"آخر کب تک؟؟؟"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برائے اصلاح

ناکامی کو روشنی تعبیر کیا جا سکتا ہے؟
یہ ایک الگ موضوع ہے۔ بہت کچھ لکھنے والے پر بھی ہوتا ہے کہ وہ کس مضمون کو کیسے بیان کرتا ہے۔
ایک شخص اپنی شریکِ حیات کی رحلت پر نظم کہتا ہے اور اس کو عنوان دیتا ہے "ذرا سی بات"، اور اُس کا دفاع بھی کر لیتا ہے!
 
نایاب

لائبریرین
انجانی اٌمید پھر سے دامن سے لِپٹ جاتی ہے
بلاشبہ اک خوبصورت گداز سے بھرپور تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھلا کوئی ہے ایسا اس جہاں رنگ و بو میں
جس کے باطن میں اس " ہجر بھرے سناٹے " نے شور نہ مچایا ہو
اور اپنی " تلاش " میں شش جہات میں دیوانہ وار نہ گھمایا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلاشک " امید " ہی حوصلہ بخشتی ہے ۔ یقین پہ مبنی یہ امید اک دن تاریکیوں کو مٹا روشنی کے روبرو کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
 
شزہ مغل

محفلین

انتہائی ممنون ہوں۔
آپ کا آنا اور اپنے انمول خیالات کے آبگینے داد کی صورت میری جھولی میں ڈالنے کا دلی شکریہ۔
بس یوں ہی دعاؤں میں جگہ دیجیئے گا ہمیشہ
 
اکمل زیدی

محفلین
اچھی تحریر ہے ...کبھی کہا ہوا اپنا ایک شعر یاد آگیا ...

چھایا ہوا ہے اکمل شور و غل کا سناٹا
اک خاموشی مجھ میں شور مچاتی ہے
 
بہت بہت بہت خوب لکھا ہے بہت خوبصورت انداز بیان ہے استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی نے ایک بات کہی تھے جتنے بھی الفاظ آپ کے پاس ہیں ان کو استعمال کرنے کا طریقہ آنا چاہیے اور بیشک مجھ جیسی کے لیے محفل ایک درسگاہ ہے سچ مانے تو اس آپ سب کی بہت قدر کرتی ہوں بلکل ایک روحانی استاد کی طرح اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے آمین.
باقی تحریر پر میری رائے بلکل ایسی ہی ہے جیسے چھوٹے بچے کو کہا جائے کہ وہ یونیورسٹی کے پروفیسروں کے بارے میں بات کرئے تو وہ کہ دے سب اچھے ہیں
 
اکمل زیدی

محفلین
میں بھی اِسی طرح اندھیرے میں جٌگنوؤں کے پیچھے بھاگنے لگتی ہوں۔۔۔ انجانی اٌمید پھر سے دامن سے لِپٹ جاتی ہے۔۔۔ مسلسل ناکامی کے باوجود جب کوئی شرارہ چَمکتا ہے تو سٌورج کا گٌماں ہونے لگتا ہے۔۔۔اِس اَلمناک اندھیرے سے نکلنے کے لیے خٌود کو جَلا لیتی ہوں۔ ۔۔پھر اٌٹھتی ہوں۔۔پھر دوڑتی ہوں۔ پھر گِرتی ہوں۔ پھر سنبھلتی ہوں۔

مگر کب تک؟؟؟؟؟ کب تک چلے گا یہ سب؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جب تک، ....جب تک ...اندر روشنی نہیں ہو جاتی... اندر دیا نہیں جل جاتا... پھر کسی جگنو کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ...نہ کسی شرارے پر سورج کا دھوکہ ہوگا...اندھیرے کی المناکی سے بچنے کے لیے خود کو جلانے کی نہی خود کو جِلانے کی ضرورت ہے ... پھر سنبھلاؤ خود ہے آجائے گا ...
 
