آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 2017--نامہ اوقات

یاز

محفلین
اب تو شاید بارش ہی انگلینڈ کو شکست سے بچا سکتی ہے، جس کے امکانات بھی زیادہ نہیں ہیں اس وقت۔
 

فہد اشرف

محفلین
ویسے اچھے وقتوں میں جمی اینڈرسن نے اس سے زیادہ بڑا کمال شمال کیا تھا
Screenshot_2017-12-18-14-11-53-559_com.UCMobile.intl.png
 
جیمس وینس
اس گیندِ باکمال کا ہم سے یہ مان تھا کہ آپ
وکٹ گنوا دیجئے وکٹ گنوا دی گئی


ویسے اچھے وقتوں میں جمی اینڈرسن نے اس سے زیادہ بڑا کمال شمال کیا تھا
یار کیوں دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہیں۔
ہمیں کتنے ہی اچھے وقت یاد آ جاتے ہیں۔
 
ان صاحب کے کہنے کا مطلب شاید یہ ہے کہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں گھس کر نہیں مارا جا سکتا، ہاں زخم گن کر یہ فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ چوٹیں پاکستان کو زیادہ لگیں یا انگلینڈ کو۔ :)
انڈیا سے طویل عرصہ سے سیریز نہ ہونے کی وجہ سے، اکثر انڈیا کے ساتھ موازنہ بھی دوسری ٹیموں کے باٹ رکھ کر کیا جاتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایشیز پرتھ ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری کے بعد آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ، آئی سی سی کی آل ٹائم بیٹنگ رینکنگ میں 945 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ اسی نمبر پر انگلینڈ کے لین ہٹن بھی ہیں۔ ان سے اوپر صرف بریڈ مین 961 پوائنٹس پر ہیں۔ آئی سی سی کی فہرست اس ربط پر۔

اور یہ موجودہ بیٹسمینوں کی رینکنگ:
25442919_10155103705342555_1180981772805190344_n.jpg
 

فہد اشرف

محفلین
آج ایشیز سیریز کا چوتھا میچ میلبورن کے تاریخی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے طور پہ کھیلا جا رہا ہے۔
آج صبح میلبورن میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اب تک (تیسرا سیشن) 80 اووروں میں 3 وکٹ کھوکر 226 رن بنا لیے ہیں، فی الحال اسمتھ 54 اور شان مارش 24 رن بنا کر کھیل رہے ہیں اس سے پہلے وارنر 103 رن بنا کر اینڈرسن کے گیند پر آؤٹ ہوئے۔
 
Top