے پیاز کو زیادہ تکلیف سے کاٹنے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ،جس کے لئے تراکیب موجود ہیں، جیسے اگر اسے چھیل کر اوردو ٹکٹرے کر کے کچھ دیر پانی میں بھگو دیں اور پھر کاٹیں تو آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے۔
محبوبہ کے آنسو:۔
محبوب اگر کوئی فرمائش پوری نہ کرپائے تومحبوبہ کےآنسوؤں کو جاری ہونےسے کوئی نہیں روک سکتا ،اِدھر محبوب نے اپنی پاکٹ منی کی مجبوری دکھائی ،اُدھر محبوبہ کی آنکھیں جل تھل ہوگئیں۔ ریسٹورنٹ میں اپنے ساتھ ساتھ اپنی سہیلیوں کی دعوت کروانا، قیمتی تحفوں کا بندوبست کرنا اور مہنگے سینماؤں میں فلمیں دیکھنا ،انہی آنسوؤں کی بدولت ممکن ہو پاتا ہے ۔محبوبہ کا دل جیتنے کے لئے محبوب کو یہ سب کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، خواہ اسے دوستوں سے ادھار ہی کیوں نہ لینا پڑے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ آنسو کبھی نایاب نہیں ہوتے،ذراذراسی بات پروافر مقدار میں دستیاب ہو جاتے ہیں۔
دلہن کے آنسو:۔
یہ آنسو رخصتی کے وقت سے منسوب ہیں، جدیددور کے تقاضوں نے ان آنسوؤں کو قریب قریب نایاب کردیا ہے کیونکہ میک اپ کاستیا ناس ہونے کے علاوہ شوہر کو شادی سے پہلے کی دکھائی گئی تصویراور ان آنسوؤں کے منظر عام پر آنے کے بعد کی حقیقی تصویر میںفرق صاف ظاہر ہوجانے کا شدید اندیشہ رہتا ہے، یہ فرق شوہر موصوف کو زلزلے کے جھٹکو ںسے بھی بڑے جھٹکے کھانے پر مجبور کرسکتا ہے، جس کے نتیجے میں نروس بریک ڈاؤن یا کوما جیسی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے ۔ نیزاس کا ارادہاور عزائم بھی متزلزل ہوسکتے ہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین

تحریر پڑھ کر بے اختیار آنکھوں میں آنسو آ گئے!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پر مزاح آنسو۔
ویکسین والے آنسوؤں کی کمی محسوس ہوئی، جو ڈراموں میں بہائے جاتے ہیں۔ :)
مجھے ان اشکوں کی کمی محسوس ہوئی جو اشک پیازی ہوتے ہیں لیکن پیاز سے پیازی نہیں ہوے خون جگر کی آمیزش درکار ہوتی ہے۔
تر آنکھیں تو ہو جاتی ہیں ، کیا لذت ایسے رونے میں
جب خون جگر کی آمیزش سے اشک پیازی بن نہ سکا
 
Top