آفس کو روانگی

ساجد

محفلین
"بین" کا مطلب ہوتا ہے "کے درمیان" جیسے لکھا جاتا ہے بین الاقوامی یعنی انٹر نیشنل اور "بیّن" ( ی پر 'شد 'کے ساتھ) کا مطلب اوپر درج کیا جا چکا ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
شمشاد بھیا یہ بات آپ مذاق میں تو نہیں کہہ رہے ناں
اگر نہیں تو جلدی سے بتائیں
تاکہ میں یہ آپ کے سگنیچرز کے ساتھ لکھوا کر آگے پہنچا سکوں
 
ہاہاہاہاہا شمشاد بھیا
ان سے نہیں پوچھتی میں کیونکہ وہ آسان لفظوں میں سمجھانے کے بجائے اور مشکل کر دیتے ہیں اور وہ بھی جان بوجھ کر

ہمیں ایک نئے نئے سند یافتہ عالم کی کلاس کا قصہ یاد آگیا۔ محترم نے تازہ تازہ مکہ یا مدینہ سے فراغت پا کر مکی یا مدنی کا خطاب حاصل کیا تھا اور ہندوستان واپس آ کر ایک چھوٹے سے مدرسے میں معلم ہو گئے تھے۔ درجہ چہارم کے طلباء کو "چمن اسلام" نام کی کتاب پڑھاتے ہوئے ایک جملہ کچھ یوں ملا:

جب خدا نے آدم کو پیدا کیا اور ان سے ان کی نسل کو پھیلایا۔۔۔

بچوں کو سمجھانے کی غرض سے موصوف نے اس کی وضاحت کچھ ان الفاظ میں کی:

جب خدائے تعالیٰ عزّ و جلّ نے اس روئے زمین پر سیدنا حضرت آدم علیہ السلام کو نازل فرمایا اور ان سے ان کی زریت کو سطح زمین پر پھیلایا۔۔۔

اس کے بعد بچوں سے پوچھا کہ سمجھ رہے ہیں ناں آپ لوگ؟ بے چارے درجہ چہارم کے دیہاتی بچے کیا جواب دیتے، سبھی نے اقرار میں سر ہلا دیا۔ :)

ویسے بین السطور کا مطلب ہوتا ہے میننگ بیٹوین دا لائنز یا کسی بات کا ایسا مفہوم جو بظاہر نظر نہ آئے لیکن۔۔۔۔ :) :) :)
 
Top