آزادی مارچ اپڈیٹس

تو محترمی اس یقین کی تدفین کے بعد کیا ہو گا کیا لوگ اسی بد عنوان حکومت کو من و عن تسلیم کر لیں گے اور انصاف اور بنیادی حقوق کا مطالبہ ترک کر دیں گے؟ ایک تقریر نے اگر مایوس کیا ہے تو دوسری خوش بھی کر سکتی ہے اور وہ دوبارہ ہم آواز بھی بن سکتے ہیں
بہت مشکل ہے۔ 18 سال کی جدوجہد چند لفظوں نے بری طرح پامال کر کے رکھ دی۔
 
نایاب

لائبریرین
عمران خان کی سیاست سے لاکھ اختلافات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر اس کی رات کی تقریر بلاشبہ اک سچے دردمند پاکستانی کی تقریر ۔ جو خون نہیں بہانا چاہتا مگر اسے دھکیلا جا رہا ہے کہ خون بہاؤ ،،،،،،،،
 
نایاب

لائبریرین
مجھے اک بات کی سمجھ نہیں آئی کہ ۔۔۔۔۔کہتے ہیں کہ ۔۔۔ پانچ سات ہزار سے لیکر تیس ہزار تک کا مجمع ہے ان عوامی و انصاف کے دھرنوں میں ۔ اور چالیس ہزار پولیس والے ریڈ زون کی حفاظت پر ۔۔ ان دونوں تحریکوں کے کارکنوں پہ مشتمل ہے ۔۔۔18 کروڑ میں سے اتنے لوگ اگر سول نافرمانی کی تحریک چلائیں بھی تو کیا باقی کے 17 کروڑ 99 لاکھ 70 ہزار لوگ ان کی اقتدا کر لیں گے ۔۔۔۔۔۔۔؟
 
نایاب

لائبریرین
بہت مشکل ہے۔ 18 سال کی جدوجہد چند لفظوں نے بری طرح پامال کر کے رکھ دی۔

میرے محترم بھائی ان چند لفظوں نے عمران خان کو اک سچے عوامی لیڈر کا تاج پہنا دیا ۔
ان " عدم تشدد " کے پرچارک لفظوںکا عجب اثر دکھا ۔۔اور کیا بڑے بڑے سیاسی پنڈت اور کیا میڈیا کے بازیگر اینکر
سب ہی حیران و پریشان رقص کناں ہیں دشت سیاست میں ۔۔
اگر عمران ان لفظوں کی بجائے کارکنوں کی آگے بڑھنے کے جذبے کی حوصلہ افزائی کردیتا تو کیا ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔ سوچ لازم ہے راہ پانے کو ۔
 
زرقا مفتی

محفلین
Pakistan’s Imran Khan calls for tax and bill boycott, demanding resignation of PM

Pakistan opposition leader and former cricket star, Imran Khan, has called for Pakistani residents to stop paying their taxes and utility bills in an anti-government protest aimed at bolstering his efforts to force Pakistan’s prime minister to resign.

“After two days ... your time is up,” Khan told a thousands-strong rally in the capital, Islamabad, reported Reuters. “We will go for civil disobedience and will not pay taxes or utility bills till the time Nawaz Sharif resigns,” he announced.

http://rt.com/news/180928-pakistan-pm-boycott-protests/
 
زرقا مفتی

محفلین
تحریک انصاف نے سول نافرمانی تحریک کیساتھ 6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر لیا

سلام آباد(دنیا نیوز)تحریک انصاف کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے ساتھ 6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر لیا گیا ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کسی بھی وقت چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر سکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ کارکن تازہ دم ہونے کے بعد دوبارہ جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ جلسہ گاہ کی سیکورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سول نافرمانی پر اپنا نقطہ نظر دوبارہ واضح کریں گے اور اس حوالے سے دیگر جماعتوں کی جانب سے دبائو پر اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے ۔ عمران خان سول نافرمانی کی تحریک کے ساتھ چھ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیا کر لیا گیا ہے جو کسی بھی وقت پیش کر سکتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے سربراہ آج اپنی جماعت کی سینئر قیادت سے مشاورت کریں گے اور کئے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیں ۔ اس کے علاوہ پارٹی رہنماؤں کو مختلف ٹاسک بھی سونپے جائیں گے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب شام چھ بجے ہوگا۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/233001_1#.U_HLcsWSxnU
 
