آفس کو روانگی

شمشاد

لائبریرین
اب واپس آ جائیں “دفتر سے روانگی“ پر۔ نہیں تو نبیل بھائی نے بہت ڈانٹنا ہے۔
 

ساجد

محفلین
بارش ہو رہی ہے لہذا آج کالج سے چھٹی ماری ہے لیکن کوڑے کا بیگ پھر بھی پھینکنا پڑا۔
بیوی چونکہ شوہر کی تقدیر ہوتی ہے اس لئیے "تقدیر کے آگے کس کی چلتی ہے"۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس تقدیر کو تدبر سے بدلنے کی کوشش بھی نہ کیجیے گا۔ کوڑے والے بیگ پھینکنا بہت آسان ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
شمشاد بھیا اس بات کا مطلب سمجھائیں پلیزز

اس تقدیر کو تدبر سے بدلنے کی کوشش بھی نہ کیجیے گا۔ کوڑے والے بیگ پھینکنا بہت آسان ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن وہ تو میں نے ساجد بھائی کو کہا تھا اور وہ سمجھ گئے ہوں گے کہ میں نے انہیں کیا کہا تھا۔
 

مقدس

لائبریرین
وہ مجھے بھی سمجھا دیں ناں بھیا کہیں ناں کہیں کام آ جائے گا آئی ایم شئیور
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی وہ معرفت کی بات تھی، تمہارے مطلب کی ہے ہی نہیں۔ پھر بھی بتا دیتا ہوں۔

ساجد بھائی نے اپنی بیوی کو تقدیر کہا تھا اور میں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ اپنی تقدیر ( بیوی) کو کسی تدبیر سے بدلنے کی کوشش نہ کیجیئے گا۔ وہ اگر کوڑے کا بیگ پھینکنے کو کہتی ہے تو وہ پھینکنا آسان ہے۔ اگر اس سے بچنے کے لیے تقدیر کو بدلا تو نجانے نئی تقدیر کیا کچھ کروائے۔ بین السطور اور بھی معنی اخذ کیئے جا سکتے ہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
تھینک یو بھیا۔۔

ایکچلی آپ سب کی باتوں سے میں بہت کچھ سیکھتی ہوں۔۔۔اس لیے آپ سے موسٹ آف دا ٹائم مطلب پوچھتی رہتی ہوں۔۔ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ آپ کو یہ بات بری نہیں لگتی ہو گئی کیونکہ میرے بابا ایک بات کہتے ہیں کہ انسان کا علم اس کے لیے صدقہ جاریہ ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پگلی لڑکی اس میں بُرا ماننے والی بھلا کون سی بات ہے، جو بھی بات سمجھ میں نہ آئے بلا جھجھک پوچھ لیا کرو۔
 

مقدس

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا

آپ کو کیسے پتا چلا کہ مجھے اس کی سمجھ نہیں آئی تھی
ہی ہی ہی ہی بھیا
 
اچھا تو اب ہماری سمجھ میں یہ بھی نہیں آئے گا کہ ہماری بٹیا رانی کیا کچھ سمجھ سکتی ہیں اور کیا نہیں؟ :)
 
Top