آمنہ مغل کی تصاویر --------------- از: والدِ ماجد

مغزل

محفلین
خبردار :
بھئی ہماری بیٹی کے تھریڈ کو اپنی دکان چمکانے کیلئے استعمال نہ کیا جائے :evil:
وگرنہ یہ نہ کہیے گا کہ اتنی سی بچی دانت کاٹتی ہے ۔:)
 

فاروقی

معطل
خبردار :
بھئی ہماری بیٹی کے تھریڈ کو اپنی دکان چمکانے کیلئے استعمال نہ کیا جائے :evil:
وگرنہ یہ نہ کہیے گا کہ اتنی سی بچی دانت کاٹتی ہے ۔:)



اچھا .............پر مکان تو چمکا سکتے ہیں نا.......:hatoff:

اوئی ی ی ی ی ی ی ی ............یہ تو واقع دانت کاٹتی ہے.......:eek::eek:
 

کاشف رفیق

محفلین
ماشااللہ! بہت ہی پیاری بچی ہے۔ اللہ تعالٰی نظر بد سے بچائے، والدین کا فرمانبردار اور نیک بنائے۔ آمین، ثم آمین۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ کاشف بھیا ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ
ویسے آج آپ نظر آرہے ہیں (غنیمت ہے )تو ۔
جیا غائب ہیں خیریت ؟؟
 

امکانات

محفلین
اس کا مطلب ہے زیادہ اچھے نتائج کے لیے زیادہ فیس بھی ہو گی؟

جی ہاں اس علم کی بات ہی کوئی ایسی ہے علم رمل علم جفر دست شناسی ستارہ شناسی جیسے تمام پر اسرار علوم کو گمان کا درجہ حاصل ہے یہ یقینی نہیں‌ہوتے دنیا میں‌چہرہ شناسی اور باڈی لینگونج واحد علم ہے جو صدیوں کے تجربات کے نچوڑ کے طور پر چلا آرہا ہے یہ وجہ کہ آج دنیا کی کوئی انٹیلیجنس ایجنسی ایسی نہیں‌ہوگی جسکے نصاب میں‌ نفسیات کی طر ح یہ علم شامل نہ ہو بھائی جتنا گڑ ڈالوں گے میٹھا اتنا ہو گا جو فیس کم دیتا ہے اس کی عمر کم ہو جاتی ہے جس نے فیس دی اس یہ کہا جاتا ہے آپ کی اہلیہ کی عمر زیادہ ہے بات اس کو بھی بتا دی جاتی مگر اسے دکھ سے بچا لیا جاتاہے فیس سے الفاظ اور لب ولہجہ بدلتا ہے حا لات کوئی نہیں‌ بدل سکتا آزما کر دیکھ لیں
 

فاروقی

معطل
لیجیے مغل صاحب ہمیں منع کر رہے تھے اب حصوں کی بات کر رہے ہیں . . . . .بھئی یہ بانی پاکستان کی تصویر کیا کیا گل نہیں کھلاتی ہے........
 

مغزل

محفلین
بھئی ہماری اماں جی اور آمنہ اس وقت یہاں بیٹھے ہیں ۔۔ ان کی آشیرباد سے یہ لکھا تھا۔۔
 

امکانات

محفلین
چلیں جی خیال کر لیا ۔۔ آپ کا ۔۔ مگر آمدنی سے ہماراحصہ الگ کردیجئے گا۔۔



آمنہ کی فیس مانگ لی تو سارے حصے پورے ہو جائیں گئے آپ خواہ مخواہ آمنہ کے چچا جان کو میرا اور تیرا کی جنگ میں دھکیل رہے ہیں‌ یہ میرا اور تیرا کی جنگ جس گھر میں شروع ہو جاتی بھائیوں کو الگ کر کہ چھوڑتی ہے آپ کا کیا ارداہ ہے بھائی صاحب
 

مغزل

محفلین
آمنہ کی فیس مانگ لی تو سارے حصے پورے ہو جائیں گئے

اسی بات کے امکانات تھے جناب !