نایاب

لائبریرین
سنا تھا کہ " ایوب خان " کوجب کہیں سے یہ خبر ملی کہ آج کل لوگ " ایوب کتا ہائے ہائے " کے نعرے شوق سے لگاتے ہیں ۔ تو وہ یہ کہتے استعفی دے گیا تھا کہ اس قوم کو حکمرانی کے لیئے " کتے " ہی موزوں رہیں گے ۔ اور قوم آج تک " تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد "کی صدا لگانے میں مشغول ہے ۔۔۔۔
میاں نواز شریف صاحب کو اللہ نے اک موقع دیا ہے کہ وہ خود کو پاکستان اور پاکستانی عوام کا سچا ہمدرد ثابت کریں ۔ استعفی دے کر انتخابات کرائیں اور شان سے حکمرانی فرماتے خود پر اور اپنے خاندان پر لگے الزامات کو دھو ڈالیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زرقا مفتی

محفلین
شریف برادران کی اتفاق فاؤنڈری 103 مہینے سے بجلی بل کی نادہندہ یعنی سول نافرمانی کے مرتکب کسی میں ہے ہمت تو ان سے بل وصول کرے

10600460_335717826592032_4962437324887384760_n.png

http://www.lesco.gov.pk/news&media/5000071.asp
 
زیک

مسافر
یہ ان کا جمہوری حق ہے :p
یعنی عمران تمام پاکستان کو شریف برادران کے نقش قدم پر چلانا چاہتا ہے؟

نواز شریف کے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں صرف ایک دن وہ اچھا لگا تھا جب 1993 میں اس نے ڈکٹیشن نہ لینے والی تقریر کی تھی۔ مگر عمران خان کی بدولت میں بھی شاید نواز شریف کا سپورٹر لگ رہا ہوں۔

عمران کے گاندھی سے تقابل کے بیان کے جواب میں سینیٹر بینٹسن کو پیرافریز کرتے ہوئے: "عمران یو آر نو گاندھی"
 
زرقا مفتی

محفلین
آئی ایم ایف کے وفد کا پاکستان آنے سے انکار
IMF team cancels visit: Dar
Finance Minister Ishaq Dar has expressed a serious concern over the announcement of civil disobedience movement made by Pakistan Tahreek-e-Insaaf Chairman Imran Khan, saying that it would have grave consequences on the economy. Talking to a private TV channel from Dubai, he said that the International Monetary Fund (IMF) team had cancelled its visit to Pakistan due to the prevailing political situation.
http://www.brecorder.com/top-stories/0:/1214394:imf-team-cancels-visit-dar/
 
صائمہ شاہ

محفلین
شریف برادران کی اتفاق فاؤنڈری 103 مہینے سے بجلی بل کی نادہندہ یعنی سول نافرمانی کے مرتکب کسی میں ہے ہمت تو ان سے بل وصول کرے

10600460_335717826592032_4962437324887384760_n.png

http://www.lesco.gov.pk/news&media/5000071.asp
مجھے تو یہ غیر آئینی بل لگ رہا ہے منتخب حکومت سے بجلی کے بل کا مطالبہ ؟؟؟ ان کی پنجسالہ مدت پوری ہونے دیں پھر اگر بقایہ جات کا کچھ حساب ہو گا تو دیکھ لیجیئے گا فی الحال انہیں حکومت کرنے دیں اور جیبیں بھرنے دیں ( کم از کم بہت سے محفلین کا تو یہی منشور ہے )
 
زرقا مفتی

محفلین
سپریم کورٹ نے احتجاج کرنے والوں کو ریڈ زون کی طرف پیش قدمی کرنے سے روکنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی

SC rejects govt’s plea to restrain protesters from moving towards Red Zone

SLAMABAD: The Supreme Court has rejected the federal government’s plea seeking to restrain protesters from moving toward the Red Zone area of the capital.

