"آخر کب تک؟؟؟"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برائے اصلاح

شزہ مغل

محفلین
تو گویا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
ہم پر الزامِ ستم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلیں مان لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اصل میں مجھے خوبصورتی بہت پسند ہے اور شاید اس خوبصورتی سے محبت ہے ۔۔مفہوم خود اخذ کرلیں آپ۔۔۔۔۔۔۔۔!!
ہممم۔۔۔ یہ تو بڑا مشکل کام کہہ دیا۔۔۔
صورت تو میری دیکھی نہیں آپ نے۔۔۔۔ ہاں میری نمائندہ تصویر خوبصورت ہے۔۔
اس تصویر کا بھی سبب ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
ارے نہیں یہ عنوان نہیں ہے
لو ! آپ نے لکھا تو ایسے ہی تھا ۔۔جیسا کہ یہ عنوان ہو کوئی
ہممم۔۔۔ یہ تو بڑا مشکل کام کہہ دیا۔۔۔
صورت تو میری دیکھی نہیں آپ نے۔۔۔۔ ہاں میری نمائندہ تصویر خوبصورت ہے۔۔
اس تصویر کا بھی سبب ہے
بات خوبصورتی پر آئے گی تو جانے کہاں تک جائے گی ۔آپ نے یہاں اپنی نمائندگی کر ڈالی ہے ، جوابات میں ۔۔۔ !!!
میں نے خوبصورتی کے اس تناظر میں لکھا تھا۔ اپنے اندر جھانکیں ، جہاں سے انمول لفظ پکڑ کر لاتی ہیں آپ ، وہ جگہ خوبصورت ہے ۔۔۔ ویسے دیکھنے والے یا والی کی نگاہ میں بھی خوبصورتی ہوتی ہے ۔ سو اس لحاظ سے آپ مجھے بھی خوبصورت کہ لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! اب یہ مت کہیے گا '' اپنی تعریف کر رہی ہوں میں ، کائنات میں پھیلی دنیا کی ہر ہر شے میں کوئی نہ کوئی خوبصورتی ہوتی ہے اور میں ہوں حسن پرست !!!
 
بڑی زبردست تعریف کی خوبصورتی کی۔۔۔۔
میں یہی اگلوانا چاہ رہی تھی آپ سے
ہم بھی تو چرا لیں آپ کے انمول موتیوں کی مالا
 
میری کیفیت بالکل اٌس شخص کی سی ہے جو اندھیرے میں جانے کتنے برس بھٹکتا رہا ہے۔ ایسا اندھیرا جہاں ہاتھ کو ہاتھ سٌجھائی نہ دے۔۔۔ ایسا اندھیرا جو خوف اور بےبسی کی لاکھوں صدیاں اپنے اندر سموئے ہوئے ہو۔۔۔ ایسا اندھیرا جس میں وہ یہ بھی بھٌول چٌکا ہو کہ اٌس کی آنکھیں ہیں بھی یا نہیں؟؟؟ اِس اندھیرے میں عجب سنّاٹا ہے۔۔۔ اتنی خاموشی کہ اپنی سانسوں کی آواز سنائی نہ دے۔۔۔شاید یہ خاموشی ہے ہی نہیں۔۔۔ یہ تو اتنا شور ہے کہ آواز کا مطلب بھی نہ ہو۔۔۔ شور؟؟؟؟ ہاں شور۔۔۔ بےبس، لاچار جذبوں کا شور۔۔۔ ایسا شور جس سے کان پھٹے جاتے ہوں۔۔۔ ایسا شور جو بھٌلا دے کہ وہ سٌن بھی سکتا ہے یا نہیں۔۔۔

ایسا اندھیرا، سناٹا اور حد درجہ شور کہ وہ شخص پاگلوں کی طرح ہر سمت دوڑا۔۔۔ دیکھنے کی کوشش میں اپنی آنکھیں پھوڑ ڈالیں۔۔۔اپنا سر زور زور سے زمین پر پٹخا اور۔۔۔۔ اور پھر بے جان وجود، بے نور آنکھیں اور سماعت سے محروم کانوں کے ساتھ گِر پڑا ہو۔

ایسے شخص کو جب کوئی جٌگنو نظر آتا ہے تو وہ دیوانہ وار اس کے پیچھے بھاگتا ہے ۔جیسے وہ اٌسے روشنی کی طرف لے جا رہا ہو۔

میں بھی اِسی طرح اندھیرے میں جٌگنوؤں کے پیچھے بھاگنے لگتی ہوں۔۔۔ انجانی اٌمید پھر سے دامن سے لِپٹ جاتی ہے۔۔۔ مسلسل ناکامی کے باوجود جب کوئی شرارہ چَمکتا ہے تو سٌورج کا گٌماں ہونے لگتا ہے۔۔۔اِس اَلمناک اندھیرے سے نکلنے کے لیے خٌود کو جَلا لیتی ہوں۔ ۔۔پھر اٌٹھتی ہوں۔۔پھر دوڑتی ہوں۔ پھر گِرتی ہوں۔ پھر سنبھلتی ہوں۔

مگر کب تک؟؟؟؟؟ کب تک چلے گا یہ سب؟؟؟؟؟؟؟؟؟

آخر کب تک؟؟؟؟

میں نے تو اصلاح چاہی تھی مگر ابھی تک اساتذہ کرام گرمیوں کی چھٹیوں کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
میں نے محمد یعقوب آسی صاحب کو ٹیگ بھی کیا۔ شاید وہ مجھ سے خفا ہیں:-(

