آزادی مارچ اپڈیٹس

صائمہ شاہ

محفلین
عمران خان کرپٹ نہیں ہیں سیاستدان ہوں نا ہوں مگر کرپشن میں انوالو نہیں ہیں اس لئے ان کا موازنہ حمام کے ننگے کرپٹ سیاستدانوں سے کرنا سیاسی بصیرت پر خوب روشنی ڈالتا ہے
 
آپ اور پیر و مرشد ( ایچ اے خان ) نے چار سال کی مدت پر ایسا خطاب کیا کہ میں سمجھا کہ شاید آپ کے پاس سائنٹفیک اصولوں پر کوئی لائحہ عمل موجود ہے ۔ مگر میں کہہ چکا ہوں کہ آپ نے ایسا لاجواب کیا کہ میری پاس کچھ کہنے کو کچھ نہیں رہا ۔ :)
پاکستان میں حکومت پانچ سالہ بڑے طویل مدتی منصوبے شروع کیا کرتی ہے اور غالباً اسی وجہ سے حکومت کی مدت بھی پانچ سال رکھی گئی تاکہ حکومت کو اپنے پانچ سالہ بڑے منصوبے مکمل کرنے کا موقع مل سکے ۔ لیکن اگر حکومت کو بمشکل 3 سال یا اس سے کم ہی ملنے ہیں تو بہتر ہے کہ اسکی مدت 4 سال کردی جائے جو کم ازکم پوری تو ہو سکے۔
آپ 1988 سے لیکر 1999 تک کا عرصہ چیک کر لیجئے کہ اس دوران کی کتنی حکومتیں پانچ سال پوری کر سکیں، ایک بھی نہیں بلکہ کسی نے پورے 3 سال بھی نہیں کئے۔ :)
 
انسان اپنے دوستوں سے پہچانا جاتا ہے۔ عمران کے اردگرد اکثر وہی پرانے کرپٹ سیاستدان ہیں جو دوسری سیاسی جماعتوں اور حکومتوں میں شامل رہ کر کرپشن کے مزے لیتے رہے۔
 
Bvf98khCUAAub53.jpg
 

loneliness4ever

محفلین
یہ کوئی بدشگونی نہیں بلکہ خدشہ ہے ۔ پنجاب کے لوگوں کو علم نہیں یا قادری کو نہیں کہ ائین 1973 ایک مقدس ائین ہے جو پاکستان دولخت ہونے کے بعد متفقہ بنا ہے۔ یہ ایک معجزہ ہے اگر اس پر حملہ ہوتا ہے تو خدانہ خواستہ دوبارہ اس عمرانی معاہدے پر انے ممکن نہ ہو

معجزہ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

loneliness4ever

محفلین
عمران کا خورشید شاہ کے لیے مضحکہ خیز الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے
سندھی لیڈر کے لیے اس طرح کے الفاظ اس کٹھ پتلی کو زیب نہیں دیتے

مجھے تو آپ کے بیان سے بھی لسانیات کی بو آرہی ہے ۔۔۔۔

شاید آپ فرمانا چاہ رہے ہیں کہ کسی لیڈر کے لئے اس طرح کے الفاط استعمال کرنا زیب نہیں دیتے ۔۔۔۔
 
مجھے تو آپ کے بیان سے بھی لسانیات کی بو آرہی ہے ۔۔۔۔

شاید آپ فرمانا چاہ رہے ہیں کہ کسی لیڈر کے لئے اس طرح کے الفاط استعمال کرنا زیب نہیں دیتے ۔۔۔۔

غیر ضروری طور پر بو ارہی ہے
پنجاب میں دھاندلی ہوسکتا ہے ہوئی ہو۔ مگر سندھی لیذرز منتخب ہوکر ائے ہیں۔ یہ لاکھوں لوگوں کے سچے نمائندہ ہیں۔ ان کے لیے ایسی زبان مناسب نہیں ہے۔ البتہ کسی بھی انسان کو کسی بھی انسان کے لیے انسلیٹنگ زبان استعمال کرنا درست نہیں ہے
 
ایسے جلسے،جلوس، مارچ اور دھرنے جن پر لاٹھی چارج، آنسو گیس حتی کہ گولی چلنے کے امکانات بھی ہوں ان میں معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال کے طور پر لیجانے کو کوئی عقلمندی کہ سکتا ہے؟ یا یہ لیڈروں کی خود غرضی اور بےحسی ہے ؟
 
عمران کی تقریر سنی
عمران با ر بار یہ کہتا ہے کہ میں ایک قوم بنادوں گا جیسے کرکٹ ورلڈ کپ جتایا تھا۔ میں پاکستانیوں کو عزت دلوادوں گا۔
ہر شخص یہی چاہتا ہے مگر جو طریقہ عمران نے اختیار کیا ہے اس سے تو بےعزتی ہی ہورہی ہے دنیا میں۔ دنیا میں عزت حاصل کرنے لیے محنت کرنی پڑتی ہے تعلیم عام کرنی پڑتی ہے جہالت دور کرنی پڑتی ہے ۔ مگر عمران تو خود جاہلوں جیسے لہجے میں باتیں کرتا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ یہ کچھ کرسکے گا۔ بہتر یہی ہے کہ پاکستانی قوم پرانے شکاریوں سے ہشیار رہیں جو نئے جال لائے ہیں
 
Top