تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

محمد وارث

لائبریرین
سر، نوید صاحب نے محفل میں مدعو کرتے وقت تعارف تو کروا دیا تھا۔ نوید صاحب سے پھر اسدعا ہے کہ کچھ مزید تعارف کروا دیں۔کچھ میں عرض کیے دیتا ہوں میں پیشے کے اعتبار سے انجینیر ہوںاور آجکل بسلسہءروزگار سعودی عرب میں مقیم ہوں۔ میری شاعری کے چار مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ 1- ذرا جو تم ٹھہر جاتے 2- ترے ہمراہ چلنا ہے3- کوئی پھول دل میں کھلا نھیں 4-پیار سزاواں( پنجابی شاعری) اس کے علاوہ شاعری کے کچھ انتخاب بھی میں نے مرتب کیے ہیں جن میں " روشن غزلیں"- " آنگن آنگن خوشبو" - " وہ تو خوشبو ہے" اور "پہلی دھوپ" قابل ذکر ہیں۔

آصف صاحب بہت خوشی ہوئی آپ کے متعلق اور آپ کی تخلیقات کے متعلق جان کر!

اور مزید خوشی ہوگی اگر آپ اپنے کلام اور کام کو، بغیر کسی زیادہ تردد کے، محفل کی لائبریری کا حصہ بنا دیں۔ ہماری اس 'برقی' لائبریری میں یقیناً آپ کی کتب اور انتخاب ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے!

اعجاز عبید (الف عین) صاحب اس سلسلے میں بہت کام کر رہے ہیں، وہ اپنی اور اپنے والدِ محترم کی تخلیقات کے علاوہ دیگر شعراء کی کتب بھی محفل کی نذر کر چکے ہیں۔ نوید صادق صاحب بھی اپنے انتخابات محفل کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

بہرحال، آپ کا ایک بار پھر شکریہ تعارف کیلیئے!
 

شمشاد

لائبریرین
کیا بات کر رہے ہیں نوید بھائی، میں تو کہتا ہوں اگر کوئی کہیں دیوار ہے تو وہ بھی گِرا دی جائے۔
 

نوید صادق

محفلین
صبا کے شعر یاد آ رہے تھے

جس کو دیکھو وہی صحرا میں چلا آتا ہے
راستے میں کوئی دیوار اٹھا دی جائے

ہوش میں آنے کے آثار نظر آتے ہی
لوگ دیوانے کی زنجیر ہلا دیتے ہیں۔
 

خرم

محفلین
اعجاز بھائی

آصف تو ماشاءاللہ بہت فعال شخص ہیں۔
باقی صاحب کے بھی اب کچھ پیغام نظر آ رہے ہیں۔ انہیں شائد اردو لکھنے میں ذرا دقت محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے دو تین روز کا لکھا ہے لیکن میں آج کل میں ان کے گھر گیا تو انہیں بتا دوں گا۔ تفصیل سے۔
نوید تو کیا آپ بھی صادق آباد میں رہتے ہیں؟
 

خرم

محفلین
بہت شکریہ بھیا۔ باقی صاحب نے اپنا تعلق احمد پور لمہ سے بتایاتھا۔ ویسے لمہ اور شرقیہ میں مغالطہ عمومی ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
خرم بھائی۔

میرا گھر بہاولپور میں ہے۔ ملازمت کے سلسلہ میں ایک عرصہ سے لاہور میں ہوں۔

ہم بھی بہاولپور میں آٹھ سال رہے کہیں آپ دکھائی نہیں دیئے؟ ایں چہ چکر است؟ :grin:
احمد پور شرقیہ کے پھیرے بھی لگتے رہے کہ واقف ہیں ہم وہاں کے رنگ کوچہ و خاک سے :cool:
 

زینب

محفلین
ہم بھی بہاولپور میں آٹھ سال رہے کہیں آپ دکھائی نہیں دیئے؟ ایں چہ چکر است؟ :grin:
احمد پور شرقیہ کے پھیرے بھی لگتے رہے کہ واقف ہیں ہم وہاں کے رنگ کوچہ و خاک سے :cool:



ی گلیوں گلیوں،کوچہ کوچہ پھرنے کی وجہ کہیں رضییییییییییییییی :grin: میرا مطلب ہے بیان تو فرمایئں کہ اتنے جوگی کیوں بنے رہے آُ:grin:
 

نوید صادق

محفلین
ہم بھی بہاولپور میں آٹھ سال رہے کہیں آپ دکھائی نہیں دیئے؟ ایں چہ چکر است؟ :grin:
احمد پور شرقیہ کے پھیرے بھی لگتے رہے کہ واقف ہیں ہم وہاں کے رنگ کوچہ و خاک سے :cool:
آپ 8 سال رہے ۔آپ نے ہمیں بتایا تک نہیں۔
کم از کم بتا تو دیتے۔
ہم تو وہاں پچھلے 36 برس سے رہ رہے ہیں۔
خیر کوئی بات نہیں۔
 
Top