کہیں کچھ بھول تو نہیں رہیں آپ؟ شذرہ ٹیگ کیا نہ ہو، گمان ہو کہ ٹیگ کر دیا؟

بہر کیف ۔۔۔۔۔۔

آپ کی تحریر عمدہ ہے، مختصر، معانی خیز اور معانی آفرین۔ اس تحریر کے پیش منظر کے مطابق درجِ ذیل پیرا بھی فعل مضارع میں ہوتا تو مجھے اچھا لگتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسا اندھیرا، سناٹا اور حد درجہ شور کہ وہ شخص پاگلوں کی طرح ہر سمت دوڑا۔۔۔ دیکھنے کی کوشش میں اپنی آنکھیں پھوڑ ڈالیں۔۔۔اپنا سر زور زور سے زمین پر پٹخا اور۔۔۔۔ اور پھر بے جان وجود، بے نور آنکھیں اور سماعت سے محروم کانوں کے ساتھ گِر پڑا ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے خیال میں مناسب تر ہو اگر مندرجہ ذیل عبارت کو بھی فعل مضارع میں کر کے اسی پیرے کا حصہ بنا لیں:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسے شخص کو جب کوئی جٌگنو نظر آتا ہے تو وہ دیوانہ وار اس کے پیچھے بھاگتا ہے ۔جیسے وہ اٌسے روشنی کی طرف لے جا رہا ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سناٹا اور حد درجہ شور ۔۔۔ سناٹے کے درجے کو پہنچا ہوا شور ۔۔۔ توجہ فرمائیے گا۔

یہ مضمون میرے لئے بہت مانوس ہے۔ اپنے دو شعر پیش کروں؟

سناٹے کا خوف، سسکتی آوازیں
سب آوازوں کا پس منظر خاموشی

کان بجتے ہیں بھرے شہر کے سناٹے میں
اس خرابے میں کوئی ہے جو پکارے مجھ کو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دعاؤں کا طالب رہا کرتا ہوں۔
 
بہت نوازش استاد محترم۔
ٹیگ تو آپ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کو اور ابن سعید بھیا کو ٹیگ کیا تھا
 
اشعار تو غضب کے ہیں۔
مجھے لگ رہا تھا کہ یہ تحریر شاید کسی کو سمجھ نہ آئے۔ کیونکہ چند احباب نے تو اسے بےمعنی قرار دے دیا تھا۔
آپ کے اشعار نے اور محفل کے احباب نے ثابت کر دیا کہ یہ موضوع بےمعنی نہیں۔
 
بہت نوازش استاد محترم۔
ٹیگ تو آپ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کو اور ابن سعید بھیا کو ٹیگ کیا تھا
شززہ بٹیا، لڑی کے نیچے جو ٹیگ ہوتے ہیں ان میں محفلین کو ٹیگ نہیں کیا جاتا۔ وہاں ایسے الفاظ اور مرکبات لکھے جاتے ہیں جو مضمون سے متعلق ہوتے ہیں۔ محفلین کو ٹیگ کرنے کے لیے مراسلے میں نام کے پہلے @ لگائیں جیسا آپ نے ابھی اس پیغام میں کیا۔ :) :) :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت خوب تحریر!
ایک حساس دل بے حد زرخیز ہوتا ہے شزا بچے!
یہ بھی ایک نعمت ہے جو ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتی!
جاندار الفاظ جب دل میں پنپتے ہیں تو دل کی سرزمین خوب وسیع ہوجاتی ہے ..يہی ہے من کی دنیا !
من کی دنیا کہ جہاں اک آئینہ سا نصب ہے ...جہاں خود کو خود سے دریافت کرنے کے بے شمار ذرائع ہیں ..جہاں شور بھی ہے اور گہرا سکوت بھی...
اسی شور اور سکوت کے درمیاں نہ ختم ہونے والا سفر ہے...
سفر اور جہد مسلسل!
 
مجھے لگ رہا تھا کہ یہ تحریر شاید کسی کو سمجھ نہ آئے۔ کیونکہ چند احباب نے تو اسے بےمعنی قرار دے دیا تھا۔
آپ کے اشعار نے اور محفل کے احباب نے ثابت کر دیا کہ یہ موضوع بےمعنی نہیں۔
ذرا سنبھل کے! قلم ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے!
 
شزہ مغل

محفلین
بہت خوب تحریر!
ایک حساس دل بے حد زرخیز ہوتا ہے شزا بچے!
یہ بھی ایک نعمت ہے جو ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتی!
جاندار الفاظ جب دل میں پنپتے ہیں تو دل کی سرزمین خوب وسیع ہوجاتی ہے ..يہی ہے من کی دنیا !
من کی دنیا کہ جہاں اک آئینہ سا نصب ہے ...جہاں خود کو خود سے دریافت کرنے کے بے شمار ذرائع ہیں ..جہاں شور بھی ہے اور گہرا سکوت بھی...
اسی شور اور سکوت کے درمیاں نہ ختم ہونے والا سفر ہے...
سفر اور جہد مسلسل!
شکریہ آپی آپ کی آمد کا بھی اور قیمتی باتوں کا بھی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ناکامیوں کا اندھیرا سب سے بُرا اندھیرا ہے اور مجروح اناّ کا شور سب سے زیادہ بے قرار کرنے والا ہے۔ ہم سب کو اِن اندھیروں اور شور کی بستیوں سے گزرنا ہی پڑتا ہے۔
ناکامی کو روشنی تعبیر کیا جا سکتا ہے؟
 
Top