آپ خواہ مخواہ آمنہ کے چچا جان کو میرا اور تیرا کی جنگ میں دھکیل رہے ہیں‌ یہ میرا اور تیرا کی جنگ جس گھر میں شروع ہو جاتی بھائیوں کو الگ کر کہ چھوڑتی ہے آپ کا کیا ارداہ ہے بھائی صاحب

حضور تیغِ تفنن سے کام لیجئے ۔۔ آپ تو مسلسل ہلاکت کے امکانات ہی جتائے جارہے ہیں۔۔
 

تعبیر

محفلین
ماشاءاللہ

اللہ اسکے نصیب اچھے کرے

پیدائش کے وقت کی تصویر دکھائی تھی آپ نے اب یہ کتنے ماہ کی ہے ؟؟؟

ویسے کیسی بچی ہے تنگ کرنے والی یا معصوم ؟؟؟ ہم اسے امنہ کہیں یا صائمہ ؟؟؟
 

مغزل

محفلین
ماشاءاللہ
اللہ اسکے نصیب اچھے کرے
پیدائش کے وقت کی تصویر دکھائی تھی آپ نے اب یہ کتنے ماہ کی ہے ؟؟؟
ویسے کیسی بچی ہے تنگ کرنے والی یا معصوم ؟؟؟ ہم اسے امنہ کہیں یا صائمہ ؟؟؟

شکریہ تعبیر !!
پہلے یہ کہیئے کہ کہاں غائب تھیں ؟؟ باخبر کیئے بغیر :mad: ۔۔ خیریت تو رہی ؟؟؟ :confused:
دعاؤں کیلئے ممنون ہوں ۔۔ ہمم ۔۔ رواں ماہ کی 23 تاریخ کو چھ ماہ کی ہوچکی ہے۔ :)
بچے تو سبھی معصوم ہوتے ہیں ۔۔۔ سو یہ بھی ۔۔ لیکن عام بچوں سے بہت زیادہ
چالاک و تیز، ماشا اللہ ہر وقت ہنستی قلقاریاں مارتی ہے ۔۔ :)
ابھی دو دانت نمودار ہوئے ہیں۔ جلد ہی آپ کو دانتوں کی نمائش بھی کروادی جائے گی۔۔:grin:
آپ میرادل رکھیں تو ۔۔ صائمہ کہیئے اور دل چاہے تو آمنہ کہہ لیں ۔۔۔۔۔۔ :blush:

شکریہ ۔۔ سلامت رہیئے۔۔ خوش رہیئے ۔:)
 

تعبیر

محفلین
میں پہلے ہی بتا چکی ہوں کہ میں کیوں غائب تھی۔ نہیں سچیییییی باخبر کیا تھا بوچھی کو کہا تھا کہ وہ محفل پر بتا دے کہ میرا نیٹ خراب ہے۔ اسی دوران رمضان آگیا اور کوشش کے باوجود یہاں آنا ہی نہیں ہو پا رہا تھا۔

چھ ماہ پھر تو اس لحاظ سے کچھ کمزور سی لگ رہی ہے۔
اب بچی کی پوبھو ہونے کے ناطے مجھے آپ کا کہنا ماننا پڑے گا اور اسے صائمہ ہی کہنا ہو گا۔
یہ تھوڑا مشکل ہے کیونکہ پہلے آپ نے ہماری زبان پر آمنہ پکا کر وایا ہوا ہے۔ یاد ہے نا جب اسکی خوش خبری سنائی تھی تو یہی نام بتایا تھا۔
میری طرف سے بہتتتتتتتتتتتتتتتتت ساراپیار کیجیے گا صائمہ کو۔ماشاءاللہ۔ اللہ اسے ہمیشہ یونہی ہنستا مسکراتا رکھے۔
 
Top