شزہ مغل

محفلین
بہت بہت بہت خوب لکھا ہے بہت خوبصورت انداز بیان ہے استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی نے ایک بات کہی تھے جتنے بھی الفاظ آپ کے پاس ہیں ان کو استعمال کرنے کا طریقہ آنا چاہیے اور بیشک مجھ جیسی کے لیے محفل ایک درسگاہ ہے سچ مانے تو اس آپ سب کی بہت قدر کرتی ہوں بلکل ایک روحانی استاد کی طرح اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے آمین.
باقی تحریر پر میری رائے بلکل ایسی ہی ہے جیسے چھوٹے بچے کو کہا جائے کہ وہ یونیورسٹی کے پروفیسروں کے بارے میں بات کرئے تو وہ کہ دے سب اچھے ہیں
یہ آپ کا بڑاپن ہے آپی جی۔
درحقیقت میں بالکل بھی اس قابل نہیں کہ کچھ سکھا سکوں کسی کو بھی۔
 
عادل اسحاق

محفلین
مسلسل ناکامی کے باوجود جب کوئی شرارہ چَمکتا ہے تو سٌورج کا گٌماں ہونے لگتا ہے۔۔۔اِس اَلمناک اندھیرے سے نکلنے کے لیے خٌود کو جَلا لیتی ہوں۔ ۔۔پھر اٌٹھتی ہوں۔۔پھر دوڑتی ہوں۔ پھر گِرتی ہوں۔ پھر سنبھلتی ہوں۔

آپ کو کسی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے ملنا چاہیے اور
آئی کیپ کے
ظلم و ستم اور جبر کی داستاں سننی چاہیے جیسے کہ

ہماری ناکامیاں اس دشت میںلیکن جُتے ہیں ہم بھی ڈھیٹ بنے ہوئے ؛)
 
شزہ مغل

محفلین
آخری تدوین:

شزہ مغل

محفلین
ہر چیز اپنی جگہ پہ اچھی لگتی ہے جیسے کہ خوش آمدید تعارفی لڑیوں میں شزہ مغل صاحبہ خوش آمدید تو ہو چکا اب ہم کچھ گھنٹے پرانے ہو گئے :battingeyelashes:
ارے بھیا میں نے اپنے دھاگے میں خوش آمدید کہا ہے آپ کو۔
آپ نے میرے آخر کب تک؟؟؟ کی رونق میں چار چاند لگا دئیے۔ شکریہ
 
آخری تدوین:

عادل اسحاق

محفلین
ارے بھیا میں نے اپنے دھاگے میں خوش آمدید کہا ہے آپ کو۔
آپ نے میرے سوالیہ کی رونق میں چار چاند لگا دئیے۔ شکریہ
اوہ
یہ بات ،،،، اب سمجھا ،،،، یعنی کہ میں جس جس دھاگے میں جاؤں گا سبھی پرانے ساتھی مجھے خوش آمدید کہیں گے :LOL:
 
شزہ مغل

محفلین
اوہ
یہ بات ،،،، اب سمجھا ،،،، یعنی کہ میں جس جس دھاگے میں جاؤں گا سبھی پرانے ساتھی مجھے خوش آمدید کہیں گے :LOL:
یہ تو میں نہیں کہ سکتی کہ کون خوش آمدید کہے گا کون نہیں۔
آپ آخر کب تک؟؟؟ میں تشریف لائے تو سمجھیئے میرے گھر تشریف لائے۔ اب میرا فرض بنتا ہے آپ کو خوش آمدید کہوں۔
اور سنائیے گھر پر سب خیریت ہے؟؟؟
کیا لیں گے ٹھنڈا یا گرم؟؟؟
 
عادل اسحاق

محفلین
یہ تو میں نہیں کہ سکتی کہ کون خوش آمدید کہے گا کون نہیں۔
آپ سوالیہ میں تشریف لائے تو سمجھیئے میرے گھر تشریف لائے۔ اب میرا فرض بنتا ہے آپ کو خوش آمدید کہوں۔
اور سنائیے گھر پر سب خیریت ہے؟؟؟
کیا لیں گے ٹھنڈا یا گرم؟؟؟

جزاک اللہ خیر
 
Top