“That is something for the government to handle,” Chief Justice Nasirul Mulk said, while rejecting the attorney general for Pakistan’s (AGP) plea to pass an order stopping protesters of the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) and Pakistan Awami Tehreek (PAT) from entering the area.

http://tribune.com.pk/story/750258/...rain-protesters-from-moving-towards-red-zone/
 
صحیح فیصلہ ہے۔ ہر بات کا حکم عدالت نہیں دے سکتی۔ یہ ایک سیاسی کرائسس ہے لہذا حکومت کا کام نہ کہ عدالت کا۔
 
ورغلانے کی اجازت نہيں دی جائے گی
شاميانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

ايک رقاص نے گا گا کے سنائی يہ خبر
ناچ گانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

اس کے رخسار پہ ہے اور ترے ہونٹ پہ تل
تلملانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

لان ميں تين گدھے اور يہ نوٹس ديکھا
گھاس کھانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

بس تمہيں اتني اجازت ہے کہ شادي کر لو
شاخسانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

اس سے انديشہ فردا کی جوئيں جھڑتی ہيں
سر کھجانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

اس سے تجديد تمنا کی ہوا آتی ہے
دم ہلانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

اٹھتے اٹھتے وہ مجھے روز جتا ديتے ہيں
روز آنے کی اجازت نہيں دی جائے گی

مکتبِ فکر ہے اسکول نہیں ہے صاحب
قومیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

پھرتو تم سر پہ اٹھا لو گے زمانے بھر کو
سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

مجھے تو یہ غیر آئینی بل لگ رہا ہے منتخب حکومت سے بجلی کے بل کا مطالبہ ؟؟؟ ان کی پنجسالہ مدت پوری ہونے دیں پھر اگر بقایہ جات کا کچھ حساب ہو گا تو دیکھ لیجیئے گا فی الحال انہیں حکومت کرنے دیں اور جیبیں بھرنے دیں ( کم از کم بہت سے محفلین کا تو یہی منشور ہے )
 
ورغلانے کی اجازت نہيں دی جائے گی
شاميانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

ايک رقاص نے گا گا کے سنائی يہ خبر
ناچ گانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

اس کے رخسار پہ ہے اور ترے ہونٹ پہ تل
تلملانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

لان ميں تين گدھے اور يہ نوٹس ديکھا
گھاس کھانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

بس تمہيں اتني اجازت ہے کہ شادي کر لو
شاخسانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

اس سے انديشہ فردا کی جوئيں جھڑتی ہيں
سر کھجانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

اس سے تجديد تمنا کی ہوا آتی ہے
دم ہلانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

اٹھتے اٹھتے وہ مجھے روز جتا ديتے ہيں
روز آنے کی اجازت نہيں دی جائے گی

مکتبِ فکر ہے اسکول نہیں ہے صاحب
قومیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

پھرتو تم سر پہ اٹھا لو گے زمانے بھر کو
سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

اس کے رخسار پہ ہے اور ترے ہونٹ پہ تل
تل مِلانے کی اجازت نہيں دی جائے گی
 
حسیب

محفلین
شریف برادران کی اتفاق فاؤنڈری 103 مہینے سے بجلی بل کی نادہندہ یعنی سول نافرمانی کے مرتکب کسی میں ہے ہمت تو ان سے بل وصول کرے

10600460_335717826592032_4962437324887384760_n.png

http://www.lesco.gov.pk/news&media/5000071.asp
30 ستمبر 2011 کو اتفاق فاؤنڈری کے ذمہ واجب الادا رقم اتنی ہی تھی
اس سے تو یہی لگتا ہے کہ 2011 کے بعد سے بل ادا کر رہے ہیں
ضروری نوٹ: میری اس بات کو بل نہ دینے کی حمایت نہ سمجھا جائے جو کام غلط ہے وہ غلط ہے چاہے کوئی بھی کرے۔۔ صرف معلومات کے لیے ہی پوسٹ کر رہا ہوں
http://loadpictures.net/pics/a25addc851b4334e37e90a08c55b7e76.png
 
کیا آپ کے علم میں ہے کہ ایسے بڑے نادہندگان سے بل وصولی کا کوئی انتظام کیا گیا ہے؟ مثلا قسطوں میں کہ یک مشت تو یہ کبھی ادا نہیں ہوں گے۔
 
نایاب

لائبریرین
30 ستمبر 2011 کو اتفاق فاؤنڈری کے ذمہ واجب الادا رقم اتنی ہی تھی
اس سے تو یہی لگتا ہے کہ 2011 کے بعد سے بل ادا کر رہے ہیں
ضروری نوٹ: میری اس بات کو بل نہ دینے کی حمایت نہ سمجھا جائے جو کام غلط ہے وہ غلط ہے چاہے کوئی بھی کرے۔۔ صرف معلومات کے لیے ہی پوسٹ کر رہا ہوں
http://loadpictures.net/pics/a25addc851b4334e37e90a08c55b7e76.png
30 ستمبر 2011 کی تاریخ کہاں سے دستیاب ہو سکتی ہے میرے بھائی
 
Top