NAZRANA

محفلین
آشیاں جل گیا، گلستاں لٹ گیا،،، کل

عزیزانِ محترم،
آداب و تسلیمات،
جنابِ راز الِّہ آبادی کا کلام آپ دوستوں
کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔
امید ہے پسند فرمائینگے ۔
آشیاں جل گیا، گلستاں لٹ گیا، ہم قفّس سے نِکل کر کِدھر جائیں گے
اتنے مانوس صیّاد سے ہو گئے، اب رہائی ملے گی تو مر جائیں گے
اور کُچھ دن یہ دستورِ میخانہ ہے، تشنہ کامی کے یہ دن گذر جائیں گے
میرے ساقی کو نظریں اٹھانے تو دو، جتنے خالی ہیں سب جام بھر جائیں گے
اے نسیمِ سحر تجھکو انکی قسم، ان سے جا کر نہ کہنا مرا حالِ غم
اپنے مِٹنے کا غم تو نہیں ہے مگر، ڈر یہ ہے انکے گیسو بکھر جائیں گے
اشکِ غم لے کے آخر کدھر جائیں ہم، آنسوؤں کی یہاں کوئی قیمت نہیں
آپ ہی اپنا دامن بڑھا دیجئیے، ورنہ موتی زمیں پر بکھر جائیں گے
کالے کالے وہ گیسو شکن در شکن، وہ تبسّم کا عالم چمن در چمن
کھینچ لی انکی تصویر دل نے مرے، اب وہ دامن بچا کر کِدھر جائیں گے
کلامِ راز الِّہ آبادی
 
ابوشامل

محفلین
اور کُچھ دن یہ دستورِ میخانہ ہے، تشنہ کامی کے یہ دن گذر جائیں گے
میرے ساقی کو نظریں اٹھانے تو دو، جتنے خالی ہیں سب جام بھر جائیں گے
اے نسیمِ سحر تجھکو انکی قسم، ان سے جا کر نہ کہنا مرا حالِ غم
اپنے مِٹنے کا غم تو نہیں ہے مگر، ڈر یہ ہے انکے گیسو بکھر جائیں گے
اشکِ غم لے کے آخر کدھر جائیں ہم، آنسوؤں کی یہاں کوئی قیمت نہیں
آپ ہی اپنا دامن بڑھا دیجئیے، ورنہ موتی زمیں پر بکھر جائیں گے

سبحان اللہ! مذکورہ بالا اشعار تو امید حال و مستقبل کی بہترین عکاسی کر رہے ہیں، ویسے حبیب ولی محمد نے کسی زمانے میں یہ کلام گایا تھا اور کیا خوب گایا تھا۔
 
فاتح

لائبریرین
خوبصورت غزل شیئر کرنے پر بہت شکریہ نذرانہ

سبحان اللہ! مذکورہ بالا اشعار تو امید حال و مستقبل کی بہترین عکاسی کر رہے ہیں، ویسے حبیب ولی محمد نے کسی زمانے میں یہ کلام گایا تھا اور کیا خوب گایا تھا۔

ابو شامل صاحب یہ لیجیے یہ رہی حبیب ولی محمد کی آواز میں ‌غزل
[ame=http://www.divshare.com/download/1516563-e72]DivShare File - Aashian_Jal_Gaya.mp3[/ame]
 
Top