مبارکباد آمنہ محمودمغل کو پہلی سالگرہ مبارک

شمشاد

لائبریرین
جیا اس وقت ظلِ الٰہی بہت غصے میں ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ ہاتھی کے پاؤں کے نیچے کچلوا دیں۔ ابھی ایک طرف ہو جاؤ۔ جب ملکہ اور شہزادی گاؤں سے واپس آ جائیں پھر جو چاہے مانگ لینا۔
 

جیا راؤ

محفلین
جیا اس وقت ظلِ الٰہی بہت غصے میں ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ ہاتھی کے پاؤں کے نیچے کچلوا دیں۔ ابھی ایک طرف ہو جاؤ۔ جب ملکہ اور شہزادی گاؤں سے واپس آ جائیں پھر جو چاہے مانگ لینا۔


اوہ۔۔۔ اچھا ہوا آپ نے بتا دیا ورنہ ہم تو بے موت مارے جاتے آج۔۔۔ :blushing:
 

شمشاد

لائبریرین
کون سے گاؤں کیا مطلب؟ بھئی جس گاؤں کے ہیں (ایبٹ آباد کے قریب)، وہیں بھیجا ہو گا ناں۔
 

تعبیر

محفلین
سوری آمنہ بیٹی آپ کی یہ پوپھو ہمیشہ ہی لیٹ لطیف ہو جاتی ہیں

آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ہمیشہ یونہی ہنستی مسکراتی رہیں

belated_birthday_graphics_01.gif
 

تعبیر

محفلین
بوچھی آپ بھی مجھے نظر نہیں آ رہیں

وہ کوئی بھی نام نظر نہین آ رہا تھا تو میں نے بھی سوچا کہ چھپ کر آؤں تاکہ اکیلا میرا نام عجیب نا لگے اب تو میں نظر آ رہی ہوں
 

تیشہ

محفلین
بوچھی آپ بھی مجھے نظر نہیں آ رہیں

وہ کوئی بھی نام نظر نہین آ رہا تھا تو میں نے بھی سوچا کہ چھپ کر آؤں تاکہ اکیلا میرا نام عجیب نا لگے اب تو میں نظر آ رہی ہوں


:rollingonthefloor:

ہاں آج میں خود بھی خفیہ ہوئی ہوں ،۔ مجھے خفیہ آنا جانا پسند نہیں ہے مگر کبھی جب کسی کے سامنے آنے کا دل نہ ہوتو میں چھُپ چھپاُ جاتی ہوں :battingeyelashes: ،، یہ لیں میں بھی سامنے آجاتی ہوں آپکے لئے ۔ آپکا ساتھ دینے کو ۔
 

مغزل

محفلین
سوری آمنہ بیٹی آپ کی یہ پوپھو ہمیشہ ہی لیٹ لطیف ہو جاتی ہیں

آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ہمیشہ یونہی ہنستی مسکراتی رہیں

belated_birthday_graphics_01.gif

لو جی آمنہ تو چلی گئی ۔
اب واپس آئے گی تو ساری سوری تب ہی کرنا،
بہت بہت شکریہ ادی ، سدا خوش رہو
دعاؤں کیلیے سراپا ممنو ن
والسلام
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم
محترم م ۔ م ۔ مغل جی
اماں بابا کی دلاری پیاری بٹیا رانی کی سالگرہ کی بہت مبارک باد ۔
اللہ تعالی آمنہ محمود مغل کو دین دنیا کی خوشیاں اور کامیابیاں نصیب کرے آمین
آنے والا ہر سال اللہ تعالی کی رحمتوں برکتوں سے بھرپور ہو ۔آمین
" بیٹیاں تو چھاؤں جیسی ہوتی ہیں "
اللہ تعالی سدا گلشن محمود میں بہاروں کاموسم رکھے آمین
بوجہ نیٹ مسائل تاخیر سے شامل تقریب ہونے کی معذرت
amna.gif

نایاب

نقوی صاحب ان فونٹ کا استعمال ہمیں بھی بتا دیں
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم م ۔ م ۔ مغل جی
اللہ تعالی سدا اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آپ کو آمین
یہ الفارس عریشہ فونٹ ہے ۔۔ AlFars 1 Arshia
اور مائیکرو سوفت پاور پوائنٹ میں مختلف رنگوں میں تحریر کر کے
جی آئی ایف اینیمیٹر (Easy GIF Animator) میں تصویر کی صورت محفوظ کیا گیا ہے ۔
فونٹ کے استعمال سے کیا مراد ہے میں سمجھ نہیں پایا ۔
آمنہ بٹیارانی کو بہت سی دعا اور پیار ۔
نایاب
 

مغزل

محفلین
صاحب اردو فونٹس کی بات کر رہا ہوں ۔ اور کیا یہ فونٹ ان پیچ میں استعمال نہیں کیے جاسکتے ؟؟
اینیمیشن تو میں کر لو ں گا۔ کہ تھوڑی بہت شد بد ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
میرے محترم
میں نے یہ فونٹس اردو محفل سے ہی ڈاون لوڈ کیے تھے ۔
ان پیج میں یہ ظاہر تو ہوتے ہیں مگر تحریر ان فونٹس میں فارمیٹ نہیں ہوتی ۔
کوئی محترم ان پیج کے ماہر ہی یہ بتا سکتے ہیں کہ یہ فونٹس ان پیج میں کیسے استعمال ہوں ۔
میں تو تکے بازی سے اپنا کام چلاتا ہوں ۔
سدا خوش رہیں آمین
نایاب
